فری سٹائل ریسلنگ کی پروموشن کےلئے ٹائنی آئرن کی پاکستان آمد

لاہور (آن لائن) پاکستان میں فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کی پروموشن تقریب میں شرکت کیلئے 3 غیر ملکی ریسلر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ غیرملکی ریسلرز میں بادشاہ خان،بمبی کلر اور ٹائنی آئرن پاکستان پہنچ گئے ۔تینوں ریسلرز فری سٹائل ریسلنگ کے مقابلے جو کہ 15 سے 20 مئی تک ہونگے۔ کی پروموشن تقریب میں شرکت کریں گے۔اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں ہونیوالے مقابلوں میں 18 ممالک کے پچیس پہلوان مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے کےلئے 3 رنز درکار

بنگلور (اے پی پی) جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 3 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنےوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 37 سالہ گیل ملکی ٹی 20 ایونٹ سمیت تقریباً دنیا کی تمام لیگز کھیل رہے ہیں جن میں آئی پی ایل، بگ بیش، پی ایس ایل اور بی پی ایل نمایاں ہیں۔ وہ اب تک 289 ٹی 20 میچوں میں 40.54 کی اوسط سے 9997 رنز بنا چکے ہیں جس میں 18 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ٹیسٹ کپتانی باصلاحیت کرکٹرکودی جائے

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی کسی باصلاحیت کھلاڑی کو کرنی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ کوچ کا کام میچ کے بعد کھلاڑیوں کو پرچہ پکڑانا نہیں بلکہ ہر وقت کھلاڑیوں کو ٹپس دینا ہوتا ہے ¾انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کسی باصلاحیت کرکٹرز کو ہونا چاہئے۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹرز کی وجہ سے ہے تاہم100 ٹیسٹ والا باہرہو اور دو ٹیسٹ والا بورڈ میں ہو تو یہ نہیں چلے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائر منٹ کا فیصلہ درست ہے۔

کالی آندھی کوٹیسٹ میں وائٹ واش کرینگے

گیانا(نیوزایجنسیاں)قومی فاسٹ باﺅلروہاب ریاض نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹوئنٹی20سیریز میں فتح سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں، اس سے آمدہ طویل فارمیٹ سیریزمیں مدد ملے گی۔مصباح کی کپتانی میں ٹیم پوری جان لڑانے کوتیارہے۔سیریزکےلئے مکمل فٹ ہوں۔کالی آندھی کیخلاف سیریزمیں ٹیم کی جیت میںاہم کرداراداکروں گا۔ٹیم کلین سویپ فتح نام کرےگی۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اگر مجھے اس کامیابی کا کریڈٹ کسی کو دینا ہو تو میں بولنگ کوچ اظہر محمودکو دوں گا، کپتان اور دیگرکوچز کا بھی اپنا کردار ہے، جب بھی وہ مل کر بیٹھتے توہمارے اچھے کھیل کو سراہتے اور خامیوں کی نشاندہی کرتے، ہم نے ان ایریاز میں اٹیک کرنا چاہا جن میں حریف کو مشکلات کا سامنا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں یہ کامیابی حکمت عملی پر کاربند رہنے کی وجہ سے ملی اور یہی بڑا فرق تھا۔

نیب کی بڑی کارروائی, 23 اہم ملزمان گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے احتساب(نیب)لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے والے 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزموں میں سٹیٹ لائف کاپوریشن کا ریجنل مینجر عبدالباسط قریشی بھی شامل ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم سٹیٹ لائف کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور ملزموں نے کارپوریشن میں 106 ملین کی کرپشن کی جبکہ ملزموں نے بوگس پالیسیز کو بھی کیش کروایا۔

بس سٹینڈ پر خودکش کار بم دھماکہ, 100سے زائد افراد ہلاک

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شمالی علاقے میں بس اسٹینڈ پر خودکش کار بم دھماکہ ہوا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق شام کے شمالی علاقے میں بس اسٹینڈ پر خودکشی کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ کار بم حملے میں حلب سے انخلاءکرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق کار بم حملہ شام کے شمالی علاقے میں موجود بس اسٹینڈ پر ہوا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

اسحاق ڈار اورمیاں رضا ربانی کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد میاں رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ کام جاری رکھنے کی حامی بھرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور میاں رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ کام جاری رکھنے کی بھی حامی بھر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران وزیراعظم نے بھی رضا ربانی سے اسحاق ڈار کے ذریعے ٹٰیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو تحفضات دورکرنے کی بھی حامی بھری ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین سینیٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری بات مان کر بطور چیئرمین کام جاری رکھنے کی حامی بھری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی لیڈروں سے بھی رابطہ کیا ہے اور وہ پیر کو سینیٹ کا اجلاس بھی بلائیں گے۔

پاکستان کی معصوم کشمیری نوجوانوں پر بھارتی سفاکیت کی شدید مذمت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی نئی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض افواج نے چھوٹے بچوں کو ظلم کا نشانہ بنایا۔ حریت کانفرنس کے رہنمائ شبیر شاہ کہتے ہیں کہ بھارتی درندے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں کر سکتے۔ حریت رہنمائ یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہتی ہیں کہ مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہائ ہو گئی ہے، بھارتی دہشتگردی کو اقوام متحدہ میں بے نقاب کیا جائے۔

