Monthly Archives: April 2017
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دورانِ حراست سنسنی خیز انکشافات
کراچی(ویب ڈیسک)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران حراست سنسنی خیز انکشافات کئے ،عزیر بلوچ نے بتایا کہ ایک اہم سیاسی شخصیت کی جانب سے ہاکس بے ، مواچھ گوٹھ اور ناردرن بائی پاس سے متصل زمینوں پر قبضے کروانے پر تقریبا ایک کروڑ روپے ملے ، ماڑی پور 500 کوارٹر کے نزدیک سیاسی شخصیت کے قبضے میں رخنہ نہ ڈالنے کے عوض عزیر بلوچ نے 60 لاکھ روپے وصول کئے ، دو ہزار گیارہ میں عزیرکو ایک صوبائی وزیر کی جانب سے دو مختلف پراپرٹیز کا تنازعہ حل کرانے کی ہدایت ملی جس کیلئے موصوف کو 50 لاکھ اور عزیر بلوچ کو 40 لاکھ روپے ملے ۔سندھ کے بااثر ترین سیاسی رہنما نے کلفٹن میں اربوں روپے کے 40 بنگلے اونے پونے خریدنے کیلئے عزیر بلوچ کا استعمال کیا ،،عزیر بلوچ نے 2013 کے انتخابات میں لیاری سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے معاملے پر سندھ کی بااثر ترین خاتون سیاسی رہنما سے رابطے کا انکشاف بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران حراست سنسنی خیز انکشافات کئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عزیر بلوچ نے مشترکہ تفتیش کے دوران جرائم اور سیاست کے گٹھ جوڑ سے متعلق ہوش ربا انکشافات کیے ۔عزیر بلوچ نے بتایا کہ ایک اہم سیاسی شخصیت کی جانب سے ہاکس بے ، مواچھ گوٹھ اور ناردرن بائی پاس سے متصل زمینوں پر قبضے کروانے پر تقریبا ایک کروڑ روپے ملے ، ماڑی پور 500 کوارٹر کے نزدیک سیاسی شخصیت کے قبضے میں رخنہ نہ ڈالنے کے عوض عزیر بلوچ نے 60 لاکھ روپے وصول کئے ، دو ہزار گیارہ میں عزیرکو ایک صوبائی وزیر کی جانب سے دو مختلف پراپرٹیز کا تنازعہ حل کرانے کی ہدایت ملی جس کیلئے موصوف کو 50 لاکھ اور عزیر بلوچ کو 40 لاکھ روپے ملے ۔سندھ کے بااثر ترین سیاسی رہنما نے کلفٹن میں اربوں روپے کے 40 بنگلے اونے پونے خریدنے کیلئے عزیر بلوچ کا استعمال کیا ۔ انیس اکتوبر 2010 کو سانحہ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے بعد اس وقت کے اہم ترین حکومتی نمائندے نے عزیر کو مخالفین کا ایک آدمی اپنے آدمی کے بدلے قتل کرنے کی ہدایت دی ۔ دو ہزار بارہ میں اپنی اور ساتھیوں کے سر کی قیمت بھی عزیرنے سندھ حکومت کی اہم ترین شخصیت کی مدد سے ہی ختم کروائی ۔عزیر بلوچ نے 2013 کے انتخابات میں لیاری سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے معاملے پر سندھ کی بااثر ترین خاتون سیاسی رہنما سے رابطے کا بھی انکشاف کیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ادرے ”را “ سمیت غیرملکی ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں عزیر بلوچ کو فوج نے تحویل میں لے لیا ہے۔ عزیر بلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تحویل میں لیا گیا،عزیربلوچ کے خلاف اب مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے گا۔ عزیر بلوچ کو 30 جنوری 2016 کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ عزیر بلوچ کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں حریف گینگسٹر ارشد پپو کا قتل کیس بھی شامل ہے۔ ابتدا میں عزیر بلوچ کو رینجرز نے 90 روز تک حراست میں رکھا جس کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔عزیر بلوچ کے سیاسی رہنماو¿ں کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔….
