معروف گلوکارہ اور سنگیت کار میں شادی لے 12سال بعد علیحدگی

لاہور( خصوصی رپورٹ) گلوکارہ عذرا جہاں اور سنگیت کار ذوالفقار عطرے کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ معروف گلوکارہ اور سنگیت کار کی سنگت 12سال بعد دم توڑ گئی۔ باقاعدہ علیحدگی ہونے پر دونوں میں اپنی اپنی جگہ خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ عذرا جہاں نے معروف سنگیت کار ذوالفقار عطرے کی دھنوں پر 100 سے زائد مقبول گیت گائے۔ 2005ءمیں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے مگر کچھ عرصہ قبل دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ گزشتہ روز دونوں کی باقاعدہ علیحدگی منظرعام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق عذرا جہاں اور ذوالفقار عطرے نے خاموشی سے علیحدگی کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے اور دونوں ہی اپنی اپنی جگہ خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں۔

کلبھوشن یادیو کو پھانسی…. بھارتی حملے شروع

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت دینے کے اعلان پر بھارتی حکومت حواس باختہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور اس نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اہم ترین اہداف میں پاکستانی اداکار‘ فنکار اور گلوکار شامل ہوں گے۔ ایسی پابندی جس میں تمام افراد کو شامل کیا جا سکے‘ کا اطلاق اس لئے مشکل ہو گا کیونکہ انسانی ہمدردی کے تحت مریضوں اور طلباءسمیت کئی زمرے شامل ہوتے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016ءکو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔ ”را“ ایجنٹ نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اسے 2013ءمیں خفیہ ایجنسی ”را“ میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔ لاہور (خصوصی رپورٹ) کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا ملنے کے بعد بھارت اپنے ہوش و حواس کھو چکا ہے اور اس نے آبی تنازع پر مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت آبی تنازع پر مذاکرات سے مکر گیا ہے جس کے باعث اگست میں انڈس واٹر کمشنر کا دورہ¿ مقبوضہ کشمیر بھی ملتوی ہو گیا ہے۔ پاک بھارت آبی مذاکرات 11اور 12اپریل کو لاہور میں ہونا تھے تاہم بھارت کی مرضی سے شیڈول تبدیل کر کے 16اور 17اپریل کیا گیا لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک مذاکرات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں آبی تنازع پر آئندہ 6ماہ تک مذاکرات نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں خواب میں اُلو دیکھنے کی تعبیر ؟

خواب میں اُلّو دیکھنا بڑاظالم اور خطرناک بادشاہ کی دلیل ہے نیز اس کا دیکھنا بڑے متکبر شدید قوت رکھنے والے بے یارو مدد گار چور ڈاکو کی بھی دلیل ہے خواب میں اُلّو کا دیکھنا کام میں کاہلی وسستی اور خوف و خطرہ کی بھی علامت ہے، نیز اُلّو کا دیکھنا شریر اور خیانت گر شخص کی دلیل ہے، جو خواب میں دیکھے کہ وہ اُلّو کا علاج کرتا ہے تو وہ کسی انسان کا علاج معالجہ کرے گا، جو دیکھے کہ کوئی اُلّو اس کے گھر میں آیا ہے تو اس کے پاس کسی آمی کی موت کی خبر آئے گی، اُلّو کا دیکھنا چوروں، ڈاکوﺅں، فراق (جدائی)، دحشت اور فحش گوئی پر دلالت کرتا ہے۔

