All posts by Daily Khabrain

ٹرمپ کے سرپر خطرے کی گھنٹی …. خبر سے ہل چل مچ گی

نیو یار ک(ویب ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی ، امریکہ میں گرین پارٹی کی رہنما نے تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں گرین پارٹی کی رہنما اور صدارتی امیدوار جل اسٹین نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈالی جانے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی تین ریاستوں وسکونسن، مشی گن اور پنسلوینیا میں دوبارہ سے گنتی کرائی جائے جس پر الیکشن کمیشن نے وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ہے ۔انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حامیوں نے وسکونسن، مشی گن اور پنسلوینیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور دیگر اخراجات کے لیے پچاس لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تینون ریاستوں میں دوبارہ گنتی کے لیے 70 لاکھ ڈالر تک اخراجات آ سکتے ہیں۔وسکونسن ریاست کے الیکشن کمیشن ایڈمنسٹریٹر مائیک ہاس کہتے ہیں کہ سٹین اور ایک دیگر گروپ نے جمعہ کو دوبار گنتی کے لیے درخواستیں جمع کروائیںجس کے بعد ہم نے دوبارہ گنتی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 13 دسمبر تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرنا ہے۔سٹین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وسکونسن میں ووٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی مشین ہیکنگ کے انتہائی خطرے کی شکار ہو سکتی تھیں اور ان میں سکیورٹی کی بھی کمی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 نومبر کے انتخابات میں ان تینوں ریاستوں میں اپنی حریف ہلری کلنٹن کے کامیابی بہت معمولی برتری حاصل ہوئی تھی۔تاہم اگر ان تینوں ریاستوں میں دوبارہ گنتی کے بعد نتائج تبدیل بھی ہوں تو بھی ٹرمپ کی مجموعی پر اس کے قابل ذکر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔جل اسٹین نے کہا ہے کہ وسکونسن میں دوبارہ گنتی سے ہیلری کلنٹن صدر منتخب نہیں ہو سکتیں ۔

