بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کیا۔ کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار بھی ہیں۔ تاہم پولیس نے…
Author: Daily Khabrain
وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق پی پی38 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی مؤثر کمپین کیلئے استعفیٰ دے رہی تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روکتے ہوئے بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے اور پنجاب میں حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کی ہدایت دی ۔ یاد رہے اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی انتخابات…
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستیاب شواہد کی بنا پر افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کیے جانے کا تاثر غلط ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے بتایاکہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس کے بعد حکام نے افغان سفارتخانے اور قونصل خانوں کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح افغان…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن سے علاقائی معاشی رابطوں کو فروغ ملے گا، وہاں تنازعات اور عدم استحکام میں اضافہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان میں قیام امن کے لیے وسیع البنیاد اور…
عبدالباسط خان 11جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی آبادی پر کوئی سیمینار یا کانفرنس منعقد نہیں کی گئی۔ ایک دو اخباروں میں آبادی کے مسائل پر روائتی مضامین شائع ہوئے اور چند پروگرام ٹیلی ویثرن کی زینت بنے البتہ آج وزیر منصوبہ بندی جناب اسد عمر کا ایک ویڈیو پروگرام دیکھا جن میں انہوں نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات سے عوام کو آگاہ کیا اور کہا کہ اولاد کی پیدائش میں وقفہ رکھنا بچے اور ماں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ تیزی…
روہیل اکبر پاکستان میں وی وی آئی پی پروٹوکول کے مزے لینے والوں کو جب پرنٹ‘الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پرلندن کی سڑکوں پراکیلے گھومتے ہوئے اور امریکی ائر پورٹ پر اکیلے ایک بنچ پر بیٹھے دیکھتا ہوں تو دل میں خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے ہی ووٹوں سے ہم پر مسلط ہونے والے ان نام نہاد سیاسی رہنماؤں نے ہمیں ہی لوٹ کر ملک کو کنگال اور عوام کو مفلوک الحال بنایا نواز شریف جب پاکستان میں تھے تو انکے آگے پیچھے درجنوں سکیورٹی کی گاڑیا ں ہوتی تھیں اور آج جب وہ لندن میں اپنے گھر سے بھی…
ڈاکٹر عمرانہ مشتا ق ریاست مدینہ کے حقیقی خد و خال کا جائزہ لیا جائے تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ مثالی معاشرہ کی تشکیل میں ریاست مدینہ ہی حقیقی مثالی معاشرہ کا آئینہ ہے جس میں کوئی فرد بھوکا نہیں رہ سکتا اور نہ ہی کوئی بیروزگاری کا رونا رو سکتا ہے، فرائض کی ادائیگی اور حقوق کی ضمانت ہے، پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک ایک بھی عوام کو راہنما نہیں ملا سوائے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے، ان کو بھی مہلت نہ مل سکی اور وہ جہان فانی سے کوچ…
وزیر احمد جوگیزئی افغانستان کی صورتحال میں دن بدن تیزی کے ساتھ تبدیلیاں آرہی ہیں،ہردن کوئی نہ کوئی نئی پیشرفت ضرور ہوتی ہے،افغانستان کی صورتحال سے پاکستان کو بھی علیحدہ نہیں رکھا جاسکتا ہے۔کیونکہ اس صورتحال کے پاکستان پر بھی اثرات یقینا مرتب ہو ں گے اسی لیے اس مسئلہ پر جتنی بات کی جائے کم ہے افغانستان میں بڑھتی ہوئی خانہ جنگی کے اثرات پاکستان پر آنا شروع ہو بھی چکے ہیں۔پاکستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔اور پاکستان کے سیکورٹی مسائل میں بھی اضافہ ہو تا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔دنیا کو…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے داسو بس واقعے کے تناظرمیں چین کی حکومت اورعوام سےاظہارتعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں سے مکمل تعاون اور ان کی سیکیورٹی کا یقین دلایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج آزمودہ دوست کے ساتھ…
بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کے بھی فون ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر ‘پیگاسس ‘ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کی فون کالز اور میسجز ریکارڈکرنےکی کوشش کرتارہا ہے۔ بھارت کی جاسوسی پر اعلٰی عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک ہوئی ہےجس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کے لیے واٹس ایپ طرزکی نئی ایپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی ہےحکومت کی جانب سے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی جاسوسی کےحوالے سے لائحہ عمل طےکیا جا رہاہے، اور بھارت…
