All posts by Daily Khabrain

350روپے کی خاطر ٹھاہ ٹھاہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) حلوہ پوری کے پیسے مانگنے پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دکان کا ملازم زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوہاری کے علاقے میں حلوہ پوری کی دکان پر بل کے ساڑھے تین سو روپے مانگنے پر ایک شخص نے دکان پر فائرنگ کر دی جس سے دکان کا ملازم زخمی ہو گیا۔

قبضہ مافیا کے سر غنہ بلو ملک نے سب ریکارڈ پاش پاش کر دیئے127شادیوں کا انکشاف

لاہور (نیااخبار رپورٹ) شادباغ میں قتل ہونے والی ماں، بیٹیوں کو سپردخاک کردیا گیا، لاشیں لینے کیلئے کوئی نہ آیا، مقامی افراد نے کفن دفن کا انتظام کی اس سلسلے میں پتہ چلا ہے کہ ماں نائلہ، بیٹیوں سعدیہ اور روبینہ کو مارنے والا حیدر عامر کے والد ملک اصغر عرف ملک بلو الیکشن میں بھی حصہ لیتا رہا جبکہ قبضہ گروپ کے سرغنہ کے طورپر اس کا طوطی بولتا تھا۔ پولیس کے مطابق پھمبے جھگیاں میں قبضہ گروپ ملک اصغر عرف بلو نے 127شادیاں کر رکھی تھیں ، لیکن اب 8بیویاں اس کے ساتھ رہتی تھیں۔ ملک اصغر کے کے بیٹے شہزاد نے والد صائمہ کو گھر شادباغ بلا کر قتل کیا ، جس کے بعد مقتولہ نائلہ نے سوکن کے ساتھ ملکر ملک بلو کو قتل کر دیا ، پولیس کو حاصل معلومات کے مطابق ملک اصغر لڑکیوں کو گھروں سے بھگا کر شادی کرتا ، انہیں گھر والوں سے ملنے نہ دیتا ، بعدازاں انہیں چھوڑ دیتا ، جس کے بعد انکا کوئی ٹھکانہ نہ رہتا، اس لئے مقتولہ نائلہ کی نعش اس کے تایا نے لینے سے انکار کر دیا ، مقتولہ سعدیہ اور روبینہ کی نعشیں بھی ننھیال نے لینے سے انکار کر دیا ، پولیس کے مطابق قتل کے اہم کردارحیدر عامر کو ایف آ ئی آر میں نا مزد نہیں کیا گیا، اسکا گن مین نا مز د ہے ، پو لیس کا مو قف ہے حیدر وقوعہ سے ایک روز قبل دبئی فرار ہو گیا ، باقی ملزمان گھروں کو پہلے ہی خالی کر کے فرار ہو چکے ہیں ۔ پولیس کی تین ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہیں۔

پہلا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابو ظہبی(ویب ڈیسک) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 153 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیت راول اور ٹام لاٹہم نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 35 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد راس ٹیلر بھی 2 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے نصف سنچری مکمل کی اور 63 رنز بنائے تاہم کپتان کے آﺅٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا مڈل آرڈر زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 153 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔ابوظہبی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق,حارث سہیل، بابر اعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔رواں سال قومی ٹیم کی کارکردگی مثبت رہی، آئرلینڈ کو واحد میچ میں شکست دی، انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے برابر کی جب کہ یو اے ای میں آسٹریلیا پر 0-1 سے برتری حاصل کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔

تہجد گذار آرمی چیف سچے عاشق رسول،کبھی بھارتی گانا نہیں سنا،پورا گھرانہ فوج سے وابسطہ،شہیدوں غازیوں کے خاندان بارے اھم خبر

لاہور (نیٹ نیوز) جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما، معروف عالم دین اور تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ ایک بار پھر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دفاع کرتے ہوئے میدان میں آئے ہیں اور ایسے انکشافات کئے ہیں کہ جنہیں سن کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا۔ اس سے پہلے چند روز قبل بھی مولانا امیر حمزہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سچے عاشق رسول اور نبی کریم سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پانچ وقت کے نمازی اور تہجد گزار ہیں اور وہ پاک فوج کے ایسے جنرل ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی میں بھارتی فلم انڈسٹری کا کوئی گانا نہیں سنا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما اور تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے اپنے ایک نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حرمت رسول پر جان بھی قربان اور ختم نبوت پر خاندان بھی قربان ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دادا چودھری احمد حسین بھی فوج میں تھے، جنرل باجوہ کے والد گرامی کرنل محمد اقبال باجوہ نے 65 ءکی جنگ میں بھر پور اور دلیرانہ کردار ادا کیا۔ وہ 5جون 1967 ءکو وردی میں وفات پا گئے تھے اور انہیں 6 جون 1967 ءکو گھکھڑ میں اہلسنت کے قبرستان میں انہیں دفن کیا گیا۔ مولانا امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک چچا چودھری محمد صفدر باجوہ 1965 ءمیں انڈین ایئرفورس کی بمباری سے گھکھڑ میں شہید ہو گئے جبکہ ان کے دوسرے چچا کیپٹن احمد سعید باجوہ 1965 ءکی لڑائی میں کھیم کرن کے محاذ پر پاکستان اور اہل پاکستان کے دفاع میں لڑ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل اقبال باجوہ اور ان کے شہید چچا کی قبروں کو گھکھڑ میں جا کر خود دیکھا۔ جنرل باجوہ کے والد کی قبر پر ختم المرسلین حضرت محمد کی شفاعت کا شعر آج بھی لکھا ہوا ہے آپ خود جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہیدوں اور غازیوں کے خاندان کو میں اس طرح بھی جانتا ہوں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دو بہنوئی کرنل شوکت محمود گھمن اور کرنل شجاعت محمود گھمن میرے دوست نعیم گھمن کے سگے بھائی ہیں اور یہ لوگ 1947 ءسے آج تک صدر لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ سالوں پہلے میں صدر لاہور کے ڈگی محلہ کی مسجد میں خطیب تھا تو یہ لوگ میرے مقتدی تھے۔ پچھلے دنوں اس خاندان کا ایک 22 سالہ نوجوان یحییٰ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوا تو اس کا جنازہ بھی میں نے خود پڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے بعض لوگ دشمنی پر آتے ہیں تو اس قدر خطرناک ترین حد کو بھی کراس کر جاتے ہیں کہ حضرت محمد کریم کے ساتھ ختم نبوت اور حرمت رسول کے تحفظ کے ایمانی رشتے پر بھی کلہاڑا مار دیتے ہیں۔ دائرہ اسلام سے خارج کر دیتے ہیں۔ جان لینے کی باتیں کر جاتے ہیں۔ حضور تو مسلمانوں کی عزت کو کعبے کی عزت سے بڑھ کر عزت کی بات کرتے ہیں۔