تازہ تر ین

پاکستانی مشہور کر کڑ واپسی کےلیے پر امید….اپنے شیکوے بھی کر ڈالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آف اسپنر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ، بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں پرامید ہوں۔ سعید اجمل نے بی بی سی اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ پی سی ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر وہ دوبارہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔ میں بالکل مایوس نہیں ہوں۔ میں نے پاکستان کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے اس پر میں بہت خوش ہوں۔ اس سال میں نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور میں پرامید ہوں کہ مجھے دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔ میری نظریں پاکستان سپر لیگ پر ہیں کہ اس میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ پاکستانی ٹیم میں آسکوں۔ جب میرا بولنگ ایکشن صحیح ہونے لگا تو مجھے کرکٹ کھیلنے کو نہ مل سکی۔ مجھے تنہا چھوڑدیا گیا اور جو سپورٹ مجھے ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقیناً میرے بولنگ ایکشن پر کام کیا اور اخراجات بھی اٹھائے جس پر میں اس کا شکرگزار ہوں لیکن جب میرا بولنگ ایکشن صحیح ہونے لگا تو مجھے کرکٹ کھیلنے کو نہ مل سکی۔ مجھے تنہا چھوڑدیا گیا اور جو سپورٹ مجھے ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔پرانے دوست تو میرے ساتھ رہے لیکن کرکٹ کی دنیا کے دوست احباب سب اپنے اپنے کاموں میں لگے رہے اور سب نے مجھ سے آنکھیں پھیرلیں۔ میں ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلا ہوں۔ بیک فٹ پر نہیں کھیلا۔ میں آج بھی خود کو ذہنی طور پر بہت مضبوط سمجھتا ہوں۔ اگر میں سمجھوں گا کہ میں پیچھے رہ گیا ہوں تو خود ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔جہاں تک پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے رخصت کرنے کی بات کی تھی وہ باقاعدہ طور پر مجھ سے نہیں کی گئی تھی۔ فی الحال میرا دل نہیں کررہا کرکٹ چھوڑنے کو۔ یہ میرے لیے بڑے دکھ کی بات تھی کیونکہ اس وقت میں ورلڈ نمبر ایک بولر تھا اور میں ورلڈ کپ میں بہت کچھ کر دکھانے کی تیاری کر رہا تھا۔ سعید اجمل نے35 ٹیسٹ میچوں میں 178 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان 35 میں سے 12 ٹیسٹ میچز وہ ہیں جو پاکستان نے جیتے جن میں سعید اجمل کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 80 رہی۔ سعید اجمل جیسی شاندار کارکردگی اب یاسر شاہ دکھا رہے ہیں جن کے 20 میں سے 12 ٹیسٹ میچز وہ ہیں جو پاکستان نے جیتے ہیں اور ان میں یاسر شاہ نے 86 وکٹیں حاصل کی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain