All posts by Daily Khabrain

پاکستان کے پہلے نا بینا سول جج نے تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی ،سلیم یوسف ملک کی عدلیہ میں بہترین اضافہ ثابت ہوں گے، سینئر وکلائ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) :پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے قوت بینائی سے محروم سول جج سلیم یوسف نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں تعیناتی کے ساتھ تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی ہے۔انہوں نے ساتھی سینئر جج کی عدالت میں ان کی سرپرستی میں دن بھرمختلف مقدمات سنے۔انہیں پاکستان کے پہلے سول جج ہو نے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ان کا تعلق لاہور سے ہے۔راولپنڈی کے وکلاء نے ان کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے سول جج سلیم یوسف نے قانون کی ڈگری میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ سول جج کے لئے امتحان میں بھی نمایاں رہے۔سول جج سلیم یوسف آئندہ ماہ آزاد حیثیت سے سول عدالت میں مقدمات کی سماعت شروع کریں گے موجودہ کیسوں کی سماعت عملی تربیت کا حصہ ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ،کیوی کپتان کو عباس اور یا سر سے خطرہ

ابوظہبی (ویب ڈیسک) شیخ زید اسٹیڈیم میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کو پہلی کامیابی ملی، جیت راول 7 رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ روس ٹیلر دو رنز بناسکے، دونوں بلے باز یاسر شاہ کا شکار بنے۔قومی ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، حارث سہیل، بابراعظم، اسد شفیق، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن گروئن انجری سے صحت یاب ہو کر اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ اعجاز پٹیل اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔کیویز ٹیم جیت راول، ٹام لیتھم، کپتان کیس ولیمسن، روس ٹیلر، ہینری نیکلسن، کولن ڈی گرینڈہوم، نیل واگنر، اعجاز پٹیل، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی پر مشتمل ہے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ا?ٹھ سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار سال پہلے امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم اس فارمیٹ میں نا تجربہ کار ہے، ہمیں سب سے زیادہ خطرہ عباس اور یاسر شاہ کی بولنگ سے ہے۔

زلفی بخاری کیس: بڑے عہدوں پر تقرر اہم فریضہ، دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘

لاہور: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی زلفی بخاری کی تمام معلومات، تقرر کا عمل اور اہلیت کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف سٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی وزیر اعظم تقرر کے خلاف لاہور کے رہائشی محمد عادل چٹھا اور کراچی کے رہائشی مرزا عبدالمعیز بیگ کی درخواست پر سماعت کی۔خیال رہے کہ 18 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست ذوالفقار حسین بخاری عرف زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا تھا، تاہم بعد ازاں اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا ھا۔ان درخواست پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت میں زلفی بخاری، ان کے وکیل اعتزاز احسن اور دیگر پیش ہوئے۔

ملالہ یوسف زئی کی دیوالی مناتے تصاویر پر ہنگامہ

لندن () ملالہ یوسف زئی سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے مداحوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔وہ تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور زندگی کا بھرپور لطف بھی اٹھا رہی ہیں مگر ایسے میں ان کی چند ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں کہ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور دل کھول کر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ملالہ یوسف زئی نے لباس تو انتہائی مناسب زیب تن کر رکھا ہے تاہم ”گوریوں“ کیساتھ تصاویر بنوانے پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی روایات کے مطابق لباس پہن رکھے ہیں اور شائد یہی سوشل میڈیا صارفین کے برہم ہونے کی وجہ بھی ہے۔

اسلام آبا د میں ایک اور چونکا دینے والا کا م ہو گیا اہم ترین سرکاری ادارے کا ڈپٹی ڈائر یکٹر لاپتہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسر محمد ایاز لاپتہ ہوگئے، دوسری جانب گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔پولیس کے مطابق سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتہ ہوئے، وہ کل (15 نومبر) دوپہر ڈھائی بجے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے ان کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق لاپتہ سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوائی جارہی ہے اور تمام سیکیورٹی داروں کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی عامر نیازی کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔

دپیکا کے شادی کے جوڑے پر درج خاص پیغام کیا تھا؟آپ بھی حیرا ن رہ جا ئینگے

لاہو ر (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گذشتہ روز اپنی شادی کی آفیشل تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔یہ تصاویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن پر لوگوں کے تبصروں اور مداحوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اٹلی کے خوبصورت مقام ‘لیک کومو’ پر ہونے والی اس شادی کے پہلے روز کی تقریبات ساو¿تھ انڈین کونکنی روایات کے مطابق تھیں، جہاں جوڑے نے ڈیزائنر سبیاساشی کے ملبوسات زیب تن کیے۔دپیکا نے نارنجی مائل سلک کی ساڑھی کے ساتھ بھاری کندن جیولری کا انتخاب کیا تھا جبکہ رنویر سنگھ ساو¿تھ انڈین اسٹائل کے سفید دھوتی کرتے میں نظر آئے۔شادی کے دوسرے روز کی تقریبات سندھی روایات کے مطابق انجام دی گئیں۔
خیر یہ تفصیلات تو شاید سب کو ہی معلوم ہیں، لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگی کہ شادی کے دوسرے دن دپیکا کے جوڑے پر ایک خاص پیغام بھی درج تھا۔ہم بتاتے چلیں کہ 15 نومبر کو دپیکا نے جو جوڑا پہنا، اس کے دوپٹے پر سنسکرت زبان میں ایک دعا درج تھی، ‘سدا سو بھاگیاوتی بھاوا’ جس کا مطلب ہے، ‘سدا سہاگن رہو’۔واقعی جتنا خوبصورت یہ جوڑا تھا، یہ دعا بھی اتنی ہی خوبصورت ہے۔

وزیر اطلاعات کی شبا نہ اعظمی ،جا ویداختر سے ملا قا ت ،پا کستان آمد پرخو ش آ مدید کہا

لاہور (صدف نعیم سے)صو با ئی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہا ن اور بھارتی اداکا رہ شبانہ اعظمی کی ملا قات۔اس مو قع پر انکے شو ہر جا وید اختر بھی مو جو د تھے۔وزیر اطلاعات نے انہیں پھولو ں کا گلدستہ پیش کیا اور پا کستان آمد پر انہیں خو ش آ مدید بھی کہا۔فیاض الحسن چو ہا ن نے دو نوں مما لک کے ادا کاروں کے باہمی رو ا بط میں اضافے پر زو ر دیا،انہو ں نے کہاکہ آپ دو نوں ہی بڑی شخصیات ہیں،آپ کی آ مد سے دونوں مما لک کے تعلقات میں بہتری آ ئیگی۔اس مو قع پر شبا نہ اعظمی کے شو ہر جا ویداختر نے کہا ہے کہ پا کستانیوں کی محبت ہمیں یہا ں کھینچ کے لا ئی ہے ،سا ت سا ل پہلے فیض فیسٹول میں ہی آئے تھے اور ہمیشہ کوشش رہیگی کہ پا کستان آتے جا تے رہیں۔

بڑی دور سے آئے ہیں پیار کا تحفہ لائے ہیں مشہور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی شوہر کے ہمراہ لاہور آمد

لاہور(خبر نگار)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر کی ملاقات ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے پیار کا تحفہ لا ئے ہیں جس پر گورنر پنجاب نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ،دریں اثنا چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہاکی کا کھیل ہمیشہ لازم و ملزم رہا ہے۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل بھی ہے اور ماضی میں اِس کھیل نے ملک کے لئے وہ شاندار کارہائے نمایاں سرانجام دےئے ہیں جوہاکی کی تاریخ کا درخشندہ باب ے۔ ہاکی کے میدان میں پاکستان ایک بار پھراِن ا±بھرتے ہوئے باصلاحیت اور محنتی کھلاڑیوں کی بدولت اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کرے گا۔ ان خیالات کا اِظہار ا±نہوں نے آج یہاں گورنر ہاو¿س لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جس ملک کے میدان کھیلوں سے آراستہ ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال حقیقتاً ویران ہو جاتے ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے کھلاڑیوں پر فخر اور ناز ہے وہ کرکٹ کے میدان میں عمران خان ہو یا وسیم اکرم ، ہاکی کے میدان میں شہناز شیخ ہو یا منیر ڈار اور سکوائش کے میدان میں جہانگیر خان ہویا جان شیر،پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جو تا حیات اپنی کارکردگی کی وجہ سے زندہ جاوید رہے گا۔ ا±نہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے شعبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنائے گی۔

