Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی
    • ’ڈیڈی‘ کیس: برطانیہ کی پاکستان کو ویزا پابندیوں کی دھمکی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    3بہن زندہ جل مریں،کمرے میں لگا پردہ موت کا پیغام بن گیا

    By Daily Khabrainجنوری 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقہ میںآتشزدگی کے باعث زندہ جل کر ہلاک ہونے والی 3بہنوں کی نعشیں آج صبح ورثاءکے حوالے کردی گئیں جبکہ 3بہنوں کے بعد منت و مرادوں سے پیدا ہونے والا 16دن کا علی حمزہ معجزانہ طور پر بچ گیا جس کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ المناک حادثہ کے بعد سوامی نگر میں دوسرے روز بھی سوگ کی فضا قائم‘ گھر گھر‘ گلی گلی معصوم بچیوں کی ہلاکت کے تذکرے۔ تفصیل کے مطابق فیروزوالا کا رہائشی رکشہ ڈرائیور جاوید پچھلے 8سال سے مصری شاہ کے علاقہ سوامی نگر میں 2500روپے ماہوار پر کرائے کے مکان میں بیوی اور بچوں کے ہمراہ رہ رہا تھا۔ گزشتہ روز اس کی بیوی شکیلہ بی بی اپنی 3بیٹیوں اور 16دن کے نومولود علی حمزہ کو سردی کی شدت کے باعث کمرے میں آگ جلا کر کام پر چلی گئی جبکہ ان کا والد بھی رکشہ لے کر روزی روٹی کمانے چلا گیا۔ اس دوران کمرے میں لگے پردے کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔ بڑی بیٹی 11سالہ صبا اپنے معصوم بہن بھائیوں کی جان بچانے کیلئے چیخ و پکار کرتی رہی مگر پریشانی کے باعث کمرے کے اندر سے لگی کنڈی نہ کھل سکی اور تینوں بہنیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ شکیلہ بی بی اپنے معصوم بچوں کو بچانے کیلئے گھر کی طرف بھاگی مگر اس کے پہنچنے سے پہلے ہی اس کی دنیا اجڑ چکی تھی۔ چارپائی پر لیٹے 16روز کے علی حمزہ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جس کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے آج صبح تینوں معصوم بہنوں کی نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی ہیں۔ حادثہ کے بعد دوسرے روزبھی علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔المناک واقعہ کے بعد خواتین نے گھروں میں احتیاطی تدابیر شروع کر دی ہیںکہ خدانخواستہ کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
    آتشزدگی

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.