پاکستانی قوم پر قرضوں کا بوجھ 127ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔۔۔

اسلام آباد ( نعےم جدون ) پاکستان پراندرونی و بےرونی قرضوں کا بوجھ 127 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے اس مےں 73 ارب ڈالرکا بےرونی قرضہ بھی شامل ہے ۔ اس پر اقتصادی ماہرےن نے اسے ملکی معےشت کےلئے شدےد خطرناک قرار دےا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دبئی مےں جاری اقتصادی کانفرنس مےں ماہرےن نے سےنٹر اسحاق ڈار کی قےادت مےں شامل پاکستانی وفد کو قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے حوالے سے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرنے کا مشورہ دےا گےا ہے جس مےں ٹےکس نےٹ مےں اضافہ پر خصوصی زور دےا گےا ہے۔ پاکستان پراس وقت صرف بےرونی قرضے کا بوجھ 73ارب ڈالر کا ہوچکا ہے جس مےں ہر سال سود کی مد مےں 7.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے جو کہ ملکی معےشت کو بحران کی طرف لے جارہی ہے ۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت کے حالیہ دور مےں حاصل کردہ بےرونی قرضوں نے پاکستان کو تےن سالوں مےں 13 ارب ڈالر کا مذےد مقروض بنادےا ہے نواز حکومت نے 2013 سے ابتک 55 ارب ڈالر کے مجموعی قرضے لئے ہےں جس مےں سے 25 ارب ڈالر بےرونی اور 30 ارب ڈالرمقامی مارکےٹ سے حاصل کئے ہےں ان قرضوں مےں سے 11.95 ارب ڈالر سابقہ قرضوں کی ادائےگی پر خرچ کئے گئے ہےں ۔قرضوں کی شرح مےں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی کرنسی کی ڈالر کے مقابلے مےں گرتی ہوئی سا کھ ہے ۔ پاکستان کی طرف سے قرضوں کی ادائےگی کےلئے مذےد قرضوں کا حصول کی پالےسی کو اقتصادی ماہرےن نے شدےد تنقےد کا نشانہ بناےا ہے اور پاکستان حکومت کو اپنے وائل کو بہتر بنانے کےلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالےسی بنانے کا بھی مشورہ دےا ہے ۔ قرضوں مےں اضافی سے اب ہر پاکستانی اےک لاکھ 13ہزار 324 روپے کا مقروض ہوچکا ہے اور جےسے جےسے پاکستان کی آبادی مےں اضافہ ہو رہا ہے سود کی وجہ سے قرض کا شرح تناسب بھی اسی طرح بڑھ رہا ہے ۔ مشرف دور کے بعد سے اب تک 76 ہزار 154 روپے کا ہرپاکستانی کو قرضے کا جمہوری تحفہ ملا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2013 میں پاکستان پربےرونی قرضوں کی مالیت60 ارب ڈالرتھی جواب 73 ارب ڈالر پہنچ چکا ہے ۔

