Author: Daily Khabrain

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کا کشمیر سے تعلق الیکشن مہم کے نعروں تک ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ غیرت مند کشمیری جانتے ہیں عمران خان نے دنیا بھر میں مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کا مقدمہ لڑا جبکہ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کا کشمیر سے تعلق الیکشن مہم کے نعروں تک ہے، جعلی راجکماری کی جعلسازی کا عالم یہ ہے کہ کشمیر سے محبت کیلئے بھی اسے جعلی…

مزید پڑھیں

سی 17بھارتی فوجی طیاروں پر 40ٹن 122 ایم ایم کے گولے کابل اور قندھار پہنچ گئے،مذاکرات کے بہانے طالبان پر حملے کرنے کی سازش بے نقاب تصاویر منظر عام پر آگئیں مو دی سرکار نے اشرف غنی حکومت کو اسلحہ پہنچایا،کابل اسلحہ اتار کر آنیوالے طیاروں کی اتر دیش ،چندی گڑ ھ، جے پور کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ ،پاکستان فضائی حدود سے بچنے کیلئے مختلف روٹس استعمال کئے بھارت نے سفارتی عملے کے انخلا کے نام پر ڈرlمہ رچایا اسلحہ سے بھرے جہاز عملے کے چند لوگ واپس لائے گئے جنہیں دوبارہ کابل بھیج دیا گیا ،بغل میں چھری منہ…

مزید پڑھیں

ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ پاکستان کو ہر دور میں بے پناہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا رہا ہے،کبھی یہ چیلنجز بطور قوم ہمیں اپنی غلطیوں کے باعث بھگتنے پڑے اور کبھی ہم پر باہر سے مسلط کیے گئے ہیں۔80ء کی دہائی میں افغانستان سے سویت یونین کے انخلا کے بعد پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین کی صورت میں ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا،یہ ایک ایسا چیلنج تھا جس نے نہ صرف طویل عرصے پاکستان کی معیشت پر دباؤ ڈالے رکھا بلکہ پاکستان کے سماج کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا، پاکستان میں کلا شنکوف اور ڈرگ کلچر…

مزید پڑھیں

سلمیٰ اعوان پاکستانی تاریخ میں اس کی قابل ذکر شخصیات سے وابستہ اہم واقعات جنہوں نے ملک پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں یوں جڑے ہوئے ہیں کہ جونہی شمسی کیلنڈر کی سوئی تلے اِن مہینوں کے وہ مخصوص دن آتے ہیں۔تو فی الفور وہ دن،واقعات اور کردارنوک زد قلم آجاتے ہیں۔5جولائی کا دن ملکی تاریخ کا ایسا ہی دن تھا جب جمہوریت پر ڈاکہ پڑا تھا۔ مارشل لا لگا تھا۔نوے دن کا وعدہ ہوا تھا اور گیارہ سال کا شکنجہ گلے میں کس دیا گیا تھا۔گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ضیاالحق کے بخئیے اُدھڑ رہے ہیں۔آرمی چیف بننے…

مزید پڑھیں

رانا زاہد اقبال امریکی دنیا بھر کی طاقتوں کے ہمراہ دو دہائیوں تک افغانستان کے پہاڑوں سے سر پھوڑنے کے باوجود امریکی طالبان کو جھکا نہیں سکے اور افغان حکومت و دیگر اتحادی گروہوں اور طالبان کے مابین اقتدار کے کسی قابلِ عمل فارمولے پر پہنچے بغیر رات کی تاریکی میں افغان حکا م کو اعتماد میں لئے بغیر بگرام بیس خالی کر دی۔ خطے کی تبدیل ہوتی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی منصوبہ سازوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ صرف طالبان پر تکیہ کرنے کی بجائے ایک متبادل حکمتِ عملی پر بھی توجہ دیں تا کہ اتحادی افواج…

مزید پڑھیں

وزیر احمد جوگیزئی اس دنیا میں انسان کے پاس آپشن نہایت ہی محدود ہو تے ہیں نہ ہی انسان اس دنیا میں اپنے ماں باپ خود چن سکتا ہے اور نہ ہی ہمسائے خود چن سکتا ہے،جو انسان کو مل جائے اسی کے ساتھ گزرا کرنا ہو تا ہے،جو نصیب میں ہو اسی کے ساتھ رہنا ہو تا ہے اور اچھے نصیب اور برے نصیب بھی کوئی چیز نہیں ہو تے ہیں،جو بھی ملے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو تا ہے اور اللہ تعالیٰ کی دین ہو تی ہے،جو مل جائے اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ…

مزید پڑھیں

ضیا بلوچ سرائیکی وسیب کے حصے میں عجب ترقی ئ معکوس آئی ہے کہ سالوں سفر کے بعد اچانک پتہ چلتا ہے جہاں کھڑے تھے اس سے بھی پیچھے چلے گئے ہیں۔ اس بدقسمت خطے کیلئے دئیے گئے ترقیاتی منصوبے بھی عذاب ِ جاں ثابت ہوتے ہیں جو اس مٹی میں پہلے سے موجود گلشن کو بھی اجاڑ ڈالتے ہیں۔ ملتان کیلئے خواتین یونیورسٹی جیسا اچھا منصوبہ اس انداز میں دیا گیا کہ شاندار تاریخ رکھنے والے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا نام و نشان مٹا دیا گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ فیسیں 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک…

مزید پڑھیں

گورنر چوہدری سرور کی چیف ایگزیکٹوخبریں گروپ امتنان شاہد کی رہائشگاہ آمد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی بانی و قائد خبریں گروپ ضیا شاہد کی وفات پر تعزیت ضیا شاہد نے محنت اور عملی طور کام سے مقام حاصل کیا ،چوہدری محمد سرور آج بانی و قائد خبریںگروپ ضیا شاہد کی کمی شدیدمحسوس ہوتی ہے،چوہدری سرور ضیا شاہد پاکستان میں عوامی اور جدید صحافت کے موجد ہیں، گورنر پنجاب خبریں ہمیشہ مظلوم کی آواز بنا اور یہ ہی اس کا طرۂ امتیاز ہے، چوہدری محمد سرور اللہ امتنان شاہدکو صبر جمیل عطا فرمائے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وفاق نے کراچی کیلئے 9 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں 14 سال میں صرف ایک بس آئی اسکی بھی ٹیسٹنگ ہورہی ہے، گرین بس لائن منصوبہ بھی وفاق مکمل کر رہا ہے جو اگست میں مکمل ہوجائے گا، کےفور منصوبہ بھی وفاقی حکومت مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لائن میں پانی نہیں آتا، ٹینکرمافیا کے ذریعے ملتا ہے، پورے کراچی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کراچی میں…

مزید پڑھیں

لاہور: پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پہلے ایمازون فُل فلمنٹ اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر (اے ایف ایف سی) کا افتتاح کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔ اے ایف ایف سی کا افتتاح عید الاضحیٰ کے بعد ہوگا، اس سینٹر کے ذریعے مقامی طور پر ہاتھ سے تیار کی جانے والی اور ثقافتی اشیا کی بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی کی راہ ہموار ہوگی۔  ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اعلان کیا تھا کہ ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد…

مزید پڑھیں