دنیائے کرکٹ کا سب سے حیران کن کارنامہ،4گیندوں پر 92 رنز
لاہور(ویب ڈیسک)دنیائے کرکٹ میں عجیب و غریب قسم کے ریکارڈ شاذو ناذر ہی بنتے ہیں تاہم ایک بنگلہ دیشی بالر نے ایساریکارڈ بنادیا ہے جسے توڑنا کسی کے لیے بھی انتہائی مشکل ہوگا ۔بنگلہ دیش کی سیکنڈ ڈویژن لیگ میں لال ماتیا کرکٹ کلب کے باولر سوجن محمد نے بطور احتجاج وائیڈ اور نو بالز کے ذریعے اپنے اوور کی 4گیندوں پر 92 رنز بنوا کر ایک ایساریکارڈ قائم کردیا جس کی دنیائے کرکٹ میں کوئی نظیر نہیںملتی۔
آئی سی سی کاچمپیئنز ٹرافی کیلئے8سفیروں کے ناموں کا اعلان ….پاکستان کا بڑا نام بھی شامل
دبئی (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی چمپیئنز ٹرافی کے لیے شاہد آفریدی سمیت 8 سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا جنھوں نے مجموعی طورپر 1774 ایک روزہ میچوں میں 48 سنچریوں کی مدد سے 51 ہزار 906 رنز بنائے اور838 وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مستقبل کی نسل کو کھیل سے متاثر کرنے اور ٹورنامنٹ کی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے رواں سال یکم جون سے 18 جون تک کھیلی جانے والی چمپیئنز ٹرافی کے 8 سفیروں کا اعلان کردیا گیا ہے،مپیئنز ٹرافی کے سفیروں میں پاکستان کے شاہد آفریدی، بنگلہ دیش کے حبیب البشر، انگلینڈ کے آئن بیل، نیوزی لینڈ کے شین بونڈ، آسٹریلیا کے مائیک ہسی، ہندوستان کے ہربھجن سنگھ، سری لنکا کے کمارسنگا کارا اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ شامل ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ مجھے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے اور جن کھلاڑیوں کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کھیلی تھی ان کھلاڑیوں کے بہترین گروپ میں شامل ہونا خوش قسمتی ہے،چمپیئنز ٹرافی ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جس کو پاکستان نے کبھی نہیں جیتا اور اب انڈیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ ایک مشکل گروپ میں ہے۔مایہ ناز آل راو¿نڈر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرنا چاہیے اور ہر میچ میں لطف اندوز ہونے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور ان کھلاڑیوں کو بھی اپنے سابق کھلاڑیوں یا دیگر بہترین ٹیموں کی طرح ہی کام کرنا ہوگا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ‘چمیئنز ٹرافی کے آغاز میں 50 دن باقی ہیں اور ہم ان 8 بہترین کرکٹرز کو اپنے چمپیئن ایمبسیڈرز کے طور اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ پروگرام ان عظیم کھلاڑیوں کو نئے کرکٹ کےمداحوں کی نئی نسل اور کھلاڑیوں کو یکجا کرے گا کھلاڑیوں ہماری کرکٹ کے ذریعے اچھے پراجیکٹ اور کھیل کا سدا بہار ورثہ چھوڑیں گے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ‘یہ کھلاڑی آئی سی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے مہارت اور اچھے مشوروں سے نوازیں گے اور مجھے یقین ہے کہ چمپیئنز ٹرافی کے 15 میچوں میں ہم سب ان کے تجزیوں کو پڑھ کر محظوظ ہوں گے۔
معروف پشتو گلوکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
پشاور (ویب ڈیسک ) معروف پشتو گلوکار شاہ سوار خان کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق مردان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ شاہ سوار خان نے انہیں ورغلا کر پشاور بلایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس پر پشاور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی بحریہ کے افسران نے مودی سرکارکوآئینہ دکھادیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی بحریہ کے افسران نے مودی سرکارکوآئینہ دکھادیا،جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن کے بھارتی بحریہ میں موجود ساتھیوں نے سرکاری ایجنٹ ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے ایک افسرنے یہ بھی تصدیق کی کہ کلبھوشن نے مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایاتھا۔ ڈیوٹی سے کئی کئی ماہ غیر حاضر رہتا تھاجس سے پتہ چلاکہ وہ اہم مشن پر ہے۔دوسری جانب کلبھوشن کے خاندان نے ممبئی کا گھر چھوڑ دیاہے۔کلبھوشن کابھانڈاخود بھارتیوں نے پھوڑدیا۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسرنے کلبھوشن کے بھارتی ایجنٹ ہونے کی تصدیق کردی۔بلوچستان سے گرفتار بھارتی بحریہ کے افسر سے متعلق بھارتی اخبار”ممبئی مِرر“ نے اہم انکشافات کئے ہیں۔اخبار نے بھارتی بحریہ میں کلبھوشن سے ساتھیوں سے گفتگو کی۔کچھ ساتھیوں نے کہاکل بھوشن نے مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایا۔ساتھیوں کے مطابق کلبھوشن ڈیوٹی سے کئی ماہ غیر حاضر رہتاتھا۔اس کے دوستوں کو معلوم ہوگیاتھا کہ وہ کسی سرکاری کام میں مصروف ہے۔ساتھیوں کی جانب سے کلبھوشن کے سرکاری ایجنٹ ہونے کی تصدیق کے بعد اس کا خاندان خوفزدہ ہوگیا ہے۔کلبھوشن کے والد، بھائی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد ممبئی کا گھر خالی کرکے کہیں اور منتقل ہوگئے ہیں۔
کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے اعلان کے بعد آرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات
دہشتگردی کے خلاف جنگ ….ائیر چیف کا دبنگ خطاب