نئی میٹروبس کونسے شہر میں چلے گی؟, دیکھئے اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے فےصل آباد مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کے قےام اورمےٹروبس سروس کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مےٹروبس سروس فےصل آباد کے عوام کےلئے وزےراعظم نوازشرےف کا شاندار تحفہ ہوگا اوراس منصوبے پر دن رات کام کر کے پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کے قےام سے فےصل آباد کے لاکھوں بچے اوربچےاں جدےد علوم سے آراستہ ہوں گے اور ےہ فےصل آباد کی تارےخ کا اےک انقلابی منصوبہ ہوگا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس امر کا اعلان آج ےہاں زرعی ےونےورسٹی فےصل آباد کے آڈےٹورےم مےں لوکل باڈےز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ فےصل آباد مےں مےٹروبس سروس کے منصوبے پر اسی سال کام شروع کردےا جائے گا اور جس طرح لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد اورملتان مےں مےٹروبس کے منصوبے مکمل کےے گئے ہےں اسی طرح دن رات کام کر کے فےصل آباد مےں بھی مےٹروبس کے منصوبے کو پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو باکفاےت،محفوظ اور تےزرفتار سفری سہولتوں کی فراہمی کے عظےم منصوبے مےٹروبس کو جنگلہ بس کہنے ،اس منصوبے مےں کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بلاجواز احتجاج سے تھک ہار کرآج چار سال بعد اپنے صوبے مےں ےہ بس سروس شروع کرنے کا خےال آےا ہے تو ہمےں خوشی ہے۔ مےٹروبس کا منصوبہ ضرور لگائےں لےکن خدارا اسے جنگلہ بس کہہ کرپاکستان کے عوام اورانسانےت کی توہےن نہ کرےں۔ مےٹروبس سروس نے محنت کش، مزدور، ےتےم، بےوہ،وکےل ،کلرک،ڈاکٹرکو بہترےن سفری سہولت دی ہے اوراس مےٹروبس سروس کے ذرےعے ےہ باعزت طرےقے سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ رہے ہےں تو اس بس سروس کو جنگلہ بس کہہ کر ان کی توہےن نہ کرےں۔آپ اپنے صوبے مےں اس بس سروس کو چھانگلہ گلی کا نام دے سکتے ہےں کےونکہ ےہ کے پی کے کا بہت خوبصورت علاقہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سےاست نے پاکستان کی معےشت کو بے پناہ نقصان پہنچاےا ہے ۔اےک طرف قومی معےشت کو احتجا ج کے ذرےعے نقصان پہنچانے والے لوگ ہےں تو دوسری طرف وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم کی قےادت مےں بجلی کے منصوبے نہاےت شفاف طرےقے سے برق رفتاری سے لگ رہے ہےں اورملک کی 70سالہ تارےخ مےں اتنی تےزرفتاری سے منصوبوں کی تکمےل کی کوئی مثال موجود نہےں ۔بھکی مےں 1200مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد ستمبر 2015ءمےں رکھا گےا ،حوےلی بہادر شاہ مےں 1200مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد 2015ءکے آخر مےں جبکہ 1200مےگاواٹ کے بلوکی گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد 2015ءکے آخر مےں ےا 2016ءکے شروع مےں رکھا گےا۔ان تےنوں منصوبوں پر تےزرفتاری سے کام کےاگےا اور ےہ منصوبے تکمےل کے مراحل مےں ہے ۔بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ اگلے ہفتے بجلی مہےا کرنا شروع کردے گا۔دوسری جانب نےلم جہلم پاور پلانٹ کا آغاز 2002ءمےں ہوا ،ڈکٹےٹر مشرف اور زرداری کے ادوار مےں ان منصوبوں پر کام ہوتا رہا لےکن ےہ 950مےگاواٹ بجلی کا منصوبہ آج تک مکمل نہےں ہوسکا۔اس منصوبے کا ابتدائی تخمےنہ 80ارب روپے تھا جو بڑھ کر500ارب ر وپے ہوچکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ احتجاج کی سےاست اور کرپشن کرنےوالوں نے قائد کے پاکستان کو برباد کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی اوراب جب وزےراعظم کی قےادت مےں بجلی کے منصوبے تےزرفتاری سے مکمل ہونے جارہے ہےں تو ان کے پےٹوں مےں مروڑ اٹھ رہے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ رواں سال کے آخر تک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمےل سے 7ہزار مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہوگی جس سے ملک مےں 20سالوں سے چھائے اندھےرے دورہوں گے اورےہ اندھےرے اجالوں مےں بدلےں گے،لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوںنے کہا کہ گےس کی بنےاد پر لگنے والے منصوبوں مےں غرےب قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہےں جبکہ دوسری جانب ملک کی تارےخ مےں 112 ارب روپے بچانے کی بھی کوئی مثال موجود نہےں ۔ےہ وزےراعظم نوازشرےف کی شفافےت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ےہ ان کی قےادت کا کمال ہے ۔دوسری طرف ملک مےں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے ہےںجنہوںنے قوم کو اندھےروں مےں دھکےلا۔زرداری صاحب کہتے ہےں کہ سی پےک مےں نے اپنے دور مےں کراےا لےکن شرےف برادران اس کا کرےڈٹ لے رہے ہےں ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ زرداری صاحب اگر آپ نے سی پےک ےا گوادر کے منصوبے طے کےے تھے تو آپ اپنے دور مےں ان کا سنگ بنےاد رکھنا کےوں بھول گئے اوراس پر کام کا آغاز کےوں نہ کےا گےا؟زرداری صاحب قوم کو دھوکہ نہ دےں اس قوم کو 70سالوں مےں پہلے ہی بہت گھاو¿ لگے ہےںاورےہ قوم بہت دکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فےصل آباد مےں سبزی منڈی دوسری جگہ منتقل ہوچکی ہے لےکن اس سرکاری جگہ پر ابھی تک لوگ قابض ہےں،ان لوگوں سے اس جگہ کا قبضہ چھڑا کر ےہاںمکمل انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی بنائی جائے گی اوراس منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز ہوگا اور اسے تےزرفتاری سے پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی آج کی ضرورت ہے اور پاکستان کا مستقبل انفارمےشن ٹےکنالوجی سے جڑا ہے ۔