صبا قمر بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلا قدم رکھتے ہی بڑا جھٹکا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ان کی پہلی فلم” ہندی میڈیم“ کی بھارت میں ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا ہے۔بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اورجب یہ پابندی عائد کی گئی تو ا±س وقت زیرتکمیل فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ان میں سے ہی ایک فلم ”ہندی میڈیم“ بھی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں لیکن ماہرہ خان کی طرح صبا قمر کو بھی فلم کی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارعرفان خان کے مدمقابل فلم”ہندی میڈیم“ سے بالی وو?ڈ میں اپنا فنی سفر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر ان دنوں جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں جاری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ کو بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے ا?و¿ٹ کردیا گیا ہے جس کی تصدیق فلم کے پروڈیوسر نے بھی کردی ہے۔فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ صبا قمر فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے بھارت نہیں ا?ئیں گی لیکن فلم پاکستان میں نمائش کے لیے ضرور پیش کی جائے گی جب کہ فلم میں عاطف اسلم کی ا?واز میں گیت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ 12 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

گورنر سندھ کی جانب سے عوام کیلئے بڑے اقدام کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ، تعلیم ،صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی ہے با الخصوص غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں حکومت کے بھرپور تعاون کے باعث نجی شعبہ مزید فعال ہو گیا ہے رواں برس نجی شعبہ میں 50 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ صنعتی فعالیت سے معاشی خوشحالی یقینی ہے ، صوبہ میں صنعتی فعالیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ تیز رفتار ذرائع آمد رفت کےلئے بھی ضروری اقدامات اٹھارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں106 ویں نیشنل مینجمینٹ کورس کے شرکا ءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری محمد صالح احمد فاروقی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال،ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے سفارتی تعلقات ،ان میں مزید اضافہ کے اقدامات،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم الشان شاہکار ہے ، سی پیک پورے خطہ کے لئے گیم چیلنجر کی حیثیت رکھتا ہے ، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے، بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے، امن و امان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے، کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلوانے کےلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر نظم و نسق کے نت نئے چیلنجر سے نمٹنے کے لئے افسران کی مسلسل تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے اس طرح کے کورسز سے افسران کی انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ، عوامی مسائل کے حل میں افسران کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے اہل افسران کسی بھی حکومت کا اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی حکومت کی کامیابی کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ وفد کے اراکین نے گورنر سندھ سے صوبہ کی سیاسی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں ،امن و امان ، کراچی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور گورنر کے آئینی کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔

رینجرز کا کامیاب کاروائیاں ، انتہائی مطلوب افراد بارے اہم خبر

کراچی (ویب ڈیسک)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 8ملزمان گرفتار کر لیے،جو بھتا خوری، سہولت کاری سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں،ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔رینجرز نے بلوچ کالونی میں کاروائی کرکے ملزم عدیل عرف ناکا کوگرفتار کرلیا، ملزم عدیل کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے،لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے 2 ڈکیت شہزاد اور وکاش پکڑے گئے ۔سپرمارکیٹ اور محمودآباد سے 5 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، گرفتار6 ملزمان کو پولیس اور 2 کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

من پسند افسران کی تقرری ، سیاسی رہنما کا بڑا مطالبہ منظر عام پر

کراچی (ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہائیکورٹ کے ذریعے بحالی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا ایجنڈا چلانے اورپسند و نا پسند کی بنیاد پر افسران کی تقرری بند کرے ۔متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت کے طریقہ کار پر عدالتیں سوالات اٹھارہی ہیں،پی پی کی حکومت من پسند افراد کی تقرریاں بند کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ واٹرکمیشن ہو، جعلی بھرتیاں اور نوکریاں بیچنے کے ریفرنس ہوں ۔سندھ حکومت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کولگانے کے بعدپیپلزپارٹی کواندازہ ہوا کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے،ہم اے ڈی خواجہ کے ساتھ ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید نے کہا کہ آئی جی کو اپنی نوکری کی فکر رہے گی تو امن وامان کے لیے کیسے کام کرے گا،سندھ حکومت وفاق کو اعتماد میں لیکر کسی کا ٹرانسفر کرے۔

خواتین شادیوں پر نکاح پڑھا سکتی ہیں سعودی سکالر نے فتوی جاری کر دیا

جدہ(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کے مذہبی سکالر نے فتوی دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین شادیوں پر نکاح پڑھا سکتی ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق کونسل برائے سینئر سکالرز کے رکن شیخ عبداللہ المانع نے فتوی دیا ہے کہ خواتین شادیوں پر نکاح پڑھاسکتی ہیں کیونکہ اس میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں ۔اوکاز ڈیلی سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوکری بنیادی طور پر شادی کے معاہدے کی دستاویز ہے اور اگر وزارت انصاف اس کی منظوری دیتی ہے تو پھر کوئی قانونی رکاوٹ نہیں رہے گی ۔سعودی مذہبی سکالر نے مزید کہا کہ لائسنس کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کا اچھا اخلاق ، اسلامی سکالرز کی 2سفارشات اور 25سال تک عمر ہونا ضرور ی ہے جبکہ یہ بھی لازم ہے کہ درخواست گزار کا کریمنل ریکارڈ بھی نہ ہو ۔یاد رہے خواتین کی حمایت میں سکالر شیخ عبداللہ المانع کی جانب سے یہ پہلا فتوی نہیں آیا بلکہ گزشتہ ستمبر میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ خواتین خود ہی اپنی سرپرست ہیں اور شادی کے دورانیہ کے علاوہ اپنے تمام معاملات کو مینج کرنے کا قانونی حق رکھتی ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے میں بیڈ گورنس بارے اہم اعلان

کشمور (ویب ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی بیڈ گورننس نہیں،میئر کراچی اپنے اختیارات استعمال کرکے لوگوں کی خدمت کریں۔کشمور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں دو نہیں ایک ہی آئی جی کام کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میئرکراچی کواپناکام کرناچاہیے، اختیارات نہ ہونے کا شور نہیں مچائیں،کل تک جس قائدکیلئے وہ کام کرتے تھے آج ان کانام لینے سے گریزکرتے ہیں۔

پی ٹی آئی اور پی پی کا گٹھ جوڑ ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عوامی جلسوں اور نیوز کانفرنسز میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر مسلسل تنقید کے بعد پی پی پی کے عہدیداران ¾ پارٹی قیادت کے مقامی سطح پر تحریک انصاف کےساتھ انتخابی اتحاد پر ناراض ہوگئے جس کے بعد انتخابی اتحاد پر نظر ثانی پر غور شروع کر دیا گیا ۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق وہ بدھ5 اپریل کو لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے متوقع اجلاس میں اس معاملے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترجمان پی پی پی کے مطابق ذاتی طور پر میں پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے فیصلے پر نظرثانی کا خواہشمند ہوں لیکن اس بات کا حتمی فیصلہ پارٹی کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خود کو درست سمجھے کی عادت اور اپنے آپ پر غور نہ کرنے کی ضد صرف انہیں ہی نقصان پہنچائےگی ¾ ایسے شخص پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے جو مسلسل خود کو نقصان پہنچنے کے دَر پر ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگو کزرتے ہوئے پنجاب میں پی پی پی کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ کرتے ہوئے ’احتیاط کی جائے گی۔قمر زمان کائرہ کے مطابق انہیں حیرانی ہوئی کہ عمران خان پیپلز پارٹی کو اس جگہ برا بھلا کہہ رہے ہیں جہاں دونوں جماعتوں نے حکمراں جماعت کو مشکل وقت دینے کےلئے اتحاد کیا ہوا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو کسی کا کوئی خیال نہیں ¾ہم کیا کرسکتے ہیں جب عمران خان اپنی جماعت کے لوگوں کی بات تک نہیں سنتے اور انہیں بھی عوامی سطح پر شرمندہ کردیتے ہیںدوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے پیپلزپارٹی سے کوئی رسمی اتحاد نہیں کیا ہے ¾ چکوال میں ہونے والا اتحاد مقامی سطح پر ہونے والا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے اور اس کا پی ٹی آئی پالیسیوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا مقامی سیٹ ایڈجسٹمنٹ عمران خان کی اجازت کے بغیر کی گئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ’اصول‘ نچلی سطح پر لاگو نہیں ہوتے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مقامی سیاست کے پہلوو¿ں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی (وحیدجمال) سندھ حکومت نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر 21ویں گریڈ کے افسر سردار عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر کردیا ہے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے اس کا با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرایا گیا جبکہ تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے اس کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد سے نسدھ میں چار آئی جی سندھ تعینات کئے جاچکے ہیں کراچی آپریشن ستمبر 2013میں شروع کیاگیا اس کے بعد اقبال محسود کو آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات کیاگیا تاہم وہ چند ماہ بعد ہی بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر اختلافات کے باعث عہدہ چھوڑ گئے ا نہوں نے بکتر بند گاڑیون کی خریداری پر کسی قسم کی غلط بات ماننے سے انکار کردیا تھا بعد ازاں غلام حیدر جمالی کو آئی جی سندھ تعینات کیاگیا انہیں عدالتی حکم پر آئی جی کے منصب سے ہٹایا گیا ان کی جگہ اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے منصب پر فائز کیاگیا سندھ حکومت نے انہیں اختلافات کی وجہ سے جبری رخصت پر بھیج دیا جو بعد ازاں عدالتی فیصلے کے بعد دوبارہ بحال کردیئے گئے ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت نے انہیں آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹاکر عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ کی ذمہ داری دے دی ہے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے منصب سے ہٹائے جانے پر بیرسٹر فیصل صدیقی نے سندھ حکومت کو لیگل نوٹس بھیجا ہے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے منصب سے ہٹایا بنیادی طورپر سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے اس عمل سے سندھ حکومت نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے نوٹس میں چیف سیکریٹری سندھ کو خبردار کیاگیا ہے اگر انہوں نے 2اپریل کو اے ڈی خوجاہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو وہ سندھ حکومت کےخلاف دوبارہ سندھ ہائی کورٹ جائیں گے مصدقہ ذرائع کے مطابق بیرسٹر فیصل صدیقی اس سے قبل سرکاری تنظیم پائلز کی جانب سے اے ڈی خواجہ کے حق میں سندھ ہائی کورٹ میں دائل دے چکے ہیں لیگل نوٹس میں قائم مقام آئی جی سندھ عبدالمجید دستی کو فریق دوئم بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرکے سندھ حکومت کے حکم پر چار سنبھالا تو انہیں بھی توہین عدالت کا سامنا ہوسکتا ہے لیگ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے (اے ڈی خواجہ )نے آئی جی سندھ کا منصب چھوڑا تو وہ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے وہ سندھ حکومت کے احکامات کو ہرگز نہ مانیں اپنے عہدے پر برقرار رہیں سندھ پولیس کے باخبر اہم ذ رائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایک بارپھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی کوشش فی الحال بار آور ثابت ہوتی نظر نہیں آئی اس سے قبل بھی انہیں اے ڈی خواجہ کو آٹھ ماہ تعینات رہنے کے بعد جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا آئی جی سندھ کا چارچ ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے سپرد کیاگیا تھا اس مرتبہ بھی سندھ حکومت نے ا21ویں گریڈ کے ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی سندھ کاچارج دے دیا ہے اہم ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں کرپشن کے حوالے سے اے ڈی خواجہ نے نیب سے تعاون کای جو سندھ حکومت کو پسند نہیں آیا سندھ میں بھرتیوں کے دوران حصہ نہ ملنے پولیس اہلکاروں نے گنے کے ٹرک مخصوص شوگر ملوں کی جانب زبردستی موڑنے کی شکایت پر متعلقہ اہلکاروں کی سرزنش کی جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے قیادت کے قریبی پیر و ڈیرے سرداروں کو اے ڈی خواجہ کھٹکتے تھے جس کا رد عمل سندھ حکومت کی جانب سے اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹاکر سامنے آیا ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کےلئے اسلحہ خریداری کرپشن کا انکشاف جس میں 40پولیس اہلکارو افسران شامل ہیں ملوث افراد کےخلاف اے ڈی خواجہ نے کیسز نیب کو بھجوائے تھے جس میں اعلیٰ سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کی بھی بازگشت ہے ۔ حکومت سندھ جلد بازی میں ایسے فیصلے کرنا چاہتی ہے جو ان کی مرضی کے مطابق فوری طورپر عمل کر یں یا کرائیں اے ڈی خواجہ ان میں مرضی کیخلاف رکاوٹ نظر آرہے تھے سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے بھیجا گیا لیٹر 18ویں ترمیم کے برعکس ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے بھیجے گئے لیٹر کے بارے تاحال کوئی جواب نہیں آیا اس سے اندازہ ہوتا ہے سندھ حکومت کی جانب سے اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد بھیجے گئے لیٹر آئینی طورپر بے ضابطہ سمجھ رہی ہے جس کا جواب نہیں دیا گیا۔

