All posts by Daily Khabrain

معروف مسیجنگ سروس واٹس ایپ نے صارفین کو ڈیٹا اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) معروف میسجنگ سروس واٹس ایپ نے صارفین کو ڈیٹا اسٹوریج کی سہولت بھی مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کی سہولت کے لئے واٹس ایپ نے رواں برس معروف سرچ انجن گوگل سے معاہدہ کیاجس کے تحت رواں ماہ نومبر سے صارفین کو اسٹوریج ڈیٹا محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سروس کے تحت صارفین واٹس ایپ سرور اور جی میل پر 15 جی بی تک بیک اپ ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں لیکن گوگل معاہدے کے تحت اب اسٹوریج کی جگہ مکمل طور پر فری ہوگی۔جو صارفین اس سہولت سے فائدہ ا±ٹھانا چاہتے ہیں وہ اپنے موبائل فون میں واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کرصرف چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں جس سے واٹس ایپ کا سارا ڈیٹا خود بخود محفوظ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل معروف مسیجنگ اپیلی کیشن ”واٹس ایپ” نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ”ڈارک موڈ”فیچر کی تیاری شروع کردی تھی۔ وہ واٹس ایپ صارفین جنہیں کم روشنی کی وجہ سے چیٹ کرنے میں دقت پیش آتی ہے یا پھر واٹس ایپ کی موجودہ تھیم کی وجہ سے آنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے تو ایسے صارفین کے لیے کمپنی نے ”ڈارک موڈ” فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا۔واٹس ایپ بیٹا انفو نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرمیں میں بتایا کہ واٹس ایپ نے بالآخر ”ڈارک موڈ” پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور یہ فیچر اینڈرائڈ موبائل فونز اور آئی فونز کے لیے دستیاب ہوگا جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے ”بلیک تھیم” کا انتخاب کرسکیں گے۔اس فیچر کے کئی فوائد ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ رات کے اوقات یا کم روشنی میں یہ فیچر نہ صرف آنکھوں کے مسلز میں پیدا ہونے والے تناو¿ کو کم کرے گا بلکہ اس تھیم کے ذریعے بیٹری بھی نسبتاً کم استعمال ہوگی۔واٹس ایپ کے ”ڈارک موڈ” فیچر کی دستیابی کے لیے حتمی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان یہی ہے کہ بہت جلد اسے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن دنیا بھر میں پیغام رسانی کی ایک مقبول ترین ایپلی کیشن ہے جسے صارفین پیغام رسانی ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایپلی کیشن کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ صارفین ایپلی کیشن میں ہونے والی تبدیلیوں اور اس میں شامل کیے جانے والے نئے فیچرز کو استعمال کر سکیں۔

نوازشریف پیسے واپس کرو ،لیگی خاتون نے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگ لئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر معمر خاتون تحصیل ممبر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن آپا زبیدہ نے سابق وزیراعظم سے درخواست کی کہ ایم پی اے کی خصوصی نشست پر پارٹی کیلئے انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی کے علاوہ ادھار کی رقم سے 75ہزار روپے پارٹی کو دیئے‘ اب مالی حالات سخت کسمپرسی کا شکار ہیں۔ خدا را میری رقم مجھے لوٹائی جائے۔

سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیارمعطل کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیارمعطل کر دیا ہے . سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی‘ڈی جی اینٹی کرپشن کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے.ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر نے سپریم رجسٹری میں درخواست دائر کی تھی. ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالت میں کہا کہ بڑے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت لازمی ہے اور وزیراعلیٰ اجازت نہ دے تو بڑے بیورو کریٹس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرسکتے.عدالت نے اینٹی کرپشن رولز 5، 6 اور 10 کو معطل کردیا اور کہا کہ کسی بھی وزیراعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیرآئینی ہے اور سیاسی اجازت لینا تو فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے ہی متصادم ہے.سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن انکوائریوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات بھی 2 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیا. دوسری جانب نجی ہسپتالوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے پرائیوٹ ہسپتالوں کے علاج کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا. سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیوٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی.
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے ہسپتالوں کی تعمیر کے بارے میں ڈی جی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ 19 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا. دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرز ہسپتال اور نیشنل ہسپتال کے بارے میں مطمن نہیں ہوں،پرائیوٹ ہسپتالوں کا یہ مطلب نہیں کہ صرف پیسہ ہی کمانا ہے.