لیگی رہنماءنے 500کنال زمین جعلی معاہدہ کر کے میگا کرپشن کر ڈالی

لاہور(میاں افضل سے) آفیسرز ایگزیکٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی ( بادامی باغ) کے سابق صدر رانا مبشر اور موجودہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے محکمہ انٹی کرپن کی حراست میں، سابق جنرل سیکرٹری فاروق سلیم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سوسائٹی کی 5سو کنال زائد اراضی ایک جعلی ایگریمنٹ کے ذریعے سحر ایسوسی ایٹس کو دیدی،25جنوری2010کو یہ ایگریمنٹ کیاگیا، سحر ایسوسی ایٹس اس مد میں سوسائٹی کو ڈویلپمنٹ کرکے دے گئی، سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ نہ ہوئی اور 500کنال پر چھوٹے پلاٹ بناکرمجموعی طور پر 2سے 3 ارب کی کرپشن کرلی گئی، اس مافیانے باغ ارم ہاو¿سنگ سکیم کی زمین خیابان میں شامل کرکے پلاٹ بناکر فروخت کردیئے گئے ، جبکہ ایل ڈی اے سے این او سی نہ لیا گیا اور نہ ہی محکمہ کوآپریٹوسے اسکا این او سی حاصل کیا گیا، ایل ڈی اے کے قوانین کے مطابق مجموعی رقبے کا پانچ فیصد کمرشل پلاٹوں کیلئے مخصوص ہوتا ہے ، اس طرح 1300کنال پر کمرشل پلاٹوں کا رقبہ 65کنال بنتا ہے، جبکہ نام نہاد معاہدے کے مطابق ڈویلپرز نے سوسائٹی کو صرف 5کنال کے کمرشل پلاٹ دیئے ، اس طرح 60کنال کے کمرشل پلاٹ ہڑپ کرلئے گئے جس کی مجموعی طور پر مالیت 90کروڑ سے زیادہ بنتی ہے، حیران کن یہ بات بھی ہے کہ ایل ڈی اے کے پاس رہن شدہ پلاٹوں کو بھی فروخت کردیاگیا، جس کی مالیت تقریب ایک ارب روپے کے قریب بنتی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ تین دن پہلے محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر اصغر جوئیہ کی ہدایات پر سی او آغا محمود نے سابق جنرل سیکرٹری فاروق حلیم کو گرفتار کرلیاتھا جبکہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا مبشر بھی شامل ہیں، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا مبشر نے 25جنوری2010کو جب معاہدہ کیا تو مینجمنٹ کمیٹی کے بعض افراد کے دستخط خود کروالئے ، چند ایک نے دستخط کرنے سے انکار کیا تو ان کے بھی جعلی دستخط کرلئے گئے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگی ایم این اے رانا مبشر نے 2013میں نیب نے اس فراڈ کی انکوائری شروع کی تو سیاسی دباو¿ ڈالتے ہوئے اس انکوائری کو سرد خانے میں ڈال دیاگیا، جس پر آج تک احتساب و بیورو نیب نے انکوائری نہیں کی، محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر اصغر جوئیہ نے خبریں کو بتایا کہ یہ ایک بڑا فراڈ ہے اس کی تفتیش کررہے ہیں،اس میں جو ملوث ہوگا معاف نہیں کیا جائیگا۔

شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور (آئی اےن پی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اربوں روپے مبینہ کرپشن کامعاملہ پرسابق و زیر اعلی شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی جبکہ غیرملکی فرمزکے ساتھ مقامی کمپنیوں کوبھی الگ ٹھیکے دیئے گئے۔اسی طرح شہبازشریف کے حکم پرغیرملکی کمپنیوں کونوازنے کیلئے مقامی فرمزکوآوٹ کیاگیا، خواجہ حسان اور مہراشتیاق پر بھی الزام ہے کہ انھوںنے غیرقانونی طورپرمہنگے ٹھیکے دینے کی منظوری دی ۔نیب ذرائع کے مطابق مہنگے ٹھیکے دینے میں بورڈ آف ڈائریکٹرزبھی ملوث ہیں اس لیے بورڈآف ڈائریکٹرزاورسابق ایم ڈی بلال مصطفی کےخلاف الگ الگ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