جرمن کمپنی کیساتھ بڑا معاہدہ, وزیراعلیٰ نے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کے منصوبے کے مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت اور پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کی تلاش اور تخمینہ لگانے کے حوالے سے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں موجود زمین میں چھپے ہوئے خزانوں کی تلاش اور ان کے درست تخمینہ لگانے کیلئے معروف جرمن کمپنی فیوگرو (Fugro) کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ جرمن کمپنی پنجاب میں موجود معدنی وسائل کا مستند سروے کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن کمپنی چنیوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔ سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ اور ڈیٹا اکٹھا ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کےلئے اب تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کےلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلے مرحلے میں بین الاقوا می ماہرین نے چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کا تخمینہ لگا کر رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے اور منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے۔ دوسرے مرحلے کیلئے ڈرلنگ اور دیگر کاموں کو انتہائی پیشہ ورانہ اور سائنٹیفک انداز سے جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے برےفنگ دی گئی۔ جرمن کمپنی فیوگرو (Fugro) کی منےجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اتا ایلشچ( Dr.Uta Alisch)، ماہرین ارضیات ڈاکٹر جینز کرمب(Dr.Jens Krumb)،رالف برومن(Mr.Ralf Braumann) اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ سیکرٹری معدنیات نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، لائیوسٹاک و ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں بڑا پوٹینشل موجود ہے اور ان شعبوں کی پائیدار بنیادوں پر ترقی سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ غربت اور بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ان خیالات کا اظہار زراعت کے شعبہ سے وابستہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی شعبہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو 100 اروب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زراعت ترقی کرے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف نظام کے تحت بلاسودقرضوں کی فراہمی کے پروگرام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس شاندار پروگرام سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زراعت کے فروغ اور چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی و فلاح کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بلاسود قرضوں کے تاریخ ساز پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کو قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کے بغیر زراعت کبھی پھل پھول نہیں سکتی اور اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے بلا سود قرضوں کا پروگرام ترتیب دیا ہے اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زراعت کی ترقی و خوشحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا عظیم پروگرام ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زراعت کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور میں ذاتی طور پر کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے جامع اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی لوازمات اور کھاد پر سبسڈی کے بھی زرعی شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ کسان پیکیج کے ذریعے کاشتکاروں کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے ہر ضروری اقدام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا جائے گا۔ کاشتکار جتنی گندم فروخت کرنا چاہیں گے حکومت ان سے خریدے گی اور گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کاشتکاروں کو نہایت شفاف انداز سے باردانہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا پروگرام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام پر عملدرآمد سے دیہی طرز زندگی بدلے گا اور دیہی سڑکوںکی تعمیر وبحالی سے کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں میں لانے میں سہولت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں اور ان کی فلاح وبہبود مجھے بے حد عزیز ہے۔ ہمارا ہر قدم زراعت کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ دریں اثنا وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے برطانےہ کی سوان سی (Swansea) ےونےورسٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قےادت سوان سی ےونےورسٹی کے نائب صدر اور چےئرمےن مےڈےکل رےسرچ سنٹر پروفےسر مارک کلےمنٹ(Marc Clement) کر رہے تھے۔ برطانوی ےونےورسٹی کا لاہور نالج پارک مےںاپنی ےونےورسٹی کے کےمپس کے قےام مےں دلچسپی کا اظہارکےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہور نالج پارک کا منصوبہ نوجوانوں کو بااختےار بنانے کے حوالے سے اےک سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے۔ اس منصوبے مےں بےن الاقوامی ےونےورسٹےوں کی جانب سے اپنے کےمپس کھولنے مےں اظہار دلچسپی خو ش آئندہے۔ ےہ منصوبہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدےد علوم سے آراستہ کاشاندارمنصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلےم پر سرماےہ کاری پاکستان کے روشن مستقبل کےلئے سرماےہ کاری ہے۔ وزےراعلیٰ نے ماہرےن پر مشتمل کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ کمےٹی لاہور نالج پارک مےں مختلف شعبوں کے قےام کے امور کا جائزہ لے کر رپورٹ پےش کرے گی۔ سوان سی ےونےورسٹی کے نائب صدر اور چےئرمےن مےڈےکل رےسرچ سنیٹر پروفےسر مارک کلےمنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور نالج پارک کا منصوبہ اےک انتہائی علم دوست پراجےکٹ ہے ۔ہم نالج پارک مےں اپنی ےونےورسٹی کاکےمپس کھولنے کے خواہاں ہے۔ صوبائی وزےر ہائراےجوکےشن سےد رضاعلی گےلانی ،چےئرمےن لاہور نالج پارک کمپنی لےفٹےننٹ جنرل(ر) محمداکرم اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات وےڈےولنک کے ذرےعے شرےک ہوئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے راوی روڈ پر کارخانے میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےتے ہوئے انتظامےہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزےراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رےسکےو 1122، انتظامےہ اور امدادی سرگرمےوں سے متعلقہ اداروں کو ہداےت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متعلقہ افسران خود موقع پر جا کر امدادی سرگرمےوں کی نگرانی کرےں۔