جہانگیر ترین کیخلاف بھی کرپشن کی تحقیقات شروع لیکن انہوں نے کس مد میں کرپشن کی ؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز کردیا۔جہانگیر ترین اور ارباب غلام رحیم پر سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کراچی میں انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق 2004 میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر این آئی پی نامی کمپنی کو الاٹ کی گئی۔حکام کے مطابق کمپنی کے سی ای او جہانگیر ترین کے قریبی دوست تھے اور زمین کی الاٹمنٹ سے جہانگیر ترین اور ارباب غلام نے ذاتی فائدے حاصل کیے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کہا گیا تھا کہ زمین پر انڈسٹریل پارک بنایا جائے گا، جس کا افتتاح ملائشیا کے وزیراعظم کریں گے۔حکام کے مطابق نجی کمپنی کو زمین سندھ کابینہ کی منظوری کے بغیر دی گئی، اس سلسلے میں ریٹ کمیٹی سے زمین کی مالیت کا تخمینہ اور اجازت بھی نہیں لی گئی اور قیمتی زمین کو 50 ہزار روپے فی ایکڑکے حساب سے الاٹ کردیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق 2004 سے سندھ حکومت کو زمین سے کوئی ریونیو نہیں ملا اور سرکاری زمین کے 14 سالوں سے بیکار پڑے رہنے سے قومی خزانے کو نقصان ہوا۔حکام کی جانب سے زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور تحقیقات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے معاملہ نیب کو بھیجے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

یاسر شاہ 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب

ابوظہبی(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اختتام ہو چکا ہے جس میں پاکستان نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی لیکن پاکستان کے پچھلے کئی میچز سے ٹاپ سپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسا انہوں نے اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کی پچز پر پرفارم کیا۔یاسر شاہ اب تک ٹیسٹ میچز میں 30 ٹیسٹ میچز کھیل کر 173 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 29.80 ہے۔یاسر شاہ اب تک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔اب پاکستان کے بہترین لیگ سپنر کو ایک اور ریکارڈ توڑنے کا چیلنج درپیش ہے جس کے لئے ان کے پاس 5 میچز باقی ہیں جس میں یاسر شاہ کو 27 وکٹیں درکار ہیں۔اگر یاسر شاہ اپنے اگلے 5 ٹیسٹ میچز میں 27 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالیں گے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس ہے جنہوں نے1936ئ میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔اگلے پانچ ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ نے تین ٹیسٹ میچز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں جب کہ اس کے بعد تین ٹیسٹ میچز جنوبی افریقہ کے خلاف دسمبر اور جنوری میں کھیلے جائیں گے۔32سالہ یاسر شاہ اگر پانچ ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سر انجام نہیں دے پاتے تو چھ ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کی صورت میں بھی وہ یہ 82 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون ہیں جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

ہیلمٹ کی پابندی سے پریشان شہریوں پر ایک اور پابندی لگ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) ہیلمٹ کی پابندی سے پریشان شہریوں پر ایک اور پابندی لگ گئی۔ سگنل کے بعد اب ون وے کی خلاف ورزی پر بھی لاہور کے شہریوں پر اعلان ہوگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیف سٹی حکام کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا باعث ہے۔ ای چالاننگ پر عمل درآمد کروانے کے لیے شہر بھر ٹریفک وارڈنز کو خلاف وورزی کرنے والوں سے متعلق ڈیٹا وائرلیس پر فراہم کیا جائے گا۔سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری ای چلان بروقت ادا کریں ورنہ ان کی گاڑی کو ٹریفک پولیس کی مدد سے تھانوں میں بند کر دیا جائے گا۔اب تک سینکڑوں ناد ہند گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا جاچکا ہے۔خیال رہے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت الیکٹرانک چالان 23 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا جب سے ای چالان کا آغاز کیا گیا ہے روزانہ پانچ ہزار سے زائد چالان کیے جا رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب روالپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مخصوص علاقوں میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرمال روڈ،پشاورروڈپرداخلےپرپابندی ہو گی۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل کےمال روڈ،پشاورروڈداخلےپرپابندی کااطلاق یکم دسمبرسےہوگا۔ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نےچیف ٹریفک افسرکی سفارشات پرپابندی عائدکی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ سگنل ایریاناکےسےکچہری چوک تک موٹرسائیکل نہ چلائی جائے۔ ذرائع کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالےموٹرسائیکل سواروں کوگرفتارکیاجائےگا۔مذکورہ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ میں مال روڈ،پشاورروڈپرموٹرسائیکل سواروں کے46سنگین حادثات ہوئے۔10 ماہ میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے16موٹرسائیکل سوارحادثات میں جاں بحق ہوئے۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرپابندی مفاد عامہ کےپیش نظرلگائی گئی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور میں بھی ہیلمٹ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک ہزاروں چالان کئیے جاچکے ہیں۔

جویوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ، نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ہے، نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی۔سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈرنہیں ہوتا، جو یوٹرن لینا نہیں جانتااس سے بڑا بےوقوف لیڈر نہیں ہوسکتا۔ نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی، نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس سے قبل صحافیوں سے ملاقات میں بھی یوٹرن کے ’ فوائد‘ بیان کرچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان پر یوٹرن کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بناناملک سے مذاق ہوگا، احتساب قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عمل کریں گے، دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا، چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لاسکتے۔

