دبئی(شوبزڈیسک) اداکارہ متیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں ، اداکارہ کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی جس کے باعث اداکارہ شدید زخمی ہوئی، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور بے باک پاکستانی اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کرکے خود کے حادثے کا شکار ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا گیا۔ اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ…
Author: Daily Khabrain
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نئے سال کا جشن اداکار رنبیر کپور کی فیملی کے ساتھ نیویارک میں منایا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور ، ان کےوالد رشی کپور اور والدہ نیتو کپور ان دنوں نیویارک میں موجود ہےں اور نئے سال کی آمد کے موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی، ان کے شوہر بھرت اور بیٹی سمارا نے ایک ساتھ رات کا کھانا کھایا جبکہ اس موقع پر اداکارہ عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔ اور کپور فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)تین ملکی کبڈی سیریز میں شرکت کے لئے ایرانی ٹیم لاہور پہنچ گئی20 رکنی مہمان ٹیم کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال بھارتی کبڈی ٹیم کی براستہ واہگہ کل پاکستان آمد شیڈول ہے ۔کبڈی سیریز 8 جنوری سے 14 جنوری تک پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلی جائے گی ۔سیریز سے قبل مہمان ٹیمیں فیصل آباد میں 2جنوری سے شیڈول قومی چیمپئن شپ میں بھی شریک ہوں گی فیڈریشن حکام کے مطابق انٹرنیشنل سیریز سے تینوں ملکوں کے درمیان دوستی کو فروغ ملے گا۔لاہور انٹرنیشنل کبڈی سیریز کے میچز لاہور ساہیوال بہاولپور اور سرگودھا میں کھیلے جائیں…
لاہور(آئی این پی) شاہد آفریدی نے بھی سال نو کی مبارکباد پر پیغام جاری کردیا ہے۔شاہد آفریدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے تمام ادارے یک جسم ہو کر ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیںآنےوالا نیا سال پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔، آئیے ہم سب ملکر اس کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔پاکستان زندہ باد۔
کیپ ٹاﺅن ( نیو ز ا یجنسیاں) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم سلیکشن پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر میں ٹھن گئی۔ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے سے انکار کردیا ہے اور کپتان کو سینئر کھلاڑیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ مکی آرتھر اظہر علی اور اسد شفیق سے دوبارہ بات کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور مکی آرتھر کیپ ٹان ٹیسٹ میں محمد رضوان کو کھیلانے کے خواہش مند ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنچورین ٹیسٹ میں…
کیپ ٹاﺅن (آئی این پی) پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل سے کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جا ئےگا ۔میزبان جنوبی افریقا کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم نے کیپ ٹاون میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔محمد عباس اور شاداب خان انجریز سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، گھٹنے کی تکلیف کا شکار حارث سہیل فٹنس کی بحالی کیلئے تاحال کوشاں ہیں، ورنون فلینڈر پروٹیز کو دستیاب ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو شروع ہوگا، پہلے معرکے میں شکست کا سامنا…
کراچی(آئی این پی) ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ یونس خان کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ غلط تھا۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو یونس خان سے بات کرنی چاہیئے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یونس خان سے بات کرکے انہیں ایک سال کے لئے ریٹائرمنٹ کا پلان ملتوی کرنے کا مشورہ دے کر کپتان مقرر کردینا چاہیئے تھا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سینیئر بلے باز یونس…