بھارتی معروف اداکار چوری کے الزام میں گرفتار

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے شخص کو دبوچ لیا جسے پکڑنے پر پتا چلا کہ وہ کوئی چور نہں بلکہ ان کا ہی ساتھی اداکار رتیش دیش مکھ ہیں لیکن پولیس نے اداکار کو پھر بھی گرفتار کرلیا۔ویویک اوبرائے نے اپنے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے شخص کو دبوچ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی لیکن میڈیا نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کیا اور پولیس سے پہلے ہی اداکار کے گھر پہنچ گئی جہاں سے لمحہ بہ لمحہ کوریج شروع کردی تاہم پولیس کے آنے پر چورکے منہ پر کپڑا لپیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔میڈیا کے اصرار پر پولیس نے چور کے منہ سے نقاب اتارا تو چور کو دیکھ کر میڈیا سمیت پولیس اہلکار بھی دم بخود رہ گئے کیونکہ وہ چور کوئی پیشہ ور چور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے نامور اسٹار رتیش دیش مکھ تھے۔ اداکار ویویک اوبرائے نے اپنی نئی آنے والی فلم ”بینک چور“ کی تشہیر کے لیے مذاق کیا تھا جسے پبلسٹی اسٹنٹ قراردیا لیکن پولیس پھر بھی رتیش کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی اور کچھ دیر بعد رہا کردیا۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”بینک چور“ میں ویویک اوبرائے اور رتیش دیش مکھ مرکزی میں نظر آئیں گے۔

دبنگ خان اور لولیا بارے سب سے اہم خبر

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتر کوکروڑوں کا فلیٹ اور گاڑی تحفے میں دیدی۔سلمان خان فلم نگری میں” گاڈ فادر“ کی حیثیت رکھتے ہیں اوردوستوں کے لیے ہر مشکل میں کام آتے ہیں جب کہ سلو میاں کی گرل فرینڈ لولیا وینتر ممبئی میں ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اور اپنا گھر لینے کی خواہشمند تھیں جس کا علم ہوتے ہی دبنگ خان نے ان کی مشکل آسان کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی دوست لولیا وینترکے لیے ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا جب کہ سلو میاں نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب خریدے گئے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے ہیں جس کے بعد لولیا کی ممبئی میں اپنے گھر کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔سلمان خان نے لولیا کو کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کے ساتھ ساتھ مہنگی کار بھی تحفے میں دی ہے جب کہ سلو میاں نے موسیقار ہمیش ریشمیا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لولیا کے گلوکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی دوست لولیا وینتر مختلف تقریبات ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار کر آئے ہیں۔

2060 میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں کے برابر ہو جائیگی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) 2060 تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں کے برابر ہوجائیگی، یہ انکشاف امریکا کے معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سروے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق اس وقت عالمی سطح پر اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے ، مسلمانوں میں شرحِ پیدائش دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے کہیں زیادہ ہے ، اسی لیے ان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2060 میں دنیا میں مسلمانوں کی تعداد 3 ارب ہو جائے گی اور عالمی آبادی میں ان کا تناسب 31 فیصد ہوجائے گا، رپورٹ کے مطابق 2060 میں دنیا میں مسیحیوں کی تعداد تین ارب 10 کروڑ کے لگ بھگ ہو گی اور کل آبادی میں ان کا تناسب 32 فیصد ہوگا۔

