Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ے جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والا موسمی نظام 15 اپریل کو پاکستان کے الائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو مغربی اور وسطی حصوں میں پھیل جائے گا، اس موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 15 اپریل سے 20 اپریل کے دوران خیبر…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کے لئے مقرر ہو گئے۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی پیر کے روز سماعت کے لئے مقرر ہو گیا، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ پیر کو کیسز کی سماعت کرے گا۔ پس منظر گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزامات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سنچری مکمل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ پاکستان کے شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہوئے ہیں۔ پاکستانی کپتان دنیا کے مجموعی طور پر 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے 20 ویں کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک)پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کے گزشتہ روز کے حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے مذمتی قرار داد منظور کر لی۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، ایوان میں آرٹیکل 184/3 (چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے اختیار) میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا، قومی اسمبلی نے آرٹیکل 184/3 میں مزید ترمیم کا بل منظور کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اختیار سلب کرنے کی سپریم کورٹ آف پاکستان کی جارحانہ کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے، یہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن پر نہیں بلکہ الیکشن کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں، ایک ہی دن میں پاکستان میں الیکشن ہونے چاہئیں، کسی کی مقبولیت کا بھی سوال نہیں ہے، الیکشن سے کوئی جماعت نہیں ڈر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مذاکرات کیلئے ٹیم بنا دی ہے، مذاکراتی کمیٹی پہلے اتحادیوں سےبات کرے گی، سیاست میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آپریشن سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں، دہشتگردی کے خلاف کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او نے بریفنگ دی، اس ہال میں پہلے بھی بریفنگز دیکھیں اور سنیں، آج کی بریفنگ بہت متاثر کن تھی جو پہلے نہیں دیکھی، آج پارلیمنٹ کو بہت تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز فراہمی کیس میں سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اِن چیمبر سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے مطابق 21 ارب روپے سوموار تک فراہم کئے جا سکتے ہیں، سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مختلف اکاؤنٹس میں 1 کھرب 40 ارب سے زیادہ فنڈز موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک پیر تک الیکشن کمیشن کو 21…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں نیب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا۔ اجلاس کے آغاز پر قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا، بعد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کا بل 2023ء اسمبلی میں پیش کیا۔ نیب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کے بل کے علاوہ مجموعہ ضابطہ فوجداری 1908ء میں بھی مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 235 ارب سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ خاندان کفالت پروگرام کا حصہ ہیں، بی آئی ایس پی کے تحت وظیفہ 7000 سے بڑھا کر 8750 روپے کر دیا گیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک کے 28 لاکھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 70…

مزید پڑھیں