ملتان (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن واپس آیا‘ دہشت گردی ےک خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے فوج کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا‘ ہمیں مکمل دفاعی خود انحصاری کا حصول ممکن بنانا ہوگا‘ ترقی کے لئے تعلیم انتہائی اہم ہے‘ نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے لئے متعدد فنی مراکز قائم کئے گئے ہیں‘ 2018 تک اسلام آباد میں مزید دو میڈیکل کالجز تعمیر کئے جائیں گے۔ بدھ کو ملتان میں ایئریونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ ایئریونیورسٹی کا نیا کیمپس ملک میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یونیورسٹی کے قیام سے پنجاب کے طلباءکو تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی۔ ایئریونیورسٹی نے تعلیم کی فراہمی میں اپنے معیار کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے تعلیم انتہائی اہم ہے ہمیں مکمل دفاع خودانحصاری کا حصول ممکن بنانا ہوگا۔ دہشت گردی ےک خلاف پاک فوج نے بڑی قربانیوں کے بعد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے فوج کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا۔ ایئرچیف نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن واپس آیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت نے فوج کی بھرپور حمایت کی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے لئے متعدد فنی تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 2018 تک اسلام آباد میں مزید دو میڈیکل کالجز تعمیر کئے جائیں گے۔(ن غ)
’ٹرمپ سے ٹکر ….سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کا اہم فیصلہ
تہران (ویب ڈیسک )ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے سپریم لیڈر کی تجویز کے برخلاف رواں سال مئی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن حکام احمدی نڑاد کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ احمدی نڑاد نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ سپریم لیڈر کی ہدایت پر صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔دوسری جانب ایران میں کئی افراد صدر کے منصب پرکسی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتے ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کھڑے ہوکر سخت زبان میں جواب دے سکے۔امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کرنے والے ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی بھی متوقع طور پر دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ احمد نڑاد نے 17 جون2005 کو ایران کے چھٹے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور 12 جون 2009 کو دوسری مدت کے لیے ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔احمدی نڑاد 2013 میں عہدے کی مدت مکمل کرنے کے بعد الگ ہوئے تھے جس کے بعد حسن روحانی ایران کے ساتویں صدر بن گئے تھے۔احمدی نڑاد نے اپنے دور صدارت میں امریکا کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے جوہری تنصیبات کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جبکہ امریکا کے سخت حریف وینزویلا کے سابق صدر کا برملا ساتھ دیتے رہے۔بعد ازاں حسن روحانی نے امریکا سمیت مغربی قوتوں سے مذاکرات کیے اور جوہری قوت کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کرلیے جس کے بعد ایران پر عائد تجارتی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔حسن روحانی نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ سے مذاکرات کیے تھے اور طویل عرصے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں نرمی آئی تھی۔
ہسپتال والے ہو جائیں” ہوشیار “سپریم کورٹ نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے غیرقانونی طریقے سے گردے نکالنے کے گھناو¿نے عمل کو معاشرے کے لئے ناسور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ آج تک ہم یہ معلوم نہیں کرسکے کہ یہ مکروہ دھندہ کن ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ میں شہری کا غیرقانونی طورپر گردہ نکالنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اسلام آباد پولیس نے اس قبیح فعل کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ایس ایس پی اسلام آباد پولیس ساجد کیانی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ محمدعمران نامی شخص کاگردہ نکالنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی آر میں نامزد 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزمان ریمانڈ پرتھے کہ مدعی نے ان سے راضی نامہ کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ متاثرہ شخص کاگردہ کس ہسپتال میں نکالا گیا جس پر ساجد کیانی نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی کے اظہار لاعلمی پر چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ہسپتال میں گردہ نکالا گیا وہ خلامیں نہیں اسی زمین پر ہوگا ۔غیرقانونی طریقے سے گردے نکالناہمارے معاشرے کاناسور ہے ۔ہمیں ان ہسپتالوں کی نشاندہی کرنی ہے جہاں یہ مکروہ دھندہ ہوتاہے۔ انہیں تلاش کیا جائے ساتھ ہی انہوں نے ایس ایس پی اسلام آباد کوتحقیقات کے لئے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر مفصل رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ ساتھ کی کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔

















