Author: Daily Khabrain

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ آنے والی نسل کے لیے کلین اینڈ گرین پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوات، مٹہ میں بجنر پہاڑیاں سبزے میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مٹہ، سوات کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں، وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی اورعید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات لاحق ہیں۔ ان خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کا…

مزید پڑھیں

لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کے رواں اسپیل کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا، 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ ، حافظ آباد اور لاہور سمیت…

مزید پڑھیں

اعجاز الحق جنرل ضیاء الحق کے بہت سے رفقاء اس بات سے اتفاق کرتے ہیں بلکہ جنرل محمد شریف کی گواہی ہے کہ بھٹو صاحب نے ان اقدامات کا اعلان جنرل ضیاء الحق کے مشورے پر کیا تا کہ تحریک کا زور ٹوٹ سکے۔ جنرل ضیاء الحق کا حکومت کے لیے یہ مشورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک میں  حکومت کے ساتھ تھے اور چاہتے تھے کہ حالات درست ہو جائیں  اور اس کے لیے حکومت کو موقع بھی دے رہے تھے، مگر پیپلز پارٹی کی غیر مقبولیت اور عوام میں اس کے بارے میں غصہ بہت زیادہ…

مزید پڑھیں

سمیرا ملک ایڈووکیٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بجٹ سیشن کے اختتامی اجلاس میں اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا۔ جنڑے دیوانہ ساکوں سڈیندن اوہی راہبر ساکوں منیسن جڈاں شرافت دی رسم چلسی جڈاں محبت رواج بنڑسی سرائیکی وسیب کے ماتھے کے جھومر سردار عثمان بزدار نے یہ شعر سناکر سرائیکی بولنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔بیان کردہ شعر موجودہ حالات و واقعات کی صحیح عکاسی کر رہا ہے۔اپوزیشن کے لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اس وقت دیوانہ ہی کہتے تھے کہ جب وہ جنوبی پنجاب کے الگ بجٹ کی بات کرتے…

مزید پڑھیں

حیات عبداللہ دہشت گردی کی جتنی سنسناہٹ ہے، آگ اور خون کی جس قدر آہٹ ہے اور انتشار و خلفشار کی جو بھی چاپ ہے، وہ بھارت سے افغانستان کے راستے، پاکستان آ رہی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے عزائم کی تکمیل کے لیے افغانستان ایک سائبان بنا دیا گیا ہے۔ہمارے خون کے پیاسے، ہمارے بچوں کے قاتل اور ہماری سلامتی اور آشتی کو آگ میں جھونکنے والے لوگ افغانستان میں اقتدار پر بٹھا دیے گئے تھے۔افغانستان اور بھارت کے مابین ”معاشقے“ کی بنیاد پاکستان کے ساتھ مخاصمت اور معاندت پر استوار کی گئی تھی، جب کہ عشق و محبت کے…

مزید پڑھیں

محمدنعیم قریشی امریکی فوج کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر اس وقت افغانستان سے اپنی فوجوں کی واپسی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں، امریکا نے طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے مطابق مئی 2021تک افغانستان سے انخلا کرناتھا،واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان پینٹا گون جان کربی نے کہاہے کہ صدر جوبائیڈن کی ہدایت کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کا محفوظ انخلا جاری ہے، مگر اس سارے عمل کے نگران امریکی فوج کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے اپنے اختیارات سنبھالتے ہی طالبان کو دھمکیاں دینا شروع کیں اور اپنے ایک…

مزید پڑھیں

نعیم ثاقب بھائی جان! تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر زور لگالیں، بے شک پی ٹی آئی کے کچھ ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی مخالف ہو جائیں،سب طاقتیں اکھٹی ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے۔پچھلے تین سالوں سے ہر چوتھے دن یہ خبر سننے کو ملتی ہے کہ عثمان بزدار جارہا ہے۔ نا وہ گیا اور نہ ہی اسے کوئی بھیج سکتا ہے۔کیونکہ جو کچھ اس کے پاس ہے۔وہ مدمقابل سیاستدانوں کے پاس نہیں ہے۔ میاں صاحب بے حد اعتماد اور یقین سے بات کر رہے تھے۔ میاں صاحب رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے ہیں، حقیقت پسند…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  این سی او سی کی ہدایات پر مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفریحی مقامات، سینما گھر، شادی ہال ، جمنازیم آنے والے افراد کیلئےویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، تمام ہائی رسک سیکٹرز میں صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او…

مزید پڑھیں

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 50 بھارتی سفارکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس نئی دلی بلا لیا گیا، قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔افغانستان میں بھارتی سفارتی موجودگی برقرار ہے، کابل کا سفارت خانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ روزمرہ امور سر انجام دے رہے ہیں۔ ادھر چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں…

مزید پڑھیں