خواجہ آصف نے لوڈ شیڈنگ کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر گرما گرم بحث، وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور ارکان میں تکرار کے بعد خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے کہتے ہیں اب مک مکا نہیں ہوگا چوروں کو بجلی نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشید شاہ اور فہمیدہ مرزا سمیت سندھ کے ارکان اسمبلی نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کی شکایت کی اور کہا کہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، عابد شیرعلی نے بتایا جن فیڈرز پر نقصانات زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگی ، رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پائیں گے ، شہروں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کیا جائے گا۔
جہاں لائن لاسز اور وصولیاں کم ہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،خورشید شاہ نے کہا دوسروں پر الزام لگا کر خود کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔ عبدالستار بچانی نے کہا کہ عابد شیرعلی واپڈا کی زبان بول رہے ہیں۔، جس ہر خواجہ آصف اٹھے اور بولے سپیکر صاحب آپ مک مکا نہ کرائیں۔ جو بات ہوگی پارلیمنٹ کے فلور پر میڈیا کے سامنے ہوگی۔جو کہتے ہیں بائیس گھنٹے بجلی نہیں آتی ان فیڈرز کے نام بتا دیں پھر ہم بتائیں گے ان فیڈرز سے کتنے بڑے لوگ رہتے ہیں ، کتنے بجلی چور ہیں ان کے نام بھی بتائیں گے۔ سید نوید قمر نے کہا جو بل نہیں دیتے ان کے میٹر کاٹ دیے جائیں لیکن کسی وزیر کو یہ لب و لہجہ نہیں اپنانا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاق کو تین دن کی وارننگ دے ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے گیس کی سپلائی نہ ملنے پر وفاقی حکومت کو وارننگ دے دی۔ صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور سوئی سدرن سن لے آج گیس نہ ملی تو سوئی سدرن کو گیس سپلائی بند کر دیں گے۔ ایم کیو ایم نے بھی وزیر اعلیٰ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیس لینا ہمارا حق ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج تنگ آمد بجنگ آمد کی تصویر بنے نظر آئے۔ وفاق کو تین دن کی وارننگ دے ڈالی۔ بھرے ایوان میں وفاق کو للکارتے ہوئے کہا منظور شدہ گیس بھی نہیں مل رہی ، اگر ہمیں نہ ملی تو سب کی گیس بند کر دیں گے۔ ایم کیو ایم کے سردار احمد نے وزیر اعلیٰ کے بیان کی حمایت کر دی جس پر حکومتی بنچز نے ڈائس بجا کر حمایت کا خیر مقدم کیا۔ سردار احمد نے کہا گیس لینا ہمارا حق ہے۔

آصفہ نے خورشید شاہ سے بڑا مطالبہ کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے خواتین سے متعلق بیان دینے پر خورشید شاہ کو معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا‘ آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں بار بار بیانات دیئے جاتے ہیں‘ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں کئے جاسکتے امید ہے خورشید شاہ اس پر معذرت کریں گے۔ جمعرات کو آصفہ بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں بار بار بیانات دیئے جاتے ہیں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں کئے جاسکتے امید ہے خورشید شاہ اس پر معذرت کریں گے۔