مارشل آارٹ کے ماہر کانیاعالمی ریکارڈ

وانا  (ویب ڈیسک)پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کھلاڑی محمد عرفان محسود نے مارشل آرٹ کے شعبے میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔محمد عرفان محسود نے اپنی کمر پر چالیس پاﺅنڈ وزن رکھ کر، ایک ٹانگ ہوا میں اٹھا کر، نکلز یعنی انگلیوں کے ہتھیلی کے ساتھ جوڑ کے بل پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ پش اپ لگانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جسے گنزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس انداز میں ایک منٹ میں 21پش اب لگائے۔اس کے علاوہ محمد عرفان محسود نے حالیہ دنوں میں دیگر چار ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں جن کی گنزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت متوقع ہے۔ ان میں اپنے اوپر وزن رکھ کر ایک خاص دورانیہ کے دوران پش آپس نکالنے کے تین عالمی ریکارڈ اور ایک پاں ہوا میں اور ایک زمین پر رکھ کر پش آپس نکالنے کا اعزاز شامل ہے۔گنز بک آف ورلڈ ریکارڈز عرفان محسود کو ایک سیرئل ریکارڈ بریکر یعنی مسلسل ریکارڈ توڑنے والا کھلاڑی بھی قرار دیتی ہے۔یاد رہے کہ تقریبا سات سال قبل جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے گاں حلال گھٹ سے بے گھر ہونے والے عرفان محسود نے دو ماہ قبل بھی ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔26 سالہ محمد عرفان محسود نے کہا ہے کہ پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے اب تک پانچ عالمی اعزازت حاصل کیے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی طرف سے یہ تمام ریکارڈز تقریبا چالیس دنوں کی قلیل مدت میں بنائے گئے ہیں جو اس سے پہلے کسی اور کھلاڑی نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ ‘مجھے بچپن سے مارشل آرٹ سےبے حد شوق تھا اور خاص کر جیکی چن کی فلمیں دیکھ کر میرے میں مارشل آرٹ سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔انھوں نے کہا کہ وہ ڈیرہ اسمعیل خان میں مقامی طور پر قائم مارشل آرٹ کی ایک اکیڈیمی بھی چلاتے ہیں جس میں بیشتر کھلاڑی وزیرستان کے متاثرین ہیں۔ان کے بقول ‘میں نے یہ تمام ریکارڈ اپنے خرچے پر بنائے ہیں، کسی نے مجھے سپنسر نہیں کیا اور نہ کسی حکومتی اہلکار نے مجھ سے اب تک کوئی رابطہ کیا ہے۔خیال رہے کہ مارشل آرٹ کے ماہر محمد عرفان محسود نے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور آج کل وہ ایم فل کے سکالر ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ‘گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو اپنے تمام تر ریکارڈ بھیجنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو ان کے نمائندے کو بلا کر ان کے سامنے عملی مظاہرہ کیا جائے جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور دوسرا یہ کہ آپ انھیں اپنی تمام ویڈیوز بھیجیں اور وہ ان پر کوئی فیصلہ کریں۔ دوسرے طریقے میں خرچ کم اور وقت زیادہ لگتا ہے۔انھوں نے کہا کہ گنز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے کھیل کے قواعد و ضوابط بہت سخت بنائے گئے ہیں جن میں معمولی سی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔عرفان محسود کے مطابق ایسی کامیابی حاصل کرنا اس وقت بہت مشکل ہوتا ہے جب آپ بے گھر بھی ہوں اور آپ کے پاس ذریعہِ آمدن بھی نہ ہوں۔خیال رہے کہ مارشل آرٹ کے ماہر محمد عرفان محسود نے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور آج کل وہ ایم فل کے سکالر ہیں۔اس سے پہلے وہ کنگ فو میں نیشنل چمپئین بھی رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم کی گفتگو سے پنہاں خوف جھلکتا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاہے کہ نواز شریف نے جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے،انہوں نے “حکمرانوں کے قانون” کی سربلندی کیلئے محنت کی۔ وزیراعظم نواز شریف کے اشک آباد میں دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ انکے فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے۔ نواز شریف کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے۔ انہوں نے جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف نے “قانون کی حکمرانی” کی بجائے” حکمرانوں کے قانون” کی سربلندی کیلئے محنت کی۔ مستعفیٰ ہونے کیلئے نہیں تو کیا عوام نے وزیراعظم کو جھوٹ بولنے اور قومی وسائل لوٹنے کیلئے ووٹ دیا؟ پاناما کے معاملے پر نواز شریف سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا۔

ا یسا منصوبہ جو تاریخ کی دھارا موڑ دے گا

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان سمیت خطے میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے، دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ہمارے دوست سی پیک سے خوش جبکہ دشمن مخالفت کررہا ہے،اس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔

موسم کی خرابی…. جیت کس کی جھولی میں

بولاوایو(ویب ڈیسک) موسم کی مہربانی نے زمبابوے کو ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں پہنچا دیا، میزبان ٹیم آج سری لنکا کا سامنا کرے گی۔بارش سے متاثرہ لیگ کے اختتامی میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف زمبابوے نے ڈی ایل سسٹم پر 5 رنز سے کامیابی سمیٹی، سکندر رضا نے 76 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اختتامی بیٹسمین ٹینڈائی چیسورو 42 پر ناٹ آﺅٹ رہے، ناکام ٹیم کے جوناتھن کارٹر43 رنز ناٹ آﺅٹ بناکر نمایاں رہے۔کوئنز اسپورٹس کلب پر زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آغاز پراعتماد نہیں رہا، اوپنر برائن چیری 19 رنزکے بعد ون ڈان بیٹسمین ہیملٹن مساکیڈزا 20 رنز بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد ویسٹ انڈین بولرز وقتی طور پر کھیل پر حاوی ہوئے تاہم مڈل آرڈر میں سکندر رضا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا، دوسرے اینڈ سے کھلاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی، کریگ ایروائن 7، سین ولیمز0 ، پیٹر مور13 اور کپتان گریمی کریمرایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔سکندر نے آٹھویں وکٹ کیلئے ٹریپانو (15) کے ہمراہ 38 رنز جوڑے، اس کے بعد سکندر اور ٹینڈائی چیسورو نے نویں وکٹ کیلئے91کی ناقابل شکست پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کا مجموعہ مقررہ 49 اوورز میں 8 وکٹ پر 218 تک پہنچایا، دیویندرا بشو اور ایشلے نرسے نے 3،3وکٹیں لیں، ویسٹ انڈیز نے جوابی اننگز میں 27.3 اوورز میں 5 وکٹ پر 124 رنز جوڑے، جوناتھن کارٹر43 اور جیسن ہولڈر22 پر ناٹ آﺅٹ رہے۔کریگ باریتھ ویٹ 24 اور وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ14رنز بنا سکے، گذشتہ میچ میں سنچری داغنے والے اوپنر ایون لوئس اس بار عمدہ پرفارم نہیں کرپائے، انھوں نے 9 رنز بنائے، جوہانسن چارلس کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس ہوئے، سین ولیمز اور چیسورو نے 2،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، بارش کے سبب کھیل روکے جانے پر جب دوبارہ آغاز کی امید نہ رہی تو ڈی ایل میتھڈ سے جانچ پر مہمان ٹیم طے شدہ ہدف 130 سے 6 رنز پیچھے پائی گئی جس کے بعد زمبابوے کو میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کیلئے انتہائی بُری خبر