ڈانسرز سے جسم فروشی کروانے والی بولی وڈ کوریو گرافر گرفتار

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پولیس نے بولی وڈ کی ایک معروف کوریو گرافر کو نئی ڈانسرز کو رقص سکھانے کے بہانے جسم فروشی کے کاروبار پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بولی وڈ کوریوگرافر 56 سالہ اگنیس ہملٹن ممبئی کے پوش علاقے لوکھنڈوالا آندھرے میں اپنی رہائش گاہ میں نئی لڑکیوں کو رقص کی تربیت دیتی تھیں۔اگنیس ہملٹن بولی وڈ کی اداکاراو¿ں اور گانوں میں پرفارمنس کرنے والی ڈانسر کو بھی تربیت دیتی تھیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی کرائم برانچ پولیس کی انسداد بھتہ خوری نے کوریو گرافر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اگنیس ہملٹن ڈانس کی تربیت دینے اور ڈانس پروگرامات کرنے کی ا?ڑ میں لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کرتی تھیں۔پولیس کے مطابق اگنیس ہملٹن رقص سیکھنے والی لڑکیوں کو بیرون ممالک میں ڈانس فیسٹیول میں شرکت کے بہانے جسم فروشی کے لیے اسمگل کرتیں اور انہیں مجبور کرتیں کہ وہ غلیظ کاروبار کریں۔پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت خواتین کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ اگنیس ہملٹن گزشتہ چند سال سے اس کاروبار کو جاری رکھے ہوئی تھی، وہ ڈانس سیکھنے والی لڑکیوں کو بھارت سے ملائیشیا منتقل کرتی تھیں۔علاوہ ازیں بولی وڈ کوریو گرافر خواتین کو افریقی ملک کینیا بھی منتقل کرتی تھیں۔پولیس کے مطابق تفتیش سے پتہ چلا کہ اگنیس ہملٹن کینیا منتقل کرنے والی ہر لڑکی کے عوض وہاں سے اپنے کاروباری پارٹنر سے 40 ہزار روپے تک وصول کرتی تھی۔ہندوستام ٹائمز نے بتایا کہ اگنیس ہملٹن نے چند بولی وڈ فلموں میں بھی کوریو گرافی کی اور ان کے تعلقات اداکاروں سمیت بھارتی سیاستدانوں سے بھی رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کوریو گرافر کی جانب جسم فروشی پر مجبور کی جانے والی ڈانسرز کو بھی تلاش کرنے کی کوشش میں ہے۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے حوالے سے پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

ممبئی(ویب ڈیسک)اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کے حوالے سے 6 سال قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔بھارتی میڈیا میں دپیکا پڈوکون کے 6 سال قبل سیمی گریوال کے شو میں دئیے جانے والے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ٹیرو کارڈ ریڈر(نجومی) نے دپیکا کی شادی اور محبت کے حوالے سے کئی باتیں بتائیں جو سچ ثابت ہوئی ہیں۔ٹیرو کارڈ ریڈرنے کہا جس سے آپ کی شادی ہوگی وہ شخص بہت سمجھدار اور دولت مند ہوگا اور آپ سے بے حد محبت کرے گا۔ آپ کی محبت کی شادی ہوگی، اور ا?پ کی دعاو¿ں کے جواب میں آپ کو محبت سے نوازا جائے گا۔ ٹیرو کارڈ ریڈر کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئی ہوبہو بالکل سچ ثابت ہوئی ہے دپیکا رنویر گزشتہ 6 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اوررنویر میڈیا پر کئی بار دپیکا کے لیےاپنی محبت کااظہار کرچکے ہیں۔ایک اور ٹیرو کارڈ ریڈر مونیشاسنگھ نے بھی چند روز قبل دپیکا رنویر کی شادی اور مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رنویر دپیکا کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشیاں لانے کی وجہ بنیں گے اور لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتوں کو دونوں اپنے رشتے کے بیچ نہیں آنے دیں گے اس کے علاوہ دونوں اسٹارز کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔مونیشاسنگھ نے دپیکا رنویر کے ہونے والے بچوں کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی ترجیح ابھی بچے نہیں بلکہ کام ہوگا اور دونوں اسٹارز فی الحال اپنے کام کو ترجیح دیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ با رے خا ص انکشا فات،اگلی با ری کس کی ؟سب کچھ سا منے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب ثار نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالتے ہی اپنی کارکردگی سے لوگوں میں اپنا مقام بنایا اور کم ہی عرصہ میں عوام میں مقبول ہو گئے ، یہی وجہ تھی کہ عوام انصاف کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرنے لگی جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے بھی عوام کو انصاف دلوانے اور ان کی فریاد سننے کی حتی الامکان کوشش کی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آئندہ برس 17 جنوری 2019ءکو ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ کے 8 سینئیر جج صاحبان کو بالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ان 8 ججز میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہیں۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئیر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔ 18 جنوری 2019ئکو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 20 دسمبر 2019ءکو ریٹائر ہو جائیں گے،جس کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ءکو ریٹائر ہوں گے۔ 2 فروری 2022ءکو جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023ء تک عہدے پر فائز رہیں گے۔ان 8 جج صاحبان میں سے بھی کچھ جج صاحبان اس عہدے پر پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر ہو جائیں گے کیونکہ آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کم ہی عرصہ میں عوام نے بے انتہا مقبولیت حاصل کی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو 7 دسمبر 2016ء کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا جس کے بعد انہوں نے 31 دسمبر 2016ءکو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف ا±ٹھایا اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