اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز کے درمیان لڑائی کی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ججوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں جھوٹ، من گھڑت اور جعلی رپورٹنگ ہیں۔ سپریم کورٹ نے واک کے دوران ججز میں تلخ کلامی اور جھگڑے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کے درمیان جھگڑے کی جھوٹی خبروں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق جھوٹی خبریں چلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
Author: Khabrain News
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کو 2 ماہ کی خصوصی معافی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قیدیوں کو عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر دو ماہ کی خصوصی معافی دی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہنگلاج ضلع لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کے لیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کی منظوری دی۔ ترقیاتی منصوبے کیلئے 30 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ نے مواصلات ، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کی ارسال سمری پر منظوری دی گئی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں کنفرم ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف درج 3 مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹ پر مبینہ دو سو سے زائد افراد کی جانب سے آگ لگانے میں شاہ محمود قریشی کا براہ راست کوئی تعلق نہیں لگ رہا، گرین بیلٹ پر مبینہ آگ لگانے کے واقعے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام طاقت کا محور ہیں، عوام کی رائے پارلیمان اور آئین پاکستان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت قومی اسمبلی کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں شریک آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 1973 کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اور ارکان کو مبارک دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین…
مظفرآباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے 3 ناموں کی منظوری دے دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے خواجہ فاروق، اظہر صادق اور چودھری انوار الحق کے نام فائنل کیے ہیں، تینوں ناموں کو آج شام کو ہونے والی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پرویز خٹک اور اسد قیصر 15 سے زائد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں،…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر میں پولیس ملازمین کی صحت مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی سالانہ صحت سکریننگ ہو گی، تمام اضلاع کے پولیس سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تمام ضلعی دفاتر میں ہیلتھ کوآرڈینیٹرز افسران تعینات کیے جائیں، ہیلتھ کوآرڈی نیٹرز کو الگ سے آفس، اسسٹنٹ سٹاف اور دیگر سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام پولیس ملازمین کا سال میں ایک بار مکمل سکریننگ ٹیسٹ ہوگا،…
لاہور: (ویب ڈیسک) نگران حکومت پنجاب نے صحافی کالونی لاہور میں صحافیوں کو متنازع پلاٹوں کے متبادل پلاٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صحافی کالونی لاہور کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا کہ صحافی کالونی سے متصل 77 کنال اراضی کو جلد ازجلد ڈویلپ کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں 77 کنال اراضی پر ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے اپنے حق سے محروم صحافیوں کو جلد ان کا حق دیں گے،…
مظفر آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے چودھری یاسین کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری یاسین ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن اتحاد کے بھی متفقہ امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کل تک ہو جائے گا جس کا شیڈول آج جاری ہو گا۔ واضح رہے کہ چودھری یاسین پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ہیں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری یاسین کو وزارت عظمیٰ آزاد کشمیر کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آزاد…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے ہیں جو کہ کسی صورت قبول نہیں، وکلاء اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فی الفور عمل ہونا چاہیے، پارلیمان آرٹیکل 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات روک نہیں سکتی۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 22 اپریل کو پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگران حکومت کی آئینی حیثیت سے متعلق ریفرنس کی تیاری شروع کر دی، ریفرنس میں 90 روز مکمل ہونے پر پنجاب کی نگران حکومت تحلیل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے مطابق 22 اپریل کے بعد پنجاب کی نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہو گی، 14 مئی تک پنجاب میں نئی نگران حکومت آئین کا تقاضا ہے، آئین کی…