خانانی اینڈ کالیا کیس وزیر داخلہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے غلط استعمال کی شکایتیں آئی ہیں، غیرملکی خاتون کو پاکستان میں شادی پر پہلے مرحلے میں ایک سال کا ویزہ ملے گا۔ وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجرائ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اوریجن کارڈ کا نام بھی اب عارضی رہائشی کارڈ رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال سے این جی اوز بغیر رجسٹریشن کے کام کر رہی تھیں، اب انٹرنیشنل این جی اوز کو ایک ضابطہ کار کے اندر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویزے ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے تھے، سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ویزے جاری کئے جاتے تھے، 3 سال میں ویزوں کے حوالے سے بہت سے اقدامات کئے ہیں، اب کوئی بغیر دستاویزات کے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ 62 این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور پاکستان میں بغیر دستاویزات آنے والوں کو اب واپس بھجوایا جاتا ہے، اب کوئی بھی منہ اٹھا کر پاکستان نہیں آتا، آئندہ کسی کو لینڈنگ کارڈ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن ویزہ سسٹم پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خانانی اینڈ کالیا کیس 2008ئ کا کیس ہے، اس کیس پر کچھ اور نہ کہلوائیں، توہین عدالت نہ لگ جائے، خانانی اینڈ کالیا کیس کی نئی انکوائری شروع کی گئی، اس کیس میں ریکارڈ نظرانداز کیا گیا یا تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خانانی اینڈ کالیا کیس میں بیوروکریٹ، بزنس مین اور سیاست دان شامل ہیں، منی لانڈرنگ میں لوکل بینک بھی ملوث ہے، خانانی اینڈ کالیا کیس میں جو ریکارڈ نکالا گیا اسے ڈاکیومنٹ نہیں کیا گیا،اب اس کیس کی نئے سرے سے انکوائری کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خانانی اینڈ کالیا کیس کی انویسٹی گیشن کرنے والے آفیسر سے بھی تحقیقات ہوں گی، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کو بھی خط لکھ دیئے ہیں، جو بھی مواد ہے اسے ایکٹیویٹ کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شناختی کارڈوں کے مسئلے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے، شناختی کارڈز کا مسئلہ پنجابی یا پختون کا نہیں، پاکستان کا مسئلہ ہے، پاکستان میں بارہ سے چودہ سالوں میں نیشنیلٹی کو ریوڑیوں کے حساب سے بیچا گیا، چند ہزار کے تحت نیشنیلٹی بیچی گئی۔ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ حساس مسائل پر سیاست نہ کی جائے، جو لوگ اسے سیاسی اور اینٹی پشتون بنا رہے ہیں ان پر افسوس ہے، کیا آپ نے قومی ایشوز پر قوم کو تفریق کرنا ہے یا جوڑنا ہے؟ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پشتون پاکستان کا ایک ستون ہیں، انہیں ہر جگہ خوش آمدید کہتے ہیں۔
چودھری نثار نے مزید کہا کہ ایک لاکھ 25 ہزار نان پشتونوں کے کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں، 25 ہزار پاسپورٹس کینسل کئے، 32 ہزار 440 افغانوں کے کارڈز تھے، پریشر ڈالنے پر لوگوں نے 3 ہزار 640 شناختی کارڈ ازخود واپس کئے۔ وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ سیاست کی خاطر کیوں نفرت پھیلاتے ہیں؟ انہوں نے اپیل کی کہ سیاسی مقاصد کی خاطر نفرتیں نہ پھیلائی جائیں۔ وزیر داخلہ نے نام لئے بغیر پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ لاک ڈاو¿ن کرنے آئے تھے، پولیس نے ہاتھ نہیں لگایا پھر بھی کہا گیا کہ پشتونوں کو روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈز کا اجرائ جرم ہے، جعلی شناختی کارڈ پر کوئی سپیس نہیں دوں گا۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی سینئر رہنمائ آ کر ملے ان کی بات سنی، جعلی شناختی کارڈز پر پارلیمانی کمیٹی بنا دی ہے مگر پھر بھی بلاجواز پروپیگنڈے سے صوبوں میں نفرت پھیلانے کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ چودھری نثار نے واضح کیا کہ جعلی شناختی کارڈ کو روکنا قومی ذمہ داری ہے، 1978ئ سے پہلے کا قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ تسلیم کر لیں گے۔

روسی اسٹار ماریہ شراپوا کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن پر کڑی تنقید

ماسکو(ویب ڈیسک ) پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے میلڈونیم کو گزشتہ سال ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوع اشیائ کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے انہیں آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ کچھ سال سے مطمئن ہو گئی تھیں اور ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں تاہم اس معاملے سے آگاہ کرنے کیلئے ان سے نجی طور پر بات کیوں نہیں کی گئی۔معطلی ختم ہونے پر وہ 26اپریل کو ٹینس کورٹ میں کم بیک کریں گی۔