سیالکوٹ ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے دبئی میں مقیم بھانجے فہد خواجہ ٹریفک حادثے میں دم توڑ گئے ۔ نعش عسکری کالونی لاہور لائی جائیگی جہاں نماز جنازہ کے بعد تدفین ہو گی ۔

عظیم انقلابی رہنماءاور سابق صدر کا انتقال

ہوانا ( ویب ڈیسک ) کیوبا کے سابق صدر اور انقلاب کی علامت سمجھے جانے والے رہنما فیڈل کاسترو 90 برس کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کے سرکاری ٹی وی نے سابق صدر فیڈل کاسترو کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 50 سال تک ملک پر حکمرانی کرنے والے انقلابی رہنما اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔فیڈل کاسترو 1959 سے 1976 تک کیوبا کے وزیراعظم رہے اور پھر 1976 سے 2008 تک ملک کے صدر رہے۔ 2006 میں طبیعت کی ناسازی کے بعد وہ عوامی منظر عام سے غائب ہو گئے اور پھر 2008 میں انہوں نے ملک کی باگ دوڑ اپنے بھائی راول کاسترو کے سپرد کردی۔فیڈل کاسترو کے دور صدارت میں کیوبا اور امریکا کے تعلقات میں تناو¿ رہا لیکن ان کی صدارت چھوڑنے کے کچھ ہفتوں بعد ہی امریکا اور کیوبا میں سفارتی تعلقات بحال ہو گئے۔ فیڈل کاسترو نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ریاستی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں لیکن انہی امریکی پالیسیوں پر بالکل بھی اعتبار نہیں ہے۔فیڈل کاسترو ہمیشہ امریکی پالیسیوں اور حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے، امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے 2004 میں صدر جارج ڈبلیو بش کی پالیسیوں کو فراڈ اور دوغلی قرار دیا جب کہ 2011 میں انہوں نے امریکی صدر براک اوباما کو بے وقوف ٹھہرایا۔صدارت چھوڑنے کے بعد بھی فیڈل کاسترو خبروں کی زینت بنے رہے اور ان کے انتقال کے حوالے میڈیا پر افواہیں پھیلائی گئیں جس کے جواب میں انہوں نے کیوبا کی سرکاری ویب سائٹ پر بیان دیا کہ وہ نا صرف زندہ ہیں بلکہ انہیں تو پتہ بھی نہیں کہ سر کا درد کیسا ہوتا ہے

” قسمت “ کا قتل …. معروف اداکارہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

