رشنا خان نے کیا ایک اور اعزاز اپنے نام

سڈنی (ویب ڈیسک )قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان نے سینٹ جارج سینڈوک کلب سے چھ ماہ کا معاہدہ کیا ہے.قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان غیر ملکی ہاکی لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انہوں نے سڈنی کے سینٹ جارج سینڈوک کلب سے چھ ماہ کا معاہدہ کیا ہے جس کے دوران وہ وہاں لیگ میچز کھیلیں گی۔

نجم سیٹھی نے سنائی آفریدی کے متعلق بڑی خوشخبری

کراچی (ویب ڈیسک )آل راو¿نڈرشاہدآفریدی کے گلے شکوو¿ں کے بعد چیئرمین پی سی بی نے ٹوئیٹ میں انکے شایان شان فیئرویل دینے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلے شکووں کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈرکی آوازسن ہی لی۔شاہدآفریدی کونہ صرف چیمپنز ٹرافی کاسفیربننے پرمبارکباددی بلکہ ان کے شایان شان فیئرویل بھی دینے پرٹوئیٹ بھی کرڈالا نجم سیٹھی کہتے ہیں ہم منتظرہیں لالاکہ وہ ان سے ملاقات کریں جوانہوں نے ان سے وعدہ کیاتھا۔گزشتہ روزہونیوالی پریس کانفرنس میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی سی بی پر خوب گرجے برسے ان کاکہناتھاکہ انہیں پی سی بی کی عزت کی ضرورت نہیں فینز کا پیار ان کے لیے کافی ہے۔

بہت جلد اپنا نیا روپ دکھا و¿ں گی ، سوہا علی ابڑو

لاہور (ویب ڈیسک )اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی۔ اسکے بعد میں نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے مطابق مختلف اورمنفرد کردارنبھائے۔انہوںنے کہا کہ منفرد کام کی شوقین ہوں، بہت جلد اپنا نیا روپ دکھا و¿ں گی جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تومیں سمجھتی ہوں کہ ہرکوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ڈراموں کی شوٹنگ اور فلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

لاہور ،ملتان اور راولپنڈی کے بعد اب میٹرو کس شہر سے چلے گی شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا

فیصل آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بے میں اربوں ڈالر کی سرما یہ کاری ہو رہی ہے اور چند لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ سی پیک اور گوادر کے منصو بے ہمارے تھے اب پر تختیاں میاں نواز شریف لگا رہا ہے میں پوچھتا ہوں کہ اگر یہ منصو بے تمھارے تھے تو پھر شروع کیوں نہ کیے گئے زرداری اور مشرف نے اس ملک کا بیڑا غرق کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑیزرداری اور دھرنے دینے والے اب قوم کو مزید دھو کا نہیں دے سکتے دھر نے والوں نے کی معیشت کا بیڑا غرق کیا میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں کو اب پشاور میں جنگلہ بس بنا نے کا خیا کیوں آیا وہ پشاور مین میٹرو بس بنا ئیں مگر خدا را اسے جنگلہ بس نہ کہیں لاہور اسلام آباد اور ملتان میں ان بسوں میں غریب لوگ کم کرائے میں سفر کر تے ہیں اور دعا ئیں دے رہے ہیں رواں سال بجلی کے زیر تعمیر تمام منصو بے جن میں بیکھی پاور پلا نٹ بلوکی پاور پلانٹ حو یلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اسی سال بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے اور پا کستان اندھیروں سے نکل آئے گا وہ گز شتہ روز یہاں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے تمام منصوبوں میں 112ارب رو پے کی بچت کی جو پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم کار نا مہ ہر آصف زرداری نے ملک کو دونوں ہا تھاں سے لوٹا انہوں نے کہا کہ پا کستان کی تا ریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم میاں نواز شریف چھوٹے کسا نوں کے لیے 100ارب روپے کی پیکج کا اعلان کیا اس کی مثال پا کستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پلا نٹ کا منصو بہ 2002پیپلز پارٹی نے 80ارب میں شروع کیا تھا آج تک مکمل نہ ہو سکا اسکی کی لا غت 500ارپ روپے تک پہنچ گیا اس منصو بے میں کر پشن کی انتہا کی گئی یوزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پرا نی سبز منڈی کی جگہ واگزار کروا کر ویاں آئی ٹی یو نیورسٹی بنا نے کا اعلان کیا اور فیصل آباد کے عوام کے لیے میٹرو بس منصو بے کا اعلان بھی کیا جو اسی سال کے آخر میں شروع کر دیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ لاہور کی طرز پر فیصل آباد میں سیف سٹی بھی اسی سال شروع کر دیا جا ئے گا انہوں نے آصف زرداری اور عمران خان کو سخت تنقید کا نشا نہ بنا تے ہو ئے کہا کہ قوم اب انکے چکروں میں نہیں آئے گی خدارا وہ بھی اب قوم کی جان چھوڑ دیں انہوں نو منتخب بلدیا تی نما ئندوں کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ عوام کی خد مت کر یں اس میں کسی قسم کی کوئی کسر ٹھا نہ رکھیں تا کہ آئندہ الیکشن میں قوم میاں نواز شریف کے انقلا بی کام یا د رکھیںانہوں نے کہا کہ فیصل آباد ٹیکسٹا ئل سٹی ہے اس کا حسن برقرار رکھیں گے فیصل آباد مین آئی ٹی یو نیورسٹی بننے کے بعد یہاں بڑے بڑے ٹیکسٹا ئل انجینئر بنیں گے جو ٹیکسٹا ئل کے شعبے میں ایک نئی جدت پیدا کر یں گے اور پوری دنیا میں پا کستان کا نا م روشن کر یں گے انہوں نے فرینچ واٹر منصو بے کا افتتاح کر تے ہو ئے کہا کہ میری خواہش کی فیصل آباد کی 100فیصد آباد پینے کا صاف پا نی پییے تا کہ وہ پا نی سے پیدا ہو نے وا لی بیماریوں سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ یہ منصو بہ13ارب رو پے کی لا گت سے مکمل ہو گا 3ارب رو پے پنجاب حکو مت دیگی اور باقی روم فرنچ حکو مت ادا کر ئے گی دریں ثناءوزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے الخدمت منصو بے کا افتتاح کیا جس میں 17مختلف ادارے کام کریں گے اور پار کنگ پالزے کا سنگ بنیاد رکھا 55ملین روپے کی لا گت سے تعمیر ہو نے والے ایشیاءکے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کر نے کے ساتھ ساتھ ایشیاءکی سب سے بڑی زرعی یو نیورسٹی میں 50 5 ملین روپے کی لا گت سے تعمیر ہو نے والے ایشیاءکے سب سے بڑے گرلز ہا سٹل جو350کمروں پر مشتمل ہے اس ہو سٹل میں 1000سے زا ئد گرلز سٹوڈنٹ بسیرا کر سکیں گیا قوم کی بیٹیا ں اس عظیم یو نیورسٹی میں مختلف شعبوں میں زیر تعلیم وہ محنت کر یں تا کہ آگے جا کر پا کستان کا نان روشن کریں اس موقعہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ہمراہ وفا قی وزیر مملکت بجلی و پا نی عا بد شیر علی ایم این اے حا جی اکرم انصاری صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ خاں سنیت منتخب ایم این اےز اور ایم پی ایز بھی تھے۔

بھارت : بچھڑا مارنے کی سزا …. 5 سالہ بچی کیساتھ چونکا دینے والا واقعہ

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں ایک اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک پنچایت نے بچھڑے کو مارنے کی سزا کے طور پر 5 سالہ بچی کی زبردستی شادی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گنا میں واقع تارپور گاﺅں میں تین سال پہلے جگدیش بنجارہ نامی ایک کسان نے بچھڑے کو مبینہ طور پر مار دیا تھا جس پر پنچایت نے جگدیش کے خاندان کا سماجی بائیکاٹ کر دیا‘ یہاں تک کہ ان پر ہینڈ پمپ سے پانی حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی اور اب تین سال سے بچھڑے کی موت کی سزا جھیل رہے اس خاندان کو برادری کے ایک نئے حکم نے توڑ کر رکھ دیا ہے۔

آپریشن ردالفساد جاری ۔۔ بھاری تعداد میںبارود برآمد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاعات پر لورالائی میں آپریشن کرکے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا،بارودی مواد دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے رکھا گیا تھا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر لورالائی میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا،بارودی مواد لورالائی میں دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے رکھا گیا تھا۔

سنی لیون کی انوکھی حرکت کرتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف کامیڈی شو ” دی کپل شرما شو ” میں اہم کردار ادا کرنے اداکار سنیل گروور اور بالی ووڈ کی باربی ڈول سنی لیون کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون بیٹنگ کررہی ہیں اور سنیل گروور باو¿لنگ کرارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’دی کپل شرما شو‘ کے مشہور کردار ڈاکٹر مشہور گولاٹی جن کا اصل نام سنیل گروور ہے کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سنی لیون کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ان کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ سنیل گروور کاکپل شرما کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ شو کو چھوڑ گئے تھے۔ تاہم کوششوں کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

