امریکہ کی مسلمان دشمنی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مسجد پر حملہ کرکے نمازیوں کو نشانہ بناڈالا

واشنگٹن/ دمشق (ویب ڈیسک ) امریکہ نے مسلمان دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور شام میں مسجد پر حملہ کرکے سینکڑوں نمازیوں کو نشانہ بناڈالا جس کا انکشاف ہومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں ہوا۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اس وقت مسجد کو نشانہ بنایاگیا جب وہ سینکڑوں نمازیوں سے بھری تھی ، امریکہ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے القاعدہ کے دہشتگردوں سے بھرے ایک میٹنگ ہال کو نشانہ بنایا تاہم شام کاکہناہے کہ مغربی حلب میں 16مارچ کو ہونیوالے امریکی حملے میں کم ازکم 40نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔امریکی سنٹرل کمانڈکے ترجمان کرنسل جوہن جے تھامس کاکہناتھاکہ ہم نے کسی مسجد کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نے جس ہدف کو نشانہ بنایا وہ تباہ ہوگیا، اسی مقام سے 50فٹ کے فاصلے پر مسجد موجود ہے جو اب بھی موجود ہے ۔لیکن ہومن رائٹس واچ نے کہاکہ تحقیقات کے دوران مسجد میں القاعدہ یا کسی اور جنگجو گروپ کی میٹنگ کے حوالے سے امریکی دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ہومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ایمرجنسی ڈائریکٹر کے مطابق بظاہر محسوس ہوتاہے کہ امریکہ کو اس حملے میں کچھ بنیادی غلط فہمی ہوئی ہے جس کی قیمت درجنوں شہریوں کو چکانا پڑی۔

اوم پوری کا بھوت ممبئی میں ان کے گھر کے باہر دیکھا گیا ہے ،اینکر کا نیا شوشہ

لاہور (ویب ڈیسک) رواں سال جنوری میں جب معروف بھارتی اداکار اوم پوری کی ہلاکت کی خبر نے بھارتیوں کیساتھ ساتھ پاکستانیوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کے حق میں آواز بلند کی تھی جب ہر طرف سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری تھا۔ایک جانب جہاں دونوں ممالک میں اوم پوری کے چاہنے والے ان کے جانے کا دکھ بھلانے کی کوشش میں مصروف ہیں تو دوسری جانب پاکستانی اینکر اور ہوسٹ عامر لیاقت نے ایک نیا ”شوشہ“ چھوڑ دیا ہے۔ یقین کریں کہ ہم جو آپ کو بتانے جا رہے ہیں، وہ جان کر اگر آپ حیران نہیں ہوں گے تو اپنی ہنسی پر قابو بھی نہیں پا سکیں گے۔ عامر لیاقت اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل پر اینکر ہیں اور اپنے پر وگرام میں انہوں نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا کہ اوم پوری کا بھوت ممبئی میں ان کے گھر کے باہر دیکھا گیا ہے۔

بگ تھری ایشو پر پاک بھارت پنجہ آزمائی کا امکان

کراچی(ویب ڈیسک )آئندہ ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری ایشو پر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید پنجہ آزمائی کا امکان ہے جہاں پی سی بی کا وفد اپنے حامیوں کے زور پر قرارداد کی کامیابی کیلئے بی سی سی آئی اور اس کے اتحادیوں سے مقابلہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہے اور خبر یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے نفاذ کو قائم رکھنے کیلئے اپنی دولت کے زور پر رائے عامہ ہموار کر لی ہے۔ اگرچہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی کوششوں سے بگ تھری کی مخالفت میں آٹھ ووٹس کاسٹ ہوئے تھے اور زمبابوے نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے قرارداد کی مخالفت کی تھی البتہ اس بار امکان ہے کہ اس مسئلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حامیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے اتحادیوں کے درمیان زبردست زور آزمائی ہو گی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے کیلئے پی سی بی کی کوششیں رائیگاں چلی جائیں گی جس کے بعد بگ تھری کی تلوار پاکستان اور اس فارمولے کے مخالف ملکوں کے سروں پر لٹکتی رہے گی۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل شہریارخان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے بورڈ عہدیداروں سے ملاقات کر کے ان کی ممکنہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس مسئلے پر پی سی بی کی قرارداد کو اس مرتبہ ناکامی کا سامنا رہے گا کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 200ملین ڈالرز بچانے کیلئے سری لنکا کے علاوہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کو بھی اپنی دولت کے بل پر اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ واضح رہے کہ بگ تھری کے خاتمے کی حتمی منظوری رواں ماہ دی جانا ہے تاہم اس پر باقاعدہ عمل جون سے شروع کیا جائے گا۔نوواک جوکووچ کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

سونو نگم کو گنجا کر دیا گیا ….وجہ انتہائی حیران کن

ممبئی (ویب ڈیسک)مذہبی مقامات پر لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کیے گئے ٹویٹس کے بعد تنازعے کا سامنا کرنے والے بالی وڈ گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا لیکن وہ بنیاد پرستوں کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنا سر ایک مسلمان بھائی سے منڈوا رہے ہیں اور مولوی دس لاکھ روپے تیار رکھیں۔ یہ کہنے کے بعد انھوں نے اپنے سر کے بال منڈوا لیے۔یاد رہے کہ دو دن پہلے ان کے ٹویٹس کے بعد مغربی بنگال کے ایک مولوی نے ان کے خلاف فتوی دیتے ہوئے ان کے بال منڈوانے والے کے لیے دس لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا تھا۔اپنے بال کٹوانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد کسی کو چیلنج کرنا نہیں بلکہ میں اپنی مرضی سے ایک مسلمان بھائی سے بال کٹوا رہا ہوں۔ اگر فتوے کی ہی بات کو ایک چھوٹی سی محبت سے کریں تو بہتر پیغام جائے گا۔اگرچہ فتوے کے بعد سونو نگم نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ وہ خود اپنے سر کے بال منڈوائیں گے اور مولوی دس لاکھ روپے دینے کے لیے تیار رہیں۔صحافیوں سے بات چیت میں سونو نگم نے کہامیں سیکیولر ہوں اور میرا ارادہ کسی کے مذہب پر تنقید کرنے کا نہیں تھا۔

وزیراعظم نے 1180 میگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہر اقتدار میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی ارکان کو عوام سے مسلسل رابطہ رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کام کیلئے بھیجا اور میں کام کر رہا ہوں، آئندہ الیکشن بھی بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کا احساس محرومی دور کر رہی ہے، سندھ میں بڑے ترقیاتی منصوبے وفاقی حکومت نے شروع کر رکھے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے گزشتہ 9 سال میں قابل قدر کام نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام بھی مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں، ترقی، خوشحالی اور روشن پاکستان کا پیغام سندھ کے ہر شہر، گاو¿ں اور گوٹھ کے عوام تک پہنچائیں اور مسلم لیگ ن آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے شیخوپورہ پہنچے جہاں انہوں نے 1180 میگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ ایل این جی سے چلنے والے اس پلانٹ سے 717 میگا واٹ بجلی فوری طور پر نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی ہے۔ بھکی پاور پلانٹ 18 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ کم ترین لاگت سے تیار ہونیوالے اس منصوبے سے سات روپے سینتیس پیسے فی یونٹ سستی ترین بجلی پیدا ہو گی۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں شفاف ٹینڈرنگ سے 50 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ منصوبے سے آئندہ 30 برسوں میں 250 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ ہے۔

جو بھی فیصلہ آئے ….وزیر اعظم نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی فیصلے کا انتظارنہیں، ہمیں عوام نے فیصلوں کے انتظارکیلئے نہیں کام کرنے کیلئے منتخب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنا کام کررہاہوں اور کرتارہوں گا،کل جو بھی فیصلہ آئےگا، انشااللہ بہترہوگا، عام انتخابات وقت پر2018 میں ہوں گے، مسلم لیگ ن عوام کےمفاد میں جو ممکن ہوا کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے 9 برسوں میں کوئی کام نہیں کیا، سندھ میں صوبائی حکومت نے جوکام کرنے تھے وہ مرکز کررہاہے۔مشاورتی اجلاس میں ن لیگی قائدین کا کہنا تھا کہ زرداری ٹولے نے سندھی عوام کوجکڑرکھاہے، زرداری ٹولے نے کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالا ر نے بھی اہم فیصلے کی توثیق کر دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کے وارنٹس کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشتگرد اے پی ایس پشاور پر حملے اور اغواﺅ دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوت تھے۔ سزا پانے والے دہشتگردوں نے سیدو شریف ایئرپورٹ اور عام شہریوں پر بھی حملے کئے۔ یہ دہشتگرد فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔

وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے موقع پر جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہوگی،ریڈزون میں عام افراد کا داخلہ بند ہوگا،بغیرپاس سپریم کورٹ کی عمارت میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی،ایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ احمد اقبال نے پی ٹی آئی ،ن لیگ ،جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنماﺅں سے رابطہ کرکے عدالت آنے والوںکی فہرست حاصل کرلی ہے،بڑی سیاسی جماعتوں کو 15,15پاسز دیئے جائیں گے،سیاسی جماعتوں کو کارکنان کو عدالت کی طرف نہ لانے، امن و امان کو ہرحال میں برقرار رکھنے اور قانون کو کسی صورت ہاتھ میں نہ لینے کا کہا گیا ہے،ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی عمارت کی سیکیورٹی پر پولیس اور رینجرز کے 1500سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود پاک فوج کے دستے اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کیلئے طلب کیے جاسکتے ہیں،سیکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ سیف سٹی کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹر میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ سننے کیلئے آنے والے سیاسی رہنماﺅں کی فہرستیں ایس پی سیکیورٹی احمد اقبال نے حاصل کرلی ہیں،سیاسی جماعتوں کی طرف سے دیئے گئے ناموں کے مطابق کمرہ عدالت کیلئے پاسز جاری ہوں گے،احاطہ عدالت میں بھی سیاسی کارکنوںکے داخلے پر پابندی ہوگی،صرف وہی شخص عدالت جاسکے گا،جس کوپاس دیاجائے گا،عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوں گے،احاطہ عدالت میں بھی پولیس اور رینجرز اہلکار ہوں گے جبکہ عدالت کی عمارت کے اندر پولیس کی اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے،سپریم کورٹ کی عمارت اور ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات ہوں گی جو (آج) جمعرات کو اللصبح اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچ جائیں گی،مجموعی طور پر 1500سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹیاں دیں گے،ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر ریڈزون کی عمارتوں کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے دستے تیار رہیں گے،تمام سینئر پولیس افسران سیکیورٹی ڈیوٹیاں خود چیک کریں گے۔ایس پی سیکیورٹی احمد اقبال نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنان کو عدالت کی طرف نہ آنے دیں،دوسری طرف آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پولیس،انتظامیہ اور رینجرز کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سپریم کورٹ اور ریڈزون کی سیکیورٹی سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی گئی،تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ موقع پر موجود رہیں اور سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور سیاسی جماعتوں کو پابند کریں کہ وہ امن و امان کو ہرحال میں برقرار رکھیں اور کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔….

پانامہ فیصلہ میں تاخیر کی اصل وجہ ؟خورشید شاہ کا حیرا ن کن ردعمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلہ میں تاخیر سے لگتا ہے کہ جج ڈبل مائنڈڈ ہیں ، پانامہ کیس کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی‘ ہوسکتا ہے کوئی معجزہ ہوجائے‘ آج دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے، اب کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی۔ بدھ کو پانامہ کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ کیس فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی۔ ماضی کی تاریخ د یکھیں تو میرا وژن واضح ہے۔ ہوسکتا ہے کوئی معجزہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس منیر سے لے کر انوار الحق تک سپریم کورٹ کے فیصلوں پر جو ردعمل آئے۔ اس وقت ان حالات میں دنیا اور تھی آج دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے اب کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی۔

بجلی بحران….خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت اچانک بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا لیکن اس بحران پر 8 سے 10 روز میں قابو پالیں گے۔ملک میں جاری حالیہ بجلی بحران کے حوالے سے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ درجہ حرارت اچانک بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا، جس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں گزشتہ اپریل کی نسبت 2700 میگاواٹ اضافہ ہوا ،10 سے 15 روز میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے، اس عارضی بحران پر آئندہ 10 روز تک قابو پالیں گے، کل سے بجلی کی ترسیل میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ یکم مئی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مرمت کی وجہ سے پلانٹ بند ہوئے اور اس وقت بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 200 میگاواٹ کا ہے، اعتراف کرتا ہوں کہ مارچ میں پلانٹس کی مرمت مکمل ہوجانا چاہئے تھی، گزشتہ 2 سال سے صنعتیں میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، آج بھی انڈسٹریز میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے، جس سے مزدوروں کو روزگار مل رہا ہے، رمضان المبارک میں سحر وافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے سے صنعتوں میں ایک شفٹ کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا میں نے کبھی 2017 میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات نہیں کی، 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے، دسمبر میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائےگا، رواں سال کے آخر تک ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، اگر بجلی سسٹم میں نہ آئی تو میرا گریبان حاضر ہے۔