Author: Daily Khabrain

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے گا اور پورے شہر کی ویسٹ مینجمنٹ نجی کمپنیوں کو دی گئی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی نوید شیخ اور سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ (ایس…

مزید پڑھیں

یروشلم: اسرائیلی فوجیوں نے عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماع کو روکنے کے لیے مسجد اقصی رکاوٹیں کھڑی کردیں اور وہاں آنے والی مسلم خواتین کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے وقوف عرفہ کے اہم موقع پر اور آن لائن خطبہ حج سننے مسجد اقصیٰ آنے والے مسلمانوں کو زبردستی سے باہر نکال دیا جب کہ انتہا پسند یہودیوں کو اپنی رسومات کی ادائیگی کے لیے داخلے کی اجازت دیدی۔ انتہا پسندوں یہودی اسرائیلی فوجیوں کی ایماء پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اپنی…

مزید پڑھیں

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس حادثے میں غفلت کے مرتکب افراد کے…

مزید پڑھیں

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق سیالکوٹ الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء و مشیران کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی ہے ، فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کو موثر جواب دینے کے لیے قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ  معاون خصوصی فردوس عاشق کی جانب سے وکلاء و پارٹی رہنماؤں سے قانونی مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔a

مزید پڑھیں

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے ملک میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ سے 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر سازی کے لائسنسز جاری ہوگئے۔ وینٹی لیٹر پروڈکشن لائسنس ڈریپ میڈیکل ڈیوائسزرولز2017کے تحت دیئے گئے۔ سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے وینٹی لیٹر سازی لائسنس اجرا کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر پروڈکشن کی اجازت دی گئی ہے، لائسنس ملنے پر کمپنیز وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کرسکیں گی، کمپنیز لوکل وینٹی لیٹرز کامیابی سے تیار کر چکی ہیں۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے یہ بھی…

مزید پڑھیں

پڑوسیوں اور خطے کے دوسرے ممالک کو یقین دلاتے ہیں غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا :مولانا ہيبت اللّٰہl خونزدہ کا پیغام دنیا ہمارے داخلی امور میں کسی قسم کی دخل اندازی نہ کرے ،افغان تنازع کا سیاسی حل چاہیے ہیں ،سفار ٹکار اپنے امور اطمینان سے جاری رکھیں کیسی سے دشمنی نہیں قیام امن کیلئے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے

مزید پڑھیں

اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی مبینہ جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے  دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق مبینہ جاسوسی کے دوران ان افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا، جن افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا ان میں…

مزید پڑھیں

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ فیٹف نے بھارتی دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے اس انکشاف کے بعد فیٹف کی غیر جانبداری پر سوال اٹھنے لگے۔ فیٹف خود کو غیر سیاسی پلیٹ فارم قرار دیتی ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ نے بی جے پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہا اور بھارتی دباؤ پر ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔

مزید پڑھیں

سیدتابش الوری برطانوی پارلیمنٹ کو دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی ماں کا درجہ حاصل ہے جسے آ ئینی و انتظامی ا ختیارات کے اعتبار سے مطلق العنان ادارہ سمجھا جاتا ہے اس کی مطلق العنا نی کی کوئی تعریف و تشریح موجودنہیں نہ کوئی ایسا ایکٹ آف پارلیمنٹ ہے جوپارلیمنٹ کے اختیارات کی بے پناہی کا تعین کر تا، ہو تا ہم عدالتی و دانشورانہ آرا کی روشنی میں اب تک اجتماع عمومی یہ ہے کہ پارلیمنٹ کو وہ سب کچھ کر نے کا اختیار ہے جو عملًا”اور فطرتاً ”ناممکن نہ ہو۔یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کے…

مزید پڑھیں

نصیر ڈاھا عید الاضحی کی آمد آمد ہے۔ ان سطور کی اشاعت تک عید کی اصل گہما گہمی، جوش و خروش اور ولولہ اپنے عروج پر ہوگا۔ بڑے چھوٹے، لڑکے بالے سب اپنے اپنے حصے کی قربانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہوچکے ہوں گے اور پھر جب عید کی نماز ادا کرچکے ہوں گے تب وہ اپنی چھریاں اور ٹوکے سنبھالیں گے اور سنتِ ابراہیمی کی احسن طریقے سے ادائیگی میں مصروف ہوجائیں گے۔ کرونا کی اس موذی وبا کے دوران ہماری یہ دوسری بقرہ عید ہوگی۔ اگرچہ وبا نے گزشتہ سال اپنے پنجے بری طرح گاڑ رکھے…

مزید پڑھیں