آرمی چیف سے کوئی بھی مل سکتا ہے کوئی رکاوٹ نہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ مجبوری میں ہوا‘ ہمیں عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے‘ وزیراعظم کہہ چکے ہیں وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں‘ عدالتی فیصلے مانیں گے‘ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے‘ اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے بہت مفید ہے‘ آرمی چیف سے کوئی بھی مل سکتا ہے کوئی رکاوٹ نہیں۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ مجبوری میں ہوا کوشش ہوگی کہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر کردیں۔ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ عدالتی فیصلے مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔ ہمیں نکتہ چینی کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے۔ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔ سپیشل اور صنعتی زونز میں انڈسٹری لگانے والوں کو مراعات دیںگے۔ ایاز صادق نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے بہت مفید ہے آرمی چیف سے کوئی بھی مل سکتا ہے کوئی رکاوٹ نہیں۔

دپیکا پڈوکون نے مرنے سے پہلے اپنی خواہش کا اظہار کر ڈالا ۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مرنے سے پہلے ان کے بہت سارے بچے ہوں۔دپیکا پڈوکون ہمیشہ ہی سے شہ سرخیوں میں رہی ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی دوستی کی خبروں کا چرچہ بھی ہمیشہ رہا ہے حالانکہ دونوں نے ہی اس تعلق کا نا تو انکار کیا اور نا ہی کبھی کھل کر اقرار کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ وہ مرنے سے پہلے کیا کرنا چاہیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ مرنے سے پہلے میری ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ یقینی طور پر میرے بہت سارے بچے ہوں اور میں یہی کام کرنا چاہتی ہوں۔دیپیکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ٹریل ایکس؛ دی ریٹرن آف ژینڈر کیج کی تشہیر کے حوالے سے ایک ٹی وی شو میں ایسا ہی ایک موقع اس وقت بھی آیا جب دپیکا کے وین ڈیزل سے تعلق کا موضوع سامنے آیا تھا اور اس پر دپیکا کا چہرا شرم سے سرخ ہوگیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ آگ کے بغیر دھواں نہیں اٹھتا لیکن یہ سب میرے دماغ میں ہے، میں ان کے ساتھ رہتی ہوں اور ہمارے درمیان شاندار کیمسٹری ہے اور ہمارے بہت سے بچے ہیں لیکن یہ سب کچھ ہمارے دماغ میں ہے۔