فیصل آباد (ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی لاہور تا فیصل ا?باد ریلی نکالے گی‘۔بلاول نے یہ بھی لکھا کہ ’م±ک گیا تیرا شو نواز، گو نواز، گو نواز‘۔ریلی میں آصف زرداری شریک نہیں ہوں گے کیوں کہ وہ دبئی میں موجود ہیں جہاں کچھ دن قیام کے بعد وہ امریکا روانہ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ بلاول نے 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی ریلیوں کے ذریعے گراس روٹ مہم کا آغاز کرے گی۔بلاول اور ان کے والد سابق صدر آصف زرداری نے 27 دسمبر کو ہی الیکشن میں حصہ لے کر موجودہ پارلیمنٹ کا حصہ بننے کا بھی اعلان کیا تھا۔





