دہشتگردی ایک عالم گیر فتنہ ہے :صدرمملکت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے گمراہ کن اندازِ فکر کی بیخ کنی کے لیے دینِ مبین کی تعلیمات کی روشنی میں جوابی بیانیہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کی تیاری کے لیے عالم اسلام کے دانش ور مل کر کام کریں اور اس سلسلے میں قریبی روابط استوار کریں۔صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین حافظ عبدالکریم ، سینیٹرطلحہ محمود، سعودی سفارت کار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالم گیر فتنہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں عالم اسلام کو اتحاد سے کام لیتے ہوئے مشترکہ کاوشیں کرنی چاہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ، اس لیے دینی تعلیم کے نصاب میں نہایت احتیاط کے ساتھ تبدیلیاں کی جانی چاہیں ، اس سلسلے میں عالم اسلام کے اہلِ علم کا قریبی رابطہ بہت ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مضبوط دینی اور ثقافتی رشتے میں منسلک ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کی سا لمیت کے خلاف جارحیت پاکستان کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر سمیت ہر مشکل وقت پر پاکستان کا ساتھ دیا جس پر ہم اپنے سعودی بھائیوں کے شکرگزار ہیں۔ انھوں نے حج کوٹہ میں 20 فیصد اضافے پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔دشمن نہیں چاہتا کہ دونوں ملک اقتصادی ترقی کریں ، اس لیے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ مسلمان دنیا بھر میں دہشت گردی کا شکار ہیں لیکن دہشت گردی کے لیے انھیں ہی موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا ایک کیمپس سعودی عرب میں قائم کرنے سے متعلق صدر مملکت کی تجویز کی تائید بھی کی۔ اس موقع پر عالم اسلام کی ترقی ، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سٹاک ہوم میں ٹرک سے حملے کرنیوالے شخص کی شناخت ہوگئی

اسٹاک ہوم (ویب ڈیسک)سوئیڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ٹرک کے ذریعے حملہ کرنیوالے شخص کی شناخت ہوگئی ہے، 39 سالہ حملہ آور کا تعلق ازبکستان سے ہے۔شناخت کیے گئے حملہ آور نے گزشتہ روز سوئیڈن کے دار الحکومت سٹاک ہوم میں تیز رفتار ٹرک کو ہجوم پر چڑھادیا تھاجس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے تھے۔سوئیڈیش حکام نے اس واقعے پر دہشت گردی کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

میانمر میں کشتی کے حادثہ میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک

ینگون (ویب ڈیسک)میانمر میں کشتی کے حادثہ میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں ک±ل چھیاسٹھ مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ کشتی دریائے نگاو±ون کے تیز بہاو¿ کی وجہ سے ڈوبی۔ ڈوبنے اور لاپتہ ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاو¿ں جا رہے تھے۔ کئی مسافروں نے تیر کر اپنی جان بچائی۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

ہریتک روشن اور کترینا کیف پھر اکھٹے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ کترینا کیف ایک بار پھر سلور سکرین پر اکٹھے دکھائی دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار کبیر خان نے اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ کترینا کیف کو اپنی نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا میں کاسٹ کر لیا ہے،یہ جوڑی ایک بار پھر سے مداح سلور سکرین پر دیکھ سکیں گے،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا، اس سے قبل اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ کترینا کیف ہٹ فلم بینگ بینگ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

بھارت، مشتعل ہجوم نے ہندو لڑکی کےساتھ گھومنے والے مسلمان لڑکے کیساتھ ایسا شرمناک سلوک کہ ہر آنکھ اشکبار

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں مشتعل ہجوم نے ایک ہندو لڑکی کےساتھ گھومنے والے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکنڈ کے ضلع گملا کے رہائشی 20 سالہ محمد شالک کو اس کے درجنوں اہل علاقہ نے اپنی خاتون دوست کو اس کے گھر چھوڑنے جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے نوجوان کو اس کی دوست کے سامنے ہی ایک پول سے باندھا اور ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارنا شروع کردیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس تشدد کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گملا کے پولیس چیف چندن کمار جھا کے مطابق پولیس اس بات کا پتہ چلا رہی ہے کہ کیا ہجوم کو لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کےخلاف تشدد پر اکسایا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کرنےوالے تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس چیف نے کہا کہ نوجوان جوڑا ایک سال سے ساتھ تھا اور ماضی میں بھی انہیں متعدد مرتبہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑچکا ہے۔

اگر فلمیں نہ چلتیں تو یہ کام کرتا….!کنگ خان کی انوکھی خواہش

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اگر فلمیںنہ چلتی تو ایک ریسٹورنٹ کھولتا اور کھانے تیار کرتا۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں عورتوں کے برابر آنا چاہتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ اپنی کمپنی کا نام ’ریڈ چلی اس لئے رکھا تھا کہ اگر فلمیں نہ چلتی تو اس نام سے ریسٹورنٹ تو چل ہی جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کھانا پکانے کا بہت ہی شوق ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس دن اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھوں گا جب اپنے دوستوں کو گھر بلا کر اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر کھلاﺅنگا کیونکہ یہ میری خواہش ہے ۔