قبائلی علاقوں پر ” سرخ دائرہ “ …. فیصلہ کن مرحلہ

ملتان‘ ڈیرہ (خصوصی رپورٹ+وقائع نگار + بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان کے سرحدی اور قبائلی علاقے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے دردسر بن گئے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے لئے یہ علاقے محفوظ پناہ گاہیں بنے ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پریشن کو کوہ سلیمان کے اندرونی علاقوں اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں تک پھیلایا جاسکتا ہے لیکن اس آپریشن کو ٹارگٹڈ ہی رکھا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان کے بلوچستان سے ملحقہ یہ پہاڑی علاقے انتہائی دشوار گزار ہیں اور آبادی نہ ونے کے برابر ہے اورذرائع مواصلات بھی نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ان علاقوں میں بیشتر کارروائیاں کرتے ہوئے فضائی آمدورفت کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ بستی بندوانی اور دادوان کی مشرقی سمت قومی شاہراہ این 55اور شمالی سمت این 70 ہے لیکن اس کے جنوب مغربی علاقے پہاڑی ہیں۔ یہاں سے ایک راستہ اوپر کی جانب چوٹی بالا کی طرف جاتا ہے اور ایک بڑے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان کے بعد نہر کوٹ بارکھان اور کوہلو کے درمیان شروع ہوجاتے ہیں۔ ان علاقوں کے پہلو میں پنجاب کا قبائلی علاقہ ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے سرحد پر واقع یہ علاقے مجرموں کے لئے روپوش ہونے کے لئے بہترین جگہ ہے اور یہاں کے مقامی لوگ بھی ان مجرمانہ سرگرمیوں سے تنگ ہیں۔ حالیہ آپریشن ردالفساد میں سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا۔ ایک روز قبل سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں بڑی کارروائی کی تھی اور گزشتہ روز چوٹی کے پہلو میں موجود میں کارروائی کی اور گزشتہ روز چوٹی زیریں کے پہلو میں موجود بستی میں کارروائی کی گئی اور اس علاقے پر مسلسل نظر رکھی جارہی تھی اور یہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں اور کچھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد دہشت گردوں کو پناہ دینے میں ملوث تھے جن ان علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں لائے گئے افراد کی بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز آپریشن میں سکیورٹی اداروں کو جرائم پیشہ افراد کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کے 4جوان شہید اور زخمی ہوئے۔ عوامی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ سرکل کوٹ چھٹہ میں عرصہ سے اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی موجودگی اور آمدورفت کیوں اور کیسے اوجھل رہی۔ سرکل پولیس اور دیگر محکمے کیا کررہے ہیں۔ واقعہ سے علاقہ کوٹ چھٹہ‘ چوٹی زیریں اور گردونواح کے شہری خود کو غیرمحفوظ سمجھنے لگے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی۔ موجودہ آپریشن چوٹی زیریں کی بااثر اور اہلِ اقتدار شخصیات کے رقبوں (اراضی) میں ہوا۔ اکثر دہشت گرد انہی کے رقبوں پر یا نواح میں رہائش پذیر تھے۔ اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ بااثر اہلِ اقتدار سیاستدان سب کچھ جانتے ہوئے کیوں خاموش تھے؟ جبکہ آج سے 13سال قبل 2004ءمیں بینک ڈکیتی کرنے والے ڈاکو بھی عین اسی جگہ پر مقابلہ میں ہلاک ہوئے اور موجودہ آئی جی جو اس وقت ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تھے عثمان خٹک بھی کندھے میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کا تھانہ چوٹی زیریں میں مقدمہ درج ہوا تھا اسی جگہ پر سابق صدر پرویزمشرف پر حملہ کا مرکزی ملزم مدینہ دادوآنی بھی رہائش پذیر تھا جو آرمی آپریشن کے وقت گندم کی فصل میں روپوش ہوکر فرار ہوگیا تھا۔ ادھر ”آپریشن رد الفساد“ میں مارے جانیوالے طالبان کمانڈر اصغر اور نعیم خود کش حملوں ، بینک ڈکیتی ، پولیس مقابلوں اور ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے جیسی تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے ، ذرائع کے مطابق چوٹی کے علاقہ بستی دادوانی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں ہلاک ہونے والے طالبان کمانڈر اصغر دادوانی عرف استاد گورچانی اور نعیم عرف وقاص تونسہ شریف میں رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے کیمپ آفس پر ہونے والے خودکش حملہ کے علاوہ چوک سرور شہید میں ہونے والے پولیس مقابلہ ، کوٹ ادو بینک ڈکیتی اور راجن پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے انتہائی با وثوق ذرائع کے مطابق دونوں انتہائی خطرناک دہشت گرد بینکوں سے لوٹی ہوئی رقم سے کالعدم تحریک طالبان کو مالی مدد فراہم کرتے تھے اور یہ دونوں افراد ڈیرہ رینج کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ جنوبی پنجاب میں آپریشن ردالفساد میں تیزی کے بعد ملتان کے مختلف علاقوں بدھلہ سنت‘ مخدوم رشید‘ بستی لاڑ‘ بستی ملوک کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر ڈیفنس سے ایک عورت گرفتار کرلی گئی۔ دہشت گردوں نے کرائے پر مکان لے رکھا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس بھی ملی ہیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر ڈیفنس سے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے

پاکستان سے نفرت ،بھارت کا صاف صاف انکار

نیودہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت نے پاکستان کی شرکت کے باعث اکتوبر میں شروع ہونے والے ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ انڈیا ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے ایونٹ میں اس وقت تک شرکت نہیں کریں گے جب تک پاکستان 2014ءمیں ہونے والی چیمپئن ٹرافی تنازع کی غیرمشروط تحریری معافی نہ مانگے۔ سلطان آف جوہر کپ انڈر 21ٹورنامنٹ ہے جسے انڈیا نے 2014ءمیں جیتا تھا۔ یہ کوئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ نہیں جس کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن باڈی یا کوئی براعظمی سطح کی سرپرستی حاصل ہو‘ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا‘ 2016ءمیں جونیئر ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے الزام لگایا تھا کہ انڈیا نہیں چاہتا کہ پاکستان اس ایونٹ میں شرکت کرے۔ انڈیا نے تمام الزامات کو سختی سے روک دیا تھا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے ورلڈکپ میں شرکت نہیں کی۔
ہاکی کپ