پنجاب حکومت نے صوبے مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کو فروغ دےا ہے،لےنڈ رےکارڈمےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم ،تھانوں،ہسپتالوں،زراعت ،تعلےم اوردےگر شعبوں مےں جدےد ٹےکنالوجی کو فروغ دےاگےاہے ۔ انہوںنے کہاکہ فےصل آباد پاکستان کا اےک بڑا صنعتی شہر ہے اور ےہاں انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کا قےام اس شہر کی تارےخ کا اےک انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ فےصل آباد پاکستان کا بڑا اہم ترےن شہر ہے اوراس شہر کو ہمےں مزےد سہولتےں دےنا ہے اوراس شہر کو خوب سے خوبصورت بنانے کے لئے کام کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مےں نے ےہاں چلڈرن ہسپتال کے اےمرجنسی بلاک کا افتتاح کےا ہے اورےہ ہسپتال بچوں کو بہترےن علاج معالجہ فراہم کرنے کا ذرےعہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ ےہ ہسپتال مےں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل کےا جارہا ہے اور ےہاں جدےد مشےنری آرہی ہے ۔اس سال ستمبر مےں ےہ ہسپتال مکمل ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال مےں بچوں کومعےاری علاج معالجہ کی فراہمی کےلئے اعلی ترےن اےکسپرٹ کی ضرورت تھی تو مےں نے وقت ضائع کےے بغےر برطانےہ مےں پاکستان کے ہائی کمشنر سے رابطہ کےا اورانہےں کہاکہ وہ برطانےہ کے مختلف علاقوں مےں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کو اکٹھا کرےں ہماری ٹےم اےک ہفتے کے اندربرطانےہ جائے گی اور وہ ڈاکٹر جس معاوضے پر کام کرنا چاہےں گے انہےں ےہاں فےصل آباد کے چلڈر ن ہسپتال مےں لاےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ فےصل آباد مےں سےف سٹی پراجےکٹ کا سنگ بنےاد بھی رکھا جائے گااوراس منصوبے کو اگلے سال مکمل کرےںگے۔انہوںنے کہاکہ صوبے مےں جون 2017ءتک 90ارب روپے کی لاگت سے کھےتوں سے منڈےوں تک سڑکوں کی تعمےر و بحالی کا کام مکمل ہوگا۔جس سے دےہی معےشت مےں انقلاب برپا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف نے کسانوں کے لئے تارےخ ساز پےکےج دےا ہے جس مےں پنجاب حکومت نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لئے کھادوں کی قےمتوں مےں کمی کی گئی اور ان کے نقصان کا ازالہ بھی کےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اورفی اےکڑ پےداوار بڑھانے کےلئے تارےخی کسان پےکےج دےا ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام کامےابی سے جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے تحت اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری ہورہی ہے اور اس سرماےہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمےں وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں اکٹھے ہوکرپاکستا ن کو عظےم سے عظےم تر ملک بنانا ہے اوربےن الاقوامی برادری مےں اسے باوقار مقام دلانے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہے ۔کنونشن مےں وفاقی اورصوبائی وزراء،فےصل آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی،وکلائ، صنعتکار،تاجروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثےر تعداد مےں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد سابق ڈی آئی جی میجر (ر) مبشراللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج فیصل آباد کا 7 گھنٹے طویل طوفانی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران 40 ارب روپے سے زائد کے عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ کا فیصل آباد کے شہریوں نے ہر جگہ والہانہ استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے زرعی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے بعد ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات نے وزیراعلیٰ کو انتہائی شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔ طالبات نے ”چھو لو آسمان، تم ہو پاکستان“ کا نغمہ گایا۔ وزیراعلیٰ نے بھی طالبات کے ساتھ یہ نغمہ گنگنایا۔ طالبات نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیںکہ انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا ہے جو وہ کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔ گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد مئی 2015 میں رکھا گیا اور 2 برس سے کم مدت میں یہ ہاسٹل تعمیر ہوا ہے۔ طالبات نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ایک طالبہ نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرکے یہ اشعار پڑھے:
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رستم کا جگر زیر کفن کانپ رہا ہے
ہر قصر سلاطین زمن کانپ رہا ہے
سب ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے
شمشیر بکف دیکھ کے حیدر کے پسر کو
جبریل لرزتے ہیں سمیٹے ہوئے پر کو
وزیراعلیٰ کے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کے دوران زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد پر پورا ہال ”دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران بھی کارکن اور شہری ”میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار“ اور ”شیر آیا شیر آیا“ کے نعرے لگاتے رہے۔

