لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ میں اولیور ایوارڈز کا میلہ فلم ”ہیری پورٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ“نے لوٹ لیا ہے۔ اس فنکشن میں مذکورہ فلم نے 9 ایوارڈ اپنے نام کیے جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ میں اولیور ایوارڈز کا میلہ فلم ”ہیری پورٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ“نے لوٹ لیا ہے۔ اس فنکشن میں مذکورہ فلم نے 9 ایوارڈ اپنے نام کیے جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
ممبئی (ویب ڈیسک)ماہرہ خان نے بالی وڈ میں عالیہ اوردپیکا کو پیچھے چھوڑدیا‘ ماہرہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی فلم بالی وڈ کے سو کروڑ کلب میں داخل ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس صرف بھارت میں ہی 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں 21 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے اور بزنس نے ماہرہ خان کو پہلے نمبر پر پہنچادیا ہے۔دوسرے نمبر پر یمی گوتم کی قابل اور ہما قریشی کی جولی ایل ایل بی فائز ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارت کی صفِ اول میں شمار ہونے والی اداکاراﺅں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ عالیہ بھٹ اپنی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا چوتھے نمبر پر جبکہ ہالی وڈ ڈیبیو کرنے والی دیپیکا کی فلم ٹرپل ایکس پانچویں نمبر پر ہے۔
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ملک بھر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔وہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہاﺅسنگ کے شعبے پر کابینہ کو بریفنگ دی،کابینہ کو کم اور متوسط آمدنی کے لوگوں کیلئے مختلف رہائشی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔احسن اقبال نے ہاﺅسنگ کے شعبے سے متعلق مالیاتی امور،گورننس،ہاﺅسنگ کیلئے مربوط منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ملک بھر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
گیانا (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر براہ راست ورلڈکپ 2019کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔قومی ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ناصرف سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کی بلکہ ورلڈکپ 2019کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں جیت کے ساتھ ہی انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے اور اب گرین شرٹس کا براہ راست عالمی کپ کھیلنا یقینی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو اب کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا پڑے گا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکے ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات میں بھی روایتی حریف بھارتی ٹیم کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 554فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے۔ جس کے بعد اب پاکستان 460 فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 459 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی وننگ ریشو اس لحاظ سے بہتر ہے کہ بھارت نے یہ فتوحات 907 ون ڈے میچ کھیل کر حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک 874 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔
برلن(سپورٹس ڈیسک )جرمنی میں فٹبال کے کھلاڑیوں کی بس کے قریب ہونے والے 3دھماکوں کے بعد ملک میں خوف کی لہر پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق بس کھلاڑیوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم لیجارہی تھی کہ اس کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے ہوگئے۔ جس سے سپین کے انٹر نیشنل دفاعی کھلاڑی مارک بارٹر زخمی ہو گئے۔ کھلاڑی بارٹرا کا ہاتھ زخمی ہوا ہے یاد رہے کہ جرمنی میںفٹبال کی چیمپیئن لیگ ہو رہی ہے جس میں مناکو کلب اور بروشیا ڈورٹمنڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔
کولمبو( سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی )اجلاس سے قبل ایشین کرکٹ حکام کی کولمبومیں اہم ملاقات ہوگی جس میں بگ تھری کے خاتمے اور زمبابوے کاٹیسٹ اسٹیٹس بچانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس ماہ آئی سی سی اجلاس سے قبل ایشین بورڈ حکام کولمبو میں اہم ملاقات کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان، سری لنکا کرکٹ کے تھلنگا سماتھی پالا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرناظم الحسن اجلاس میں شریک ہوں گے۔باوثوق ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ ارکان آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ایشین ممالک کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔تینوں بورڈ بگ تھری کے خاتمے اور بھارت کے اضافی شیئرز پر مبنی آئی سی سی فنڈز کی تقسیم کے فارمولے کی مخالفت اور زمبابوے کاٹیسٹ اسٹیٹس برقرار رکھنے کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان سری لنکن بورڈ کے سربراہ مہمانوں کیلئے ڈنر دیں گے جبکہ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کی شرکت وڈیولنک کے ذریعے متوقع ہے۔
گیانا (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر براہ راست ورلڈکپ 2019کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔قومی ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ناصرف سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کی بلکہ ورلڈکپ 2019کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں جیت کے ساتھ ہی انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے اور اب گرین شرٹس کا براہ راست عالمی کپ کھیلنا یقینی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو اب کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا پڑے گا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکے ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات میں بھی روایتی حریف بھارتی ٹیم کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 554فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے۔ جس کے بعد اب پاکستان 460 فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 459 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی وننگ ریشو اس لحاظ سے بہتر ہے کہ بھارت نے یہ فتوحات 907 ون ڈے میچ کھیل کر حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک 874 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلمی دنیا سے دور امریکا کے شہر لاس اینجلس میں چھٹیاں گزاررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو سیرو تفریح کی تصاویرشیئر کرکے اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب سنی لیون کی جانب سے آنے والی نئی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے لاس اینجلس کے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے جہاں وہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ کی مہارت بڑھانے کا کورس کررہی ہیں جب کہ اداکارہ نے بھی اسکول جانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں نے اس کورس کے لیے کافی پہلے سے سوچ رکھا تھا لیکن فلمی مصروفیات کے باعث نہیں کرسکی تھی مگر اب نئی چیزیں سیکھنے کے لیے دوبارہ اسکول جانے پر کافی نروس ہوں۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کے بیٹے راہول کھنہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ونود کھنہ کو پانی کی کمی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی ایک تصویر بھی سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تھی جس میں وہ بہت کمزور لگ رہے تھے۔
لاہور(خصوصی رپورٹ) قبرستانوں میں پیش آنے والے پر اسرار لانڈھی میں واقع شیر پاﺅ مولا مدد قبرستان کے گورکن ذاکر سے رابطہ کیا تو اس نے کئی حیرت انگیز اور عبرت نات واقعات بتائے۔ اس کا کہنا تھا کہ شراب پی کر مرنے والے ایک شخص کی میت سے درجنوں بچھو لپٹ گئے تھے۔ پیش امام کی قبر تیار کرنے میں ناویدہ قوت مدد کرتی رہی۔ جب ان کی لحد تیار ہوئی تو اس میں خوشبو پھوٹ رہی تھی۔ قرآن پڑھانے والے ایک شخص کی میت چار برد اور بھی تروتازہ نکلی۔ ایک دین دار خاتون نے اپنی قبر درست کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جبکہ شوہر کا نافرمانی کرنے والی عورت کی میت کو قبر نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے 25 سالہ گورکن ڈاکر کا کہنا تھا کہ یہ قبرستان کے دادا مبارک علی شاہ عرف مولا مدد کے نام سے مشہور ہے۔ مبارک علی شاہ کی قبر بھی یہیں موجود ہے۔ دادا کے بعد ہو اب والد جاوید کے ساتھ اس قبرستان میں گورکن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ذاکر نے بتایا کہ لانڈھی نمبر 3 کے رہائشی قاری بلال کو، جو لونڈھی 89 کے علاقے میں واقع مسجد کے پیش امام تھے، چند برس قبل نامعلوم دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔ ورثا کی ہدایت پر اس نے ان کیلئے قبر کھودنا شروع کی۔ اس دوران ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی غیر مرئی قوت اس کام میں مدد دے رہی ہے۔ آس پاس آہٹیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔حیرت انگیز طور پر صرف 20 منٹ میں قبر تیار ہو گئی اور اسے تھکاوٹ کا احساس بھی نہیں ہوا۔ جب لحد مکمل ہو گئی تو اس میں سے خوشبو بھی پھولنے لگی۔ ذاکر نے بتایا کہ قاری بلال کے جنازے کے ساتھ اس قدر لوگ آئے تھے کہ قبروں کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے سینکڑوں افراد کو قبرستال سے باہر روک لیا گیا تھا۔ ان کی قبر پر اب بھی فاتحہ خوانی کرنے والوں کا رش رہتا ہے۔ جبکہ اکثر رات کو ان کی قبر سے روشنی پھوٹتی ہے۔ ذاکر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل چار سال پرانی ایک قبر حادثاتی طور پر گر گئی تھی۔ اس نے ساتھیوں کی مدد میت کو باہر نکالا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ بالکل تروتازہ تھی اور گٹن بھی میلا نہیں ہوا تھا۔ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ یہ میت خوشنود احمد عطاری نامی ایک شخص کی ہے، جو مقامی مدد سے میں بچوں کو قرآن پاک پڑھاتے تھے۔ علاقہ مکینوں اور ورثا کی موجودگی میں میت کو دوبارہ دفن کیا گیا ۔ ذاکر کے بقول اکثر واقعات اس قبر سے درود و اسلام کی آوازیں آتی ہیں اور لوگ بڑی تعداد میں یہاں فاتحہ خوانی کیلئے آتے ہیں۔گورکن ذاکر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے دادا مبارک علی شاہ نے بتایا تھا کہ اس قبرستان میں ایک پا کباز خاتون کی قبر بھی ہے۔ 2007ء میں تیز بارشوں کے دوران قبرستان میں پانی بھر نے سے کچھ کچی قبریں بیٹھ گئی تھیں۔ ان خاتون کی قبر کے سرہانے بھی شگاف پڑ گیا تھا۔ جب اس (گورکن) کے دادا وہاں پہنچے تو آواز آئی کہ ”میری قبر درست کرو، بے پردگی ہو رہی ہے۔ ”اس پر خاتون کے ورثا کو اطلاع دی گئی اور ان کی موجودگی میں قبر کی مرمت کر دی گئی۔ ذاکر کا کہنا تھا کہ اس کے دادا ایک بار مذکورہ قبر کے قریب سے گزرے تو اندر سے تلاوت قرآن پاک کی آواز آ رہی تھی۔ ان خاتون کے حوالے سے پتا چلا تھا کہ وہ انتہائی دین دار تھیں اور انہوں نے گھر میں مدرسہ کھولا ہوا تھا۔ انہوں نے علاقے کی کئی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی۔ گورکن ذاکر کا کہنا تھا کہ بعض واقعات ایسے ہیں کہ دل دہل جاتا ہے۔ 2014ءمیں لانڈھی 89 میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد مر گئے تھے۔ ان میں سے ایک کے ورثا نے قبر تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اس صبح دس بجے قبر کھودنا شروع کی گئی لیکن کئی گھنٹے تک مکمل نہیں کی جا سکی۔ ذاکر کے بقول محض ایک فٹ کھدائی کے بعد ہی قبر سے سانپ کے نے کی آواز نے اسے ڈرا دیاتھا۔ بڑی مشکل سے اس نے جیسے تیسے قبر کھودی اور جنازے کا انتظار کرنے لگا۔ جب مرنے والے کو قبر میں اتار رہے تھے تو اچانک بھرے اور کالے رنگ کے درجنوں بچھو قبر سے نکل آتے اور میت سے لپٹ گئے۔ موقع پر موجود افراد ڈر کر پیچھے ہٹ گئے اور ہدایت دی کہ جلدی سے قبر کو ڈھانپ دو۔ ذاکر نے ایک عبرت ناک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک عورت کی قبر تیار کرنے کو کہا گیا۔ اس وقت اس کے دادا بھی زندہ تھے۔ وہ ان کے ساتھ صبح سے قبر کی تیاری میں لگ گیا، کیونکہ ظہر کے بعد میت قبرستان آنا تھی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر قبر تیار ہو کر ہی نہیں دے رہی تھی۔ ذاکر کے بقول جیسے ہی کام ختم ہونے لگتا، زمین سکڑ جاتی۔ قبر کو کوئی بارچوڑا کیا گیا، لیکن بار بار زمین تنگ ہو جاتی تھی۔ اس اثنا میں جنازہ بھی آگیا۔ جب ان لوگوں کو صورت حال بتائی تو پتا چلا کہ مرنے والی عورت شوہر کی نافرمان اور اس سے سخت بدکلامی بھی کرتی تھی۔ اس کو شوہر بہت دین دار اور والدہ کا فرماں بردار تھا، اور یہ بات بیوی کو سخت ناگوار گزرتی تھی۔ خاوند ان کے بزرگ اس کو سمجھاتے تو وہ ان سے بھی جھگرڑا کرتی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ قریبی اعزا نے جب میت کا آخری دیدار کیا تو اس مرنے والی عورت کے چہرے پر اذیت کے تاثرات تھے۔ ذاکر نے بتایا کہ شام تک اس کیلئے قبر کھودی جاتی رہی لیکن ہر بار زمین تنگ پڑ جاتی۔ یہ دیکھ کر جنازے میں شامل لوگ استغفار پڑھتے رہے۔ پھر ایک روحانی عامل کو بلایا گیا تو انہوں نے کہا کہ شوہر میت کے سرہانے کھڑے ہو کر اسے صدق دل سے معاف کرے ۔ شوہر نے ایسا ہی کیا۔ اس کے بعد قبر با آسانی تیار ہو گئی۔ ذاکر کا کہنا تھا کہ ورثا اس واقعے سے اس قدر شرمندہ تھے کہ انہوں نے قبر پر نام کا کتبہ کبھی نہیں لگوایا۔ اب کبھی کھبار اس کا شوہر آکر قبر پر فاتحہ خوانی کر جاتا ہے۔ قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آئے ہوئے ایک شخص عمر بلند خان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر یہاں فجر کی نماز پڑھ کر آتا ہے۔ اس وقت بعض قبروں سے تلاوت قرآن پاک کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