کلبھوشن کی سزائے موت، اقوام متحدہ کا تبصرے سے انکار

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزائے موت پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اس معاملے پر کوئی رائے قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک کا کہنا تھا، ہم اس معاملے پر کوئی رائے قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت اور پاکستان میں بڑھنے والی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔اسٹیفن ڈوجیرک کا کہنا تھا، پاک-بھارت تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہم فریقین کو مذاکرات اور رابطے کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے کی تجویز دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کلبھوشن یادیو کو فوری پھانسی دیئے جانے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ سزائے موت کے خلاف 60 روز کے اندر اندر اپیل کرسکتا ہے اس کے علاوہ کلبوشن کو چیف آف آرمی اسٹاف اور صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کا بھی اختیار حاصل ہے۔خیال رہے کہ 3 مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔’را’ ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی تھی، جس میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی ‘را’ میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔کلبوشھن نے یہ بھی کہا تھا کہ 2004 اور 2005 میں اس نے کراچی کے کئی دورے کیے جن کا مقصد ‘را’ کے لیے کچھ بنیادی ٹاسک سرانجام دینا تھا جب کہ 2016 میں وہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا۔ویڈیو میں کلبوشھن نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا تھا۔رواں ہفتے 10 اپریل کو پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر سنائی گئی تھی۔کلبھوشن یادیو کا ٹرائل فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 59 اور سرکاری سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 3 کے تحت کیا تھا، جس کی توثیق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کردی تھی۔سزا کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اپنے فوری ردعمل میں بھارت کا کہنا تھا کہ اگر کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو یہ پہلے سے سوچا سمجھا قتل تصور کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیتے ہوئے انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا تھا۔ڈان اخبار کے مطابق فوجی قوانین کے ماہر ریٹائرڈ کرنل انعام الرحمن کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے خلاف آرمی کورٹ اپیل میں 40 روز کے اندر اپنی درخواست دائر کرسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپیل کورٹ، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کو برقرار رکھتی ہے تو کلبھوشن یادیو آرمی چیف اور صدر پاکستان سے بھی رحم کی اپیل کرسکتا ہے۔کرنل انعام کے مطابق مجرم اگر ضرورت محسوس کرے تو وہ ہائی کورٹ کا رخ بھی کرسکتا ہے۔

ریٹائرمنٹ واپس لے لی ۔۔۔

جمیکا (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹیم میں انتخاب کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا۔ 32 سالہ ٹیلر نے گزشتہ سال جولائی میں دورہ بھارت کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کیلئے مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اسی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا، اگر بورڈ نے مجھے موقع دیا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔ تجربہ کار باﺅلر جیروم ٹیلر کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 46 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جس میں 130 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ کا کرپشن پر حکمران طبقے کیخلاف بڑا ایکشن

برازیلیا (ویب ڈیسک) کرپشن سکینڈلز میں گھرے برازیل کے نئے صدر مائیکل تیمر کے لئے مخلوط حکومت چلانا مشکل ہو گیا ، سپریم کورٹ نے ا±ن کی کابینہ کے ایک تہائی ارکان ، 29 سینیٹروں ، 42 وفاقی نائبین ، 12 گورنروں ، دونوں سپیکرز ، صدر کے چیف آف سٹاف اور پانچ سابق صدور کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ لاوا جاٹو کرپشن کیس میں جسٹس ایڈسن فاچن نے 108 افراد کا استثنیٰ ختم کر دیا ، 211 دیگر کے مقدمات نچلی عدالت کو منتقل کر دیئے۔ فہرست میں ریو شہر کے سابق میئر کا نام بھی شامل ہے جس پر 2016 کے اولمپکس کے دوران رشوت وصول کرنے کے الزامات ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار پروفیسر کلاڈیو کوو¿ٹو کے مطابق عدالتی انکشافات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سرکاری اور نجی شعبوں میں کرپشن کے معاملات کسی ایک پارٹی تک محدود نہیں بلکہ برازیل کے سیاسی نظام کا ایک جزو ہیں۔ فہرست ادارہ جاتی کرپشن کی سطح کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس میں پانچ منتخب صدور کے نام شامل ہیں۔ تحقیقات کے عدالتی حکم کی وجہ سے صدر مائیکل تیمر سخت مشکلات کا شکار ہیں جبکہ مائیکل تیمر معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے اصلاحات کا غیر مقبول پیکیج منظور کرنا چاہتے ہیں جس میں پنشن پروگرام اور لیبر کو حاصل تحفظات میں کمی شامل ہے

امریکہ کی پہلی مسلم خاتون جج کی پر اسرار موت

نیو یارک(ویب ڈیسک)امریکہ کی پہلی مسلم جج شیلا دریائے ہڈسن میں مردہ پائی گئیں ہیں۔65 برس کی خاتون نیو یارک میں مقیم تھیں۔ موت کی تحقیقات جاری ہیں۔مین ہٹن کے دریائے ہڈسن میں شیلا عبدالسلام کی لاش ون تھرٹی سیکنڈ اسٹریٹ کے قریب پائی گئی۔وہ اپنے شوہر کےساتھ نیویارک میں مقیم تھیں۔ ان کے بدن پر بظاہرکوئی چوٹ کانشان نہیں ہے۔وہ نیویارک کورٹ آف اپیلز میں خدمات انجام دینےوالی امریکا کی پہلی مسلم خاتون جج تھیں۔ان کاتقرر چار برس پہلے کیاگیا تھا۔شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ مسلم جج کی موت فطری نہیں ہے۔

ٹرمپ سے متعلق روسی صدر کے حیران کن انکشافات

ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا ہے، روس کے امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ انھوں نے شام کے صدربشارالاسد کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔روسی ٹی وی کوانٹرویو میں صدر پیوٹن نے کہا کہ اعتماد کے ساتھ کام کرنے اورفوجی سطح پرامریکا سے تعلقات بہتر نہیں ہوئے بلکہ بگڑے ہیں۔روسی صدر نے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ شامی فوج نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے؟ اس کا کوئی ثبوت نہیں لیکن اس سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ضرور ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ روس نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے کو ختم کرنے کا کام پوری ذمے داری سے ادا کیا ہے۔ اگرکسی کو کوئی شک ہے تو اقوام متحدہ کے ذریعے معائنہ کرایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب روس نے شام کے مبینہ کیمیائی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔ قرارداد میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق شام سے مدد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔قرارداد برطانیہ، فرانس اور امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تھی،جس میں کہا گیاتھاکہ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تحقیقات کریں گے۔

آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس، کلبھوشن کے معاملے پر غور

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق، راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ریاست کے خلاف کارروائیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کورکمانڈر کانفرنس میں پاکستان دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے اعلان کے بعد آنے والے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا ،افواج پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی قوتوں کوواضح پیغام دیا گیا کہ قوم کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق، کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

”ڈارک روم “….بچوں کی برہنہ فلمیں تیار کرنے والے گروہ کا انکشاف

سرگودھا (نمائندہ خبریں) بچوں کی برہنہ فلمیں تیار کرکے انہیں دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سوسائٹی کالونی میں چھاپہ مار کر سعادت حسن منٹو نامی شخص کو حراست میں لے لیا اور ملزم کے کمرے میں موجود سٹوڈیو سے بڑی تعداد میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیو فلمیں تین کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسکس 42 انچ کی ایل ای ڈی اور سامان قبضے یں لے لیا۔ ناروے کے سفارتخانے کی طرف سے کی گئی شکایت پر ایف آئی اے حکام نے کارروائی کی۔ملزم کا تعلق اسکینڈی نیویا کے بدنام زمانہ گروہ ڈارک روم سے ہے ¾ ملزم بچوں کی غیراخلاقی وڈیوز بیرون ملک فروخت کرتا تھا، سرگودھا سے گرفتارملزم سعادت نے کئی راز ا±گل دیئے، کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا ¾ علاقے کے بچے اسے منٹو انکل کے نام سے جانتے ہیں، ملزم سعادت نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وڈیوز کے 100سے 200 یورو ملتے ہیں، مکروہ دھندے میں ایک کارندہ منڈی بہاﺅ الدین میں بھی موجود ہے۔ایک بچے نے بتایاکہ منٹو انکل سب بچوں سے کام کرواتے تھے ¾ دوربینیں دکھاتے تھے اور کہتے تھے کہ سی آئی ڈی ہوں ¾ جرمنی سے آیا ہوں ¾یہ انکشاف ہوا کہ ملزم نے لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے خود کو بلڈ کینسر کا مریض ظاہر کیا ہوا تھا تاہم گرفتاری کے بعد سے اس کرائے کے گھر پر بھی تالے پڑے ہیں۔