ایف بی آر ان ایکشن, یونیورسٹی سٹوڈنٹس سے ٹیکس وصولی شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبہ پر انکم ٹیکس عائد کردیا ہے۔ انکم ٹیکس دینے کے اہل وہ طلباءہوں گے جو سالانہ 2 لاکھ روپے فیس ادا کررہے ہیں۔ ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنے والا طالب علم 12 ہزار روپے سالانہ انکم ٹیکس ادا کرے گا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے حال ہی میں فیس جمع کروانے والے طلباءسے انکم ٹیکس کی رقم وصول کرلی ہے۔

رینجرز آپریشن جام, سندھ ،وفاق پھر آمنے سامنے, کشیدگی میں اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موجود تمام نفری کو واپس بلا لیا۔ رینجرز کی جانب سے سنیپ چیکنگ بھی روک دی گئی۔ تاہم ایئرپورٹ، ججز، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ نفری موجود ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سندھ میں رینجرز اختیارات کی مدت ختم ہوتے ہی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت کراچی سمیت صوبہ بھر سے رینجرز کی نفری کو واپسی کی ہدایت کر دی گئی۔ رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بھی روک دیں۔سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ہر تین ماہ بعد سامنے آتا ہے، صوبائی حکومت سمری منظور کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ جبکہ وفاقی وزارت داخلہ رینجرز کو اختیارات دلوانے کےلئے سرگرم ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں رینجرز نے امن و امان کے لئے اہم کردار ادا کیا صورتحال بہتر ہوئی تاہم اختیارات کی مدت ختم ہوتے ہی رینجرزنے کام چھوڑدیا۔
رینجرز

مذہب کے نام پر تشدددہشتگردی کی بنیادی وجہ, آصف زرداری کا اہم پیغام

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مسیحوں کے تہوار ایسٹر کے موقع پر پاکستان میں رہنے والے مسیحیوں کو بالخصوص اور دنیابھر میں بالعموم کو مبارکباد دی ہے اور انہوںنے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ وہ ہر قسم کی مذہبی منافرت اور مذہبی بنیادوں پر بنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کو مسترد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایسٹر ایسے وقت آیا ہے کہ جب ملک میں ایک ایسا بربریت کا واقعہ ہوا جس میں مذہب کے نام پر ایک نوجوان طالب علم مشال خان کو مردان میں سخت ترین تشدد کر کے ہلاک دیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو مسترد کرتی رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے غلط استعمال کو روکا جائے۔ مذہب کے نام پر یہ قبیح جرائم کرنے والے لوگوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مائینڈ سیٹ جو مذہب کے نام پر تشدد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے وہی دہشتگردی کی بنیادی وجہ ہے اور اس ذہنیت کی ہر صورت میں مذاحمت کی جانی چاہیے۔ آصف علی زرداری نے ملک کی مسیحی برادری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پرامن، وفادار اور قانون پر عمل کرنے والی برادری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار قابل تعریف ہے۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے آغا ناصر کی قیادت میں بلوچستان کے پشین کے وفد نے زرداری ہاﺅ س اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت اختیار کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ملک امان اللہ، ملک قیوم، عبدالغفار، والک افغان، شیخ طیب مندوخیل، صداقت خان کاکڑ، جان محمد کاکڑ، نجیب خان، ڈاکٹر گوہر اعجاز شامل ہیں۔ وفد سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے ان عمائدین کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے درد کو سمجھتی ہے۔ اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کہ بلوچستان نے بہت دکھ جھیلے ہیں۔ بلوچستان سے انصاف وقت کا تقاضا ہے۔ وفد نے صدر آصف علی زرداری کے آغاز حقوق بلوچستان کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین راہداری بھی آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ وفاق کی بات کی ہے اور وفاق کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