حکومتی اعلان کھو کھاتے …. حج پیکج میں حیران کن اضافہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان کے واضع اعلان کے باوجود سرکاری حج گزشتہ سال کی نسبت 10ہزار مہنگا کر دیا گیا گزشتہ سال کراچی کوئٹہ، سکھر سے دو لاکھ 61ہزار ، پشاور، اسلام آباد ،ملتان،سیالکوٹ سے دو لاکھ 71ہزار وصول کیے گئے تھے حج 2017ءکے لیے بغیر قربانی کے کراچی، کوئٹہ سے دو لاکھ70ہزار ،پشاور،اسلام آباد، لاہور سے دو لاکھ80ہزار رکھے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے گزشتہ سال کا حج پیکج بر قرار رکھنے کی ہدایت کی تھی مگر وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم کے احکامات کے برعکس حج 2017ءکے لیے 10ہزار پیکج میں اضافہ کرتے ہوئے کراچی،کوئٹہ ،سکھر سے دو لاکھ 70ہزار،پشاور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آبادسے دو لاکھ 80ہزار بغیر قربانی کے رکھا ہے، قربانی کے لیے علیحدہ 13ہزار 50روپے ادا کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے سرکاری حج سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم حج2017 کے لیے کرایہ جاری کر دیا ،سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے کرایوں میں 7200سے22 ہزار 200تک کا فرق رکھا گیا ہے ،سرکاری سکیم کا ساﺅتھ زون سے کرایہ 85ہزار روپے ،نارتھ زون کا کرایہ 94ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکیم کا ساوتھ زن سے کم ازکم کرایہ 92 ہزار 2 سو اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 7ہزار 2سو رکھا گیا ہے،نارتھ زون سے کم ازکم کرایہ ایک لاکھ 1ہزار 2 سو روپے سے زیادہ کرایہ ایک لاکھ 16ہزار 2سو رکھا گیا ہے ،آخری فلائٹوں سے روانگی اور پہلی فلائٹوں سے واپسی کا کرایہ کم ازکم 97ہزار زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 12ہزار رکھا گیا ہے ،نارتھ زون سے کم ازکم ایک لاکھ 6ہزار ،زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 21ہزار 2سو رکھا گیا ہے ،پی آئی اے نے سرکاری سکیم کا کرایہ کم اور پرائیویٹ سکیم کا کرایہ زیادہ رکھا ہے ،پرائیویٹ سکیم کے کرایوں میں بھی شولڈر سیزن اور بیک سیزن کا علیحدہ علیحدہ کرایہ جاری کیا گیا ہے۔
حج کرائے

آصف زرداری کا چیئر مین سینیٹ رضا ربانی کے نام اہم پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری اورچئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتجاجً بطورچئیرمین سینیٹ کام چھوڑنے پران کی حمایت کردی ہے۔ آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کو پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے، آپ کا موﺅقف درست ہے اورآپ کے ہراصولی موﺅقف کی حمایت کرتے رہیں گے جب کہ وزیراعظم خود اس حوالے سے رضا ربانی سے بات کریں۔

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک کے بعد ایک ،زرداری نے وہ سب کر دکھا یا جو انہوں نے کہا تھا ،پہلے زرداری صاحب نے اپنی مکھی کا کہا تھا کہ میری مکھی کو بھی کوئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا جو کہ بعد میں سچ ثابت ہو ا ۔ڈالر گرل ایان کی عدالت سے رہائی اور اب ڈاکٹر عاصم کوبیرون ملک جانے کی اجاز ت مل گئی ،ڈاکٹر عاصم کو دو ہفتے کیلئے علاج معالجہ کی اجازت دی گئی ہے ۔پاسپورٹ کی واپسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے ۔20لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ،ڈاکٹر عاصم کا نام 2015سے ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ۔پاسپورٹ کی واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رابطہ کرنے کا حکم۔انسدد دہشتگردی نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

مردان یونیورسٹی واقعہ :اہم پیشرفت

مردان(ویب ڈیسک) عبدالولی خان یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلم مشعال خان کے قتل کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مردان نونیورسٹی میں 2 روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں ملوث 8 ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

امریکا کو ایٹمی حملے کی دھمکی مل گئی

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ا±ن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ بحیرہ شمالی چین میں پیش قدمی سے باز نہ آیا تو شمالی کوریا اس پر ”جوابی ایٹمی حملہ“ کردے گا۔یہ دھمکی انہوں نے شمالی کوریا کے بانی کم اِل س±نگ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے بعد ایک بیان میں امریکا کو دی ہے۔ دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پریڈ میں شمالی کوریا نے اپنے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی بھرپور نمائش کرتے ہوئے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ کےلئے مکمل طور پر تیار ہے۔پریڈ کے بعد اپنی تقریر میں کم جونگ ا±ن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بھرپور جنگ کا جواب ایک بھرپور جنگ سے دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ماہرین کو خدشہ ہے کہ شمالی کوریا اس وقت یا تو ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہے یا پھر اتنی صلاحیت ضرور حاصل کرچکا ہے کہ کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار بناسکے۔پریڈ میں شمالی کوریا کا جدید ترین ”پوکک سونگ“ بیلسٹک میزائل پہلی بار دنیا کے سامنے پیش کیا گیا جسے آبدوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور جو 1000 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دفاعی ہتھیاروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فوجی پریڈ میں نئی قسم کے دو اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی لانچروں پر دکھائی دیئے لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہیں ا?زمائشی طور پر فائر کیا جاچکا ہے یا نہیں۔