ودیا بالن کی اپنے ساتھی اداکار ہ کیساتھ غیر اخلاقی حرکت

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے ساتھی اداکارہ کو تھپڑ رسید کردیا۔ ودیا بالن کا شمار بھارت کی معروف اداکارہ میں ہوتا ہے اور آجکل وہ اپنی فلم بیگم جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق فلم بیگم جان میں ودیا منفی کردار ادا کررہی ہیں اور انکے ساتھ مشتی چکربتی نامی اداکارہ نے بھی کردار نبھایا ہے۔ فلم میں ودیا کے ساتھ کام کو انہوں نے خوش آئندہ قرار دیا اورکہا کہ ودیا بالن کی طرز کی سپر اسٹار انہوں نے کہیں نہیں دیکھی، یہ بہت زیادہ منکسرالمزاج ہیں اور ان کے گرد اورا نہایت مضبوط ہے۔فلم سے متعلق بات چیت کے دوران انہوں نے تھپڑ کے سین کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ ایک سین میں ودیا نے ان کو تھپڑ رسید کرنا تھا تاہم تھپڑ کا سین فلم بند کرنے کے بعد ودیا شدید جذبانی ہوگئیں اور ان کو نہ صرف گلے لگایا بلکہ اگلے تیس منٹ تک وہ روتی بھی رہیں۔مشتی نے مزید کہا کہ سین کا تقاضا تھا کہ وہ بھی اس کے دوران روہانسو رہیں لیکن ودیا سمجھیں کہ وہ حقیقت میں رو رہی ہیں جس کے لئے وہ کئی مرتبہ ان سے معذرت بھی کرتی رہیں۔

کلبھوشن یادیو کو بچانے کیلئے روینہ ٹنڈن کا اہم اقدام

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں پھانسی پر تلملا اٹھی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سہارا لیتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ”کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟“ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پکڑے جانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتیوں کو تو جیسے آگ لگ گئی ہے پہلے اداکار رشی کپور نے تلملاتے ہوئے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پر پیغام جاری کیا تھا تو اب معروف اداکارہ روینہ ٹنڈنبھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے سوال کیا ہے کہ ”کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟

یاروں کے اغوا کا دُکھ …. زرداری نے اپنوں پر ہی تیر چلا دئیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے آصف علی زرداری کاغصہ حکومت پر نکال دیا۔ پیپلزپارٹی کے حقیقی سربراہ آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں قیام کے دوران ایک اجلاس میں کہا اگر سینٹ اور قومی اسمبلی میں ہمارے ارکان اور خاص کر چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور خورشید شاہ پارٹی سے تعاون کریں تو کیسے ممکن ہے کہ میرے ساتھی گرفتار ہوں۔ عزیربلوچ کو خصوصی طور پر ملک میں واپس لانے کے لیے وفاقی ادارے متحرک ہوں اور ہم سینٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام پر کچھ حاصل نہ کرسکے۔ مگر چیئرمین سینٹ رضاربانی جو ہماری پارٹی کی وجہ سے ہیں ہم نے انہیں ٹکٹ دیا مگروہ ذاتی طور پر ہیرو بننے کے خواہشمند ہیں اگر سینٹ میں وفاقی وزیرداخلہ کو ہر اجلاس میں طلب کیا جائے اور ہمارے ارکان اس کی خبر گیری کریں تو ہمارے خلاف کیسے اقدامات ہوں۔ جب اس جلاس کی تمام تفصیلات سے دانستہ طور پر چیئرمین سینٹ رضاربانی کو آگاہ کیاگیا تو انہوں نے سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کرتے ہوئے اپنے عہدے اور سینٹ کی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا عندیہ دیا مگر فوری طور پر چیئرمین سینٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا جس پر وزیراعظم نے اس کا فوری نوٹس لیکر راجہ ظفر الحق اور وزیر خزانہ استحاق ڈار کو ان سے رابطہ کرکے تعاون کی یقین دہانی کروانے کو کہا، رضاربانی جب سے چیئرمین سینٹ تھے معاملات اسی انداز اور حاضری سے چل رہے تھے مگر اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی گفتگو پر وہ برہم ہوگئے اور بلاول ہاﺅس رابطہ نہیں کیا۔