جنرل (ر) راحیل کو فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ, سعودی عرب کا ایک اور اہم اعلان سامنے آگیا

لاہور (سیاسی رپورٹر) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو دہشتگردی کےخلاف ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کا ا عزازی عہدہ دیا جائے کیونکہ انہیں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بننا ہے۔ سابق آرمی چیف دنیا میں بہت سے ہیں مگر دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے جنرل(ر) راحیل شریف صرف ایک ہیں واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فیلڈ مارشل بنایا جا سکتا ہے۔

زرداری قوم کو دھوکہ نہ دیں, وزیراعلیٰ کا پیپلز پارٹی کی قیادت سے بڑا مطالبہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے فےصل آباد مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کے قےام اورمےٹروبس سروس کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مےٹروبس سروس فےصل آباد کے عوام کےلئے وزےراعظم نوازشرےف کا شاندار تحفہ ہوگا اوراس منصوبے پر دن رات کام کر کے پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کے قےام سے فےصل آباد کے لاکھوں بچے اوربچےاں جدےد علوم سے آراستہ ہوں گے اور ےہ فےصل آباد کی تارےخ کا اےک انقلابی منصوبہ ہوگا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس امر کا اعلان آج ےہاں زرعی ےونےورسٹی فےصل آباد کے آڈےٹورےم مےں لوکل باڈےز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ فےصل آباد مےں مےٹروبس سروس کے منصوبے پر اسی سال کام شروع کردےا جائے گا اور جس طرح لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد اورملتان مےں مےٹروبس کے منصوبے مکمل کےے گئے ہےں اسی طرح دن رات کام کر کے فےصل آباد مےں بھی مےٹروبس کے منصوبے کو پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو باکفاےت،محفوظ اور تےزرفتار سفری سہولتوں کی فراہمی کے عظےم منصوبے مےٹروبس کو جنگلہ بس کہنے ،اس منصوبے مےں کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بلاجواز احتجاج سے تھک ہار کرآج چار سال بعد اپنے صوبے مےں ےہ بس سروس شروع کرنے کا خےال آےا ہے تو ہمےں خوشی ہے۔ مےٹروبس کا منصوبہ ضرور لگائےں لےکن خدارا اسے جنگلہ بس کہہ کرپاکستان کے عوام اورانسانےت کی توہےن نہ کرےں۔ مےٹروبس سروس نے محنت کش، مزدور، ےتےم، بےوہ،وکےل ،کلرک،ڈاکٹرکو بہترےن سفری سہولت دی ہے اوراس مےٹروبس سروس کے ذرےعے ےہ باعزت طرےقے سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ رہے ہےں تو اس بس سروس کو جنگلہ بس کہہ کر ان کی توہےن نہ کرےں۔آپ اپنے صوبے مےں اس بس سروس کو چھانگلہ گلی کا نام دے سکتے ہےں کےونکہ ےہ کے پی کے کا بہت خوبصورت علاقہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سےاست نے پاکستان کی معےشت کو بے پناہ نقصان پہنچاےا ہے ۔اےک طرف قومی معےشت کو احتجا ج کے ذرےعے نقصان پہنچانے والے لوگ ہےں تو دوسری طرف وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم کی قےادت مےں بجلی کے منصوبے نہاےت شفاف طرےقے سے برق رفتاری سے لگ رہے ہےں اورملک کی 70سالہ تارےخ مےں اتنی تےزرفتاری سے منصوبوں کی تکمےل کی کوئی مثال موجود نہےں ۔بھکی مےں 1200مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد ستمبر 2015ءمےں رکھا گےا ،حوےلی بہادر شاہ مےں 1200مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد 2015ءکے آخر مےں جبکہ 1200مےگاواٹ کے بلوکی گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد 2015ءکے آخر مےں ےا 2016ءکے شروع مےں رکھا گےا۔ان تےنوں منصوبوں پر تےزرفتاری سے کام کےاگےا اور ےہ منصوبے تکمےل کے مراحل مےں ہے ۔بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ اگلے ہفتے بجلی مہےا کرنا شروع کردے گا۔دوسری جانب نےلم جہلم پاور پلانٹ کا آغاز 2002ءمےں ہوا ،ڈکٹےٹر مشرف اور زرداری کے ادوار مےں ان منصوبوں پر کام ہوتا رہا لےکن ےہ 950مےگاواٹ بجلی کا منصوبہ آج تک مکمل نہےں ہوسکا۔اس منصوبے کا ابتدائی تخمےنہ 80ارب روپے تھا جو بڑھ کر500ارب ر وپے ہوچکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ احتجاج کی سےاست اور کرپشن کرنےوالوں نے قائد کے پاکستان کو برباد کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی اوراب جب وزےراعظم کی قےادت مےں بجلی کے منصوبے تےزرفتاری سے مکمل ہونے جارہے ہےں تو ان کے پےٹوں مےں مروڑ اٹھ رہے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ رواں سال کے آخر تک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمےل سے 7ہزار مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہوگی جس سے ملک مےں 20سالوں سے چھائے اندھےرے دورہوں گے اورےہ اندھےرے اجالوں مےں بدلےں گے،لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوںنے کہا کہ گےس کی بنےاد پر لگنے والے منصوبوں مےں غرےب قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہےں جبکہ دوسری جانب ملک کی تارےخ مےں 112 ارب روپے بچانے کی بھی کوئی مثال موجود نہےں ۔ےہ وزےراعظم نوازشرےف کی شفافےت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ےہ ان کی قےادت کا کمال ہے ۔دوسری طرف ملک مےں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے ہےںجنہوںنے قوم کو اندھےروں مےں دھکےلا۔زرداری صاحب کہتے ہےں کہ سی پےک مےں نے اپنے دور مےں کراےا لےکن شرےف برادران اس کا کرےڈٹ لے رہے ہےں ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ زرداری صاحب اگر آپ نے سی پےک ےا گوادر کے منصوبے طے کےے تھے تو آپ اپنے دور مےں ان کا سنگ بنےاد رکھنا کےوں بھول گئے اوراس پر کام کا آغاز کےوں نہ کےا گےا؟زرداری صاحب قوم کو دھوکہ نہ دےں اس قوم کو 70سالوں مےں پہلے ہی بہت گھاو¿ لگے ہےںاورےہ قوم بہت دکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فےصل آباد مےں سبزی منڈی دوسری جگہ منتقل ہوچکی ہے لےکن اس سرکاری جگہ پر ابھی تک لوگ قابض ہےں،ان لوگوں سے اس جگہ کا قبضہ چھڑا کر ےہاںمکمل انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی بنائی جائے گی اوراس منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز ہوگا اور اسے تےزرفتاری سے پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی آج کی ضرورت ہے اور پاکستان کا مستقبل انفارمےشن ٹےکنالوجی سے جڑا ہے ۔پنجاب حکومت نے صوبے مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کو فروغ دےا ہے،لےنڈ رےکارڈمےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم ،تھانوں،ہسپتالوں،زراعت ،تعلےم اوردےگر شعبوں مےں جدےد ٹےکنالوجی کو فروغ دےاگےاہے ۔ انہوںنے کہاکہ فےصل آباد پاکستان کا اےک بڑا صنعتی شہر ہے اور ےہاں انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کا قےام اس شہر کی تارےخ کا اےک انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ فےصل آباد پاکستان کا بڑا اہم ترےن شہر ہے اوراس شہر کو ہمےں مزےد سہولتےں دےنا ہے اوراس شہر کو خوب سے خوبصورت بنانے کے لئے کام کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مےں نے ےہاں چلڈرن ہسپتال کے اےمرجنسی بلاک کا افتتاح کےا ہے اورےہ ہسپتال بچوں کو بہترےن علاج معالجہ فراہم کرنے کا ذرےعہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ ےہ ہسپتال مےں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل کےا جارہا ہے اور ےہاں جدےد مشےنری آرہی ہے ۔اس سال ستمبر مےں ےہ ہسپتال مکمل ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال مےں بچوں کومعےاری علاج معالجہ کی فراہمی کےلئے اعلی ترےن اےکسپرٹ کی ضرورت تھی تو مےں نے وقت ضائع کےے بغےر برطانےہ مےں پاکستان کے ہائی کمشنر سے رابطہ کےا اورانہےں کہاکہ وہ برطانےہ کے مختلف علاقوں مےں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کو اکٹھا کرےں ہماری ٹےم اےک ہفتے کے اندربرطانےہ جائے گی اور وہ ڈاکٹر جس معاوضے پر کام کرنا چاہےں گے انہےں ےہاں فےصل آباد کے چلڈر ن ہسپتال مےں لاےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ فےصل آباد مےں سےف سٹی پراجےکٹ کا سنگ بنےاد بھی رکھا جائے گااوراس منصوبے کو اگلے سال مکمل کرےںگے۔انہوںنے کہاکہ صوبے مےں جون 2017ءتک 90ارب روپے کی لاگت سے کھےتوں سے منڈےوں تک سڑکوں کی تعمےر و بحالی کا کام مکمل ہوگا۔جس سے دےہی معےشت مےں انقلاب برپا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف نے کسانوں کے لئے تارےخ ساز پےکےج دےا ہے جس مےں پنجاب حکومت نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لئے کھادوں کی قےمتوں مےں کمی کی گئی اور ان کے نقصان کا ازالہ بھی کےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اورفی اےکڑ پےداوار بڑھانے کےلئے تارےخی کسان پےکےج دےا ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام کامےابی سے جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے تحت اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری ہورہی ہے اور اس سرماےہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمےں وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں اکٹھے ہوکرپاکستا ن کو عظےم سے عظےم تر ملک بنانا ہے اوربےن الاقوامی برادری مےں اسے باوقار مقام دلانے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہے ۔کنونشن مےں وفاقی اورصوبائی وزراء،فےصل آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی،وکلائ، صنعتکار،تاجروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثےر تعداد مےں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد سابق ڈی آئی جی میجر (ر) مبشراللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج فیصل آباد کا 7 گھنٹے طویل طوفانی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران 40 ارب روپے سے زائد کے عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ کا فیصل آباد کے شہریوں نے ہر جگہ والہانہ استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے زرعی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے بعد ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات نے وزیراعلیٰ کو انتہائی شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔ طالبات نے ”چھو لو آسمان، تم ہو پاکستان“ کا نغمہ گایا۔ وزیراعلیٰ نے بھی طالبات کے ساتھ یہ نغمہ گنگنایا۔ طالبات نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیںکہ انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا ہے جو وہ کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔ گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد مئی 2015 میں رکھا گیا اور 2 برس سے کم مدت میں یہ ہاسٹل تعمیر ہوا ہے۔ طالبات نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ایک طالبہ نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرکے یہ اشعار پڑھے:
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رستم کا جگر زیر کفن کانپ رہا ہے
ہر قصر سلاطین زمن کانپ رہا ہے
سب ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے
شمشیر بکف دیکھ کے حیدر کے پسر کو
جبریل لرزتے ہیں سمیٹے ہوئے پر کو
وزیراعلیٰ کے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کے دوران زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد پر پورا ہال ”دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران بھی کارکن اور شہری ”میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار“ اور ”شیر آیا شیر آیا“ کے نعرے لگاتے رہے۔

پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر, عمران خان حکومت پر برس پڑے

لاہور(آئی اےن پی) پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مےن عمران خان نے کہا ہے کہ انسانیت رکھنے والے معاشرے ہی خوشحال ہوتے ہیں انسان اور جانوروں میں فرق انسانیت کا ہی ہے دوسروں کیلئے جینا ہی انسانیت کی معراج ہے ہمیں اس عارضی زندگی میں ایسا کام کرنا چاہیے جو ہمیں مرنے کے بعد بھی زندہ رکھے ۔وہ ہفتہ کو یہاں مغلپورہ لاہور میں عبدالعلیم خان فانڈیشن کے زیر اہتمام تعمیرہونے والے رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صر ف بڑا بنک بیلنس رکھنا امارت نہیں ہوتی بلکہ انسانی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر دل کھول کر خرچ کرنے والے امیر ہوتے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی طرف سے اس فلاحی منصوبے کی سر پرستی کرنے پر مبارکباد دیتے اور سراہتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم کی تعمیر کیلئے جب وہ سڑکوں پر نکلے تب انہیں پتہ چلا کہ کون کون بڑا آدمی ہے اور عبدالعلیم خان بھی ان میں سے ایک تھے عمران خان نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے دوسروں کیلئے بھی مشعل راہ ہوتے ہیں ایک شوکت خانم بننے کے بعد ملک میں کئی ایک فلاحی ہسپتال بنائے گے اسی طرح رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ بھی مخیر حضرات کیلئے باعث تقلید ہو گا عمران خان نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے فلاحی سرگرمیاں مزیدقا بل ستائش ہیں یہ ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہے جو والدین کیلئے قدرت کی طرف سے کڑا امتحان ہوتا ہے اور ہم سب کو مل کو اس بوجھ کو بانٹنا چاہیے عمران خان نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے دل کھول کر خرچ کرنے والے بھی خصوصی لوگ ہوتے ہیں جن کی کاوشوں کا اعتراف کیا جا نا چاہیے انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرہ ہم سے اس معاملے میں آگے دکھائی دیتا ہے جہاں مسلمان نہیں لیکن اسلام موجود ہے اور بد قسمتی سے مسلم ممالکوں میں مسلمان ہیں لیکن اسلام موجود نہیں ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے دکھ درر میں شریک ہونا چاہیے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی تو کیا عام بچوں کو بھی تعلیم و تربیت کی وہ سہولتیں حاصل نہیں جو وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ 2.5کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ 45فیصد نو نہالوں کو تعلیم کی مطلوبہ سہولت ملتی ہی نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتیں اصل نظریہ پاکستان سے دور ہٹ چکی ہیں اور اسلام کے نام پر بننے والی سب سے پہلی مملکت میں شہری بنیادی سہولتوں کو تر س رہے ہیں ۔قبل ازیں عمران خان نے عبدالعلیم خان ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد مقبول ، ڈاکٹر عبدالتواب ،مسز پروین تواب کے ہمراہ عبدالعلیم خان فانڈیشن کی تعمیر کردہ رائزنگ سن انسٹیٹیو ٹ کی بلڈنگ کا افتتاح کیا انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فانڈیشن نے 4کنال اراضی خرید کر اس پر سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ تعمیر کی ہے جہاں خصوصی بچوں کیلئے نصابی و ہم نصابی تمام سہولتیں میسر ہیں اور ان بچوں کیلئے جدید سہولتوں سے مزین سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے اور اس بلڈنگ کو عبدالعلیم خان کے والد محترم سے منسوب عبدالرحیم خان کیمپس قرار دیا گیا ہے عمران خان نے بلڈنگ کے مختلف شعبے دیکھے اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کو سراہا انہوں نے فانڈیشن کے عہدیداران میں اعزازی شیلڈیں بھی تقسیم کیں ۔

ثمینہ پیرزادہ کا غیرمعیاری فلموں میں کام سے انکار

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار ثمینہ پیرزادہ نے غیرمعیاری فلموں سے دوری اختیارکرتے ہوئے کئی پروڈیوسرزکو انکارکردیا ۔ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں ثمینہ پیرازدہ کو کئی فلموں میں کام کی پیشکش کی گئی ہیں لیکن انہوں نے بہت سی فلموں میں کام سے معذرت کرلی ہے ۔اس بارے میں ثمینہ پیرازادہ کا کہنا ہے کہ میں نے جب ماضی میں کام کیا تھا تواس وقت بھی یہی اصول بنایا تھا کہ میں معیاری سکرپٹ اور اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرتی تھی اور اب بھی یہی کررہی ہوں۔ اگرچہ میں اب بھی فلموں میں کام کررہی ہوں لیکن میں ہرکسی کی فلم میں کام نہیں کرسکتی اور اس کے لئے کسی کو ناراض ہونے کی ضرروت بھی نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ابھی میرااپنی فلم شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ان دنوں میں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں بہت زیادہ مصروف ہوں۔

فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا,کئی یادیں وابستہ ہیں

لاہور (شوبز ڈیسک) داکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی، اس کے بعد میں نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے مطابق مختلف اورمنفرد کردار نبھائے۔اپنے اےک انٹروےو مےں سوہائے علی نے کہا کہ منفرد کام کی شوقین ہوں، بہت جلد اپنا نیا روپ دکھا ﺅں گی جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تومیں سمجھتی ہوں کہ ہرکوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ڈراموں کی شوٹنگ اور فلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ دونوں شعبوں میں کام کااندازبہت الگ ہے۔