Author: Khabrain News

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکمران جماعت کے 3 دھڑوں کی جانب سے 5 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے چودھری رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چودھری یاسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کے لئے27 ووٹ درکار ہیں، 52 ارکان کے ایوان میں حکمران اتحاد کو 32 اور متحدہ اپوزیشن کو 20 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کیلئے کام کریں گے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 ویں سحری کرنے پہنچے جہاں ان کا شہریوں نے استقبال کیا۔ سحری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سحری اور افطار کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے، 1947ء کے بعد پہلی بار عوام…

مزید پڑھیں

دبئی : (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی خصوصی درخواست پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا کردیے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کاکہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستانیوں کو قانونی سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان سفارتخانہ ابوظبی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) 8 مہینوں کی بندش کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس آج سے شروع ہو گی۔ بلوچستان میں گزشتہ سال کی مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے برٹش راج میں قائم ہونے والا پل گرنے سے ریل کا پہیہ رک گیا تھا۔ تاہم 8 ماہ بعد پاکستان ریلوے انتظامیہ نے پل کی تعمیر مکمل کر لی جس کے بعد ٹرین سروس آج سے بحال ہوجائے گی۔ ٹرین سروس بحال ہونے سے مسافر خوش ہوگئے، 18 اپریل کو عید ٹرین بھی اب کوئٹہ سے روانہ ہو گی، اس سے پہلے مسافروں کو بسوں میں بیٹھا کر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے مختلف آپشنز اور حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کے تناظر میں متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے لئے الرٹ جاری کر دیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 15 اپریل بروز ہفتہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پیش گوئی کی مدت کے دوران ممکنہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سیاستدان نہیں مافیاز ہیں، اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف واردات ہو رہی ہے، اسمبلی میں چیف جسٹس اور ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کی جا رہی ہے، میں 30 سال سے ان کا مقابلہ کر رہا ہوں، یہ سیاست دان نہیں مافیاز ہیں، جہازوں سے ننگی تصاویر پھینکنا ایسا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کو مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قاسم سوری کی بطور سینئر نائب صدر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے میرے اوپر اعتماد اور نئی ذمہ داری سونپنے پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ پچھلے 26 سال کی طرح کپتان کے وفا دار سپاہی کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شکر گزاری کے ساتھ ساتھ عاجزی اختیار کرنی چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے ان لمحات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ترجیحات، طرز عمل اور اہداف پر غور کریں۔ شیری رحمان نے کہا کہ لمحہ موجود میں جینا ضروری ہے لیکن زندگی کی نعمتوں، مواقع کے لئے شکر گزاری کے ساتھ ساتھ عاجزی اختیار کرنا ضروری ہے، کچھ بھی ہمیشہ کے لئے نہیں ہے، ہمیں تفریق کو…

مزید پڑھیں