بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں, وزیراعظم اور آرمی چیف کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ نیٹ نیوز+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اس موقع پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے اور بھارتی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملک کے استحکام سلامتی ہر چیز سے مقدم ہے اور اوپن حقیقت کی حامل ہے دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ دشمن ملک کی جانب سے پاکستان میں انتشار پھیلانے بلوچستان میں علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کی کوشش قابل مذمت ہیں۔ اس اہم ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف کو را دہشت گرد کلبھوشن کی سزا موت سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔ اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کلبھوشن کے معاملے پر کسی بھی قسم کا کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے اہداف حاصل کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملکی سلامتی، سرحدوں کی صورتحال سمیت فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو جاری آپریشن ردالفساد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آپریشن ردالفساد سے حاصل ہونے والے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امن کے حصول کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ،خیال رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزائے موت کے بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے جسے کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر سنائی گئی تھی جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مجرم کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت کلبھوشن کو بچانے کے لیے ہر حد تک جائے گا۔سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی کلبھوشن کی سزائے موت کے بعد پاک بھارت تعلقات میں مزید کشیدگی آنے کی پیش گوئی کررہے ہیں۔
آرمی چیف، وزیراعظم ملاقات

جنوبی پنجاب میں اہم یونیورسٹی کی تعمیرمکمل, جدید تعلیم کا دروازہ کھل گیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے پنج فیض میں ایئریونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ائیر یونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی کےلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیںاور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے رہنمائی کر کے ان کو ہنرمند بنانا ہے۔ ہمیں وقت کے ساتھ اعلیٰ معےار کی تعلیم دے کر ڈاکٹرز ،ا نجینئرز، سائنس دان، سکالرزاور ہر شعبہ کے ماہرین پیدا کرنے ہیں۔ ہمیں قائدؒ اور اقبالؒ کے افکار پر عمل کرتے ہوئے اپنی نوجوان نسل کی تربیت اور آبیاری کرنی ہے۔ تعلیم، صحت، دفاع اور معاشی ترقی پر سیاست کرنے کی بجائے متحد ہو کر کاوشیں کرنا ہوںگی اور نوجوانوں کےلئے روزگا ر کے مواقع پیدا کرنا ہیں اور ہمےں اہم شعبوں مےں اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ تاکہ پاکستان آگے بڑھے،ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر اعلان کےا کہ رواں برس سوا لاکھ طلباءو طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے اور اس شاندار پروگرام کا آغاز اسی ماہ کےا جائے گا۔پنجاب حکومت نے لےپ ٹاپ کے شاندار پروگرام مےں دےگر صوبوں، آزادکشمےر اور گلگت بلتستان کے بچوں اور بچےوں کو بھی شامل کےا ہے اورےہ لےپ ٹاپ سو فےصد میرٹ پر دےئے جاتے ہےں ،کسی کی کوئی سفارش نہےں چلتی۔آج میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے بھی اپنے صوبے میں اس طرح کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ ہمیں ایکا کر لینا چاہیے کہ ملک کی ترقی کے منصوبوں میں کوئی اختلاف نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ پاکستان کے مفادات کی خاطر سےاسی شعبدہ بازی چھوڑ دےنی چاہےے۔ سےاست کرنی ہے تو دےگرشعبوں مےں کرلےں ۔کوئی بھی حکومت آئے،کوئی بھی جماعت برسراقتدار ہو ےہ قوم ےکجاہو کرقومی مفادات کے شعبوں کو آگے بڑھاتی جائے۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ لےپ ٹاپ کی تقسےم کے پروگرام اورمےٹروبس جےسے عظےم عوامی منصوبوںپر اعتراض کررہے تھے اب وہ اپنے علاقوں مےں لےپ ٹاپ بھی دے رہے ہےں اور مےٹروبس بھی شروع کررہے ہےں۔ ہمےں خوشی ہے کہ انہوںنے عوام کی فلاح وبہبود کا سوچا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جس طرح دہشت گردی سے ایک چیلنج کے طور پرنمٹا گیاہے، اسی طرح اعلیٰ تعلیم کی فراہمی بھی ایک چیلنج کے طور پر لینا ہوگی۔ جو لوگ میٹرو بس پر انگلیاں اٹھارہے تھے اور اسے جنگلہ بس کہتے تھے، آج وہ خود میٹرو بس تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیںاورہمےں خوشی ہے کہ وہ عوام کوجدےد سفری سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو فروغ د ے کر اربوں روپوں کی بچت کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے بعد اب ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کےلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمےشن ٹےکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترےن ضرورت ہے اورپنجاب حکومت نے مختلف محکموں مےں ڈےجےٹل ٹےکنالوجی کو فروغ دےکر اربوں روپے کی بچت کی ہے اس سے مانےٹرنگ کے عمل مےں شفافےت اورتےزرفتاری آئی ہے اگرچہ نئے اقدامات کے باعث مزاحمت بھی ہوئی ہے لےکن ہمےں چےلنج کو قبول کرناہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی تکمیل تک پہنچ چکی ہے۔یہ جنوبی پنجاب کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی ہے جس سے اس خطے کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیاءکا سب سے بڑاتعلےمی وظائف کا فنڈ ہے اوراس فنڈ کا مجموعی حجم 20ارب روپے ہوچکا ہے اوراس فنڈ کی آمدن سے لاکھوں کم وسےلہ مگر ذہےن طلباءو طالبات اپنا تعلےمی سفر جاری رکھے ہو ئے ہےںاور ےہ وظائف صر ف اور صرف مےرٹ پر دےئے جاتے ہےں اوراب تک ایک لاکھ