Author: Daily Khabrain

میم سین بٹ کرونا وباء شروع ہونے کے بعد سے حلقہ ارباب ذوق لاہورکے ہفتہ وارتنقیدی اجلاس مسلسل آن لائن ہورہے ہیں حالانکہ پاک ٹی ہاؤس کھل چکا ہے تاہم آن لائن اجلاس سے نقاد دانشوروں کویہ سہولت حاصل ہوچکی ہے کہ وہ گھر بیٹھے اس میں شریک ہوسکتے ہیں بلکہ پہلے تو حلقے کی نشست میں حاضری کیلئے لاہور میں موجودگی بھی ضروری ہوتی تھی اب دوسرے شہروں بلکہ غالباََ دوسرے ممالک سے بھی دانشور حلقہ ارباب ذوق لاہور کی آن لائن نشست میں شریک ہو سکتے ہیں تاہم بہت سے پرانے ارکان آن لائن اجلاس میں شریک نہیں…

مزید پڑھیں

سمیرا ملک ایڈووکیٹ یاد رہے کہ بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی کا عباسیہ کیمپس علمی،تاریخی اور وہ یادگار مقام ہے۔ جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2018میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں پنجاب کے تمام وزراء اور سیکرٹریزاکٹھے ہوئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کامیابیوں میں سے ایک نمایاں کامیابی جنوبی پنجاب سیکٹریریٹ کا قیام ہے۔اس کے ایک حصے کا باقاعدہ افتتاح ملتان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کر چکے ہیں۔جبکہ دوسرے حصے کا افتتاح بہاولپور میں جلد ہونے جا رہا ہے۔جب 2019 میں وزیراعظم پاکستان نے اعلان کیا…

مزید پڑھیں

ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ پاکستان کی معیشت میں مثبت معاشی اشاریے دیکھے جا رہے ہیں،تقریباً تمام ہی شعبوں میں بہتری کے آثار نمایا ں ہیں جس کا کریڈیٹ حکومت لے رہی ہے اور لینا بھی چاہیے کیونکہ بہر حال کرونا وائرس کی شدید لہر کے دوران یہ حکومت کے لیے کئے گئے فیصلے اور پالیسیاں ہی تھیں جن کی بدولت پاکستان کی معیشت کافی حد تک کرونا وائرس کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رہی ہے آج ہم معیشت کے حوالے سے مثبت چیزوں کے علاوہ معیشت کو درپیش خدشات کے بارے میں بھی بات کریں گے۔اس ضمن میں پہلی چیز…

مزید پڑھیں

نعیم ثاقب مجھ سمیت چار لوگ حامد کے گھر بیٹھے بزنس، حالات حاضرہ اور دیگر موضوعات پر گپ شپ کر رہے تھے۔ حامدایک ملٹی نیشنل کمپنی کا نوجوان ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مکمل پروفیشنل اور بے حد پریکٹیکل آدمی ہے اس نے مجھے اور ارسلان کو گھر کھانے پہ بلایا تھااور یہاں تقریباً پنتالیس سالہ بڑھی شیو والے اس اجنبی شخص سے میری پہلی ملاقات تھی۔ دو گھنٹے میں نہ اس نے مجھ سے میرا نام پوچھا اور نہ ہی میں نے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ ہم تینوں نے اپنی نئی پراڈکٹ کی لانچنگ،…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھار ت کو خود ہے۔ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز آواز اٹھاتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کشمیر کا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے ہم اس سال کےآخرتک پورے آزادکشمیرکوہیلتھ انشورنس دیں گے۔  5 اگست کےبعدمودی نےسمجھا کہ کشمیری گھٹنےٹیک دیں گے، ہم کشمیریوں کےجذبےکوسلام پیش کرتےہیں۔ چاہتے ہیں مقبوضہ…

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آٹے، گھی، چینی کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 16 جون کے بعد 3 بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا یہ نیا بم گرایا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت کو ملک میں غریب نظر آرہے ہیں اور نہ ہی غربت، 170 روپے سے…

مزید پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی کے اغوا اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، انتہائی محفوظ شہر میں اس طرح کا واقعہ قابلِ مذمت ہے،  سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر سنجیدہ اقدام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے اور ان کے اہل…

مزید پڑھیں

کراچی: متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلاتھیں۔ کچھ ماہ قبل اداکارہ نے  مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔ نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز  2  کراچی میں میں ادا کی جائیگی اور تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سینیئر اداکارہ سلطانہ ظفر بھی امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آزاد کشمیر آمد پر عوام انہیں کشمیر فروش کا تاج پہنائے۔ آزاد کشمیر کے علاقے اسلام گڑھ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میاں نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے مخالف بھی مان رہے ہیں کہ یہ واحد پارٹی ہے جس نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف یہ الیکشن جیت چکا ہے، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا…

مزید پڑھیں

افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز  اور  طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ جھڑپوں میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان طالبان حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب گزشتہ روز ضلع نجراب میں طالبان کے حملےمیں ہلاک ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ادھر گورنر پروان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے پروان کے ضلع شیخ علی کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا ہے تاہم ضلع شیخ علی کے…

مزید پڑھیں