اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی درخواست دے دی ہے۔ واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 73پیسے تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے نرخ ایک روپیہ 88پیسے سے بڑھ کر 3روپے 61پیسے فی یونٹ ہو جائیں گے۔ واپڈا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ مالی سال 2017-18ءکیلئے طلب کیا گیا ہے کیونکہ مالی سال 2017-18ءکے دوران واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کو 25ارب 74کروڑ اور پنجاب کو 9ارب 52کروڑ سے زائد کرنے کی تجویز ہے۔
بجلی بم

