لاہور (کلچرل رپورٹر،نامہ نگار) سٹیج کی معروف پرفارمر قسمت بیگ کے قتل کے بعد ان کی ہمشےرہ ستارہ بےگ نے شوبز کی دنیا چھوڑنے کا فےصلہ جبکہ اپنی حفاظت کےلئے سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق قسمت بےگ کی ہمشےرہ ستارہ بےگ بھی سٹےج ڈراموں اور پشتو فلموں مےں کام کر رہی ہےں لےکن اپنی بہن کے قتل کے بعد اب ستارہ بےگ نے فی الحال شوبز چھوڑنے کا فےصلہ کر لےا ہے اور امکان ہے کہ وہ اب لاہور سے باہر کہےں منتقل ہو جائیں گی اور اپنی سکیورٹی کےلئے بھی گارڈ رکھ لئے ہےں۔ سٹےج اداکارہ ندا ملک نے قسمت بےگ کے قتل کے سوگ مےں سالگر ہ کی تقرےب منسوخ کر دی۔ تفصےلات کے مطابق ندا ملک کی جانب سے سالگرہ کی تقرےب کےلئے مقامی ہوٹل کو 2لاکھ روپے کی ادائےگی کر نے کے ساتھ تمام شوبز فنکاروں کو شرکت کی دعوت دی مگر قسمت بےگ کے قتل پر سوگ مےں اس سالگر ہ کی تقرےب کو منسوخ کر دےا ہے اور امکان ہے کہ اب ےہ تقر ےب دسمبر کے آخر مےں منعقد کی جائے گی۔ ہنی شہزادی نے قسمت بےگ کے نام پر فنکاروں کی امداد کےلئے فاﺅنڈےشن بنانے کا اعلان کر دےا۔ ہنی شہزادی نے ”قسمت بےگ فاﺅنڈےشن“ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہ قسمت بےگ کو ہمےشہ کےلئے شوبز مےں مےں زندہ رکھنے کےلئے مےں نے انکے نام پر فاﺅنڈےشن بنانے کا اعلان کےا ہے جس کے لئے مےری دےگر شوبز فنکاورں سے بھی بات چےت چل رہی ہے اور ہم بہت جلد اس حوالے سے باقاعدہ آغازکرےں گے اور ےہ فاﺅنڈےشن غر ےب فنکاروں کی مالی امداد سمےت ان کو دےگر سپورٹ دے گی۔ یاد رہے کہ سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو گزشتہ روزہربنس پورہ کے قریب اس وقت گولیاں ماری گئی تھیں جب وہ اپنے باڈی گارڈ کے ہمراہ گھر واپس جا رہی تھیں۔ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔
ستارہ بیگ

کیا دلہن کی مرضی کے بغیر نکاح ہو سکتا ہے …. عدالت عظمیٰ کا اہم ترین فیصلہ آ گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عدالت عظمیٰ کے اپیلٹ بنچ نے خاتون کی مرضی کے بغیر اس سے نکاح کرنے کے حوالہ سے تنسیخ نکاح سے متعلق شرعی اپیل کی سماعت کے دوران ملزم گوہر علی شاہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس ڈاکٹر محمد خالد مسعود پر مشتمل تین رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ نے اپیل کنندہ شاہینہ پروینہ کی ملزم گوہر علی شاہ کی فراڈ کے مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ سے بریت کے خلاف شرعی اپیل کی سماعت کی تو اپیل کنندہ کے وکیل چودھری نصیر احمد طاہر نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ جہلم کے مبینہ جعلی پیر گوہر علی شاہ نے ان کی موکلہ شاہینہ پروینہ کو بغیر بتائے اس کے ساتھ نکاح کیا تھا جس کا مقصد اس کی دولت حاصل کرنا تھا جس پر جسٹس ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ دلہن کی بغیر مرضی کے نکاح نہیں ہو سکتا۔ عدالت دستاویزات اور شواہد کا جائزہ لے کر ہی نکاح سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ نکاح مرضی سے ہوا یا نہیں عدالت فیصلہ کرے گی۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے تعویذات کے ذریعے موکلہ کے دماغ کو قابو کیا تھا جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیا امریکہ پلٹ لڑکی کو کوئی ایسے بہلا پھسلا سکتا ہے۔ جسٹس ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ پڑھی لکھی انچاس سالہ خاتون کو کوئی کیسے بغیر بتائے نکاح کرے گا۔ بعدازاں فاضل عدالت نے ملزم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
ڈاکٹر خالد مسعود

مہمند ایجنسی : خود کش حملہ ناکام …. 4 دہشتگرد ہلاک ، 2 ایف سی اہلکار شہید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ایجنسی میں صبح سویرے 4دہشت گردوں کا مہمند رائفلز کیمپ پر حملہ‘ فورسز کا جوابی ایکشن‘ 4دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔ مقابلے کے دوران دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایف سی کے 2اہلکار شہید ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی غلنئی کے علاقہ میں مہمند رائفلز کیمپ پر آج صبح نماز فجر کے وقت 4دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ میں 2ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہ دیا اور چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ برآمد۔ دہشت گردوں کے مزید ساتھی فرار‘ فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ کرفیو نافذ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
حملہ