نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک بیٹے نے ارب پتی باپ کی جائیداد ہتھیا کر اُسے کنگال کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ وجے پت سنگھانیا کا دعویٰ ہے کہ انہیں 2015 میں اپنی ٹیکسٹائل کمپنی ‘ریمنڈ گروپ’کے 37 فیصد شیئرز اپنے بیٹے گوتم سنگھانیا کے نام کرنے کے لیے ‘جذباتی طور پر بلیک میل’ کیا گیا۔تاہم اس رشتے میں دراڑ اُس وقت پڑی جب وجے پت سنگھانیا نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے نے انہیں پُرتعیش اپارٹمنٹ کی ملکیت دینے کے معاملے میں دھوکا دیا اور کمپنی کے دفتر سے بھی بے دخل کردیا۔دوسری…
Author: Daily Khabrain
کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائزسندھ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے۔یہ مہم ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف 9 جنوری سے 15جنوری تک جاری رہے گی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاو¿لہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ڈائریکٹر جنرل شبیراحمد شیخ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔مکیش کمار چاو¿لہ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے روڈ چیکنگ مہم کو کامیاب بنائیں اور روڈ…
سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ متعدد زخمی ہوگئی، بھارتی فوج نے ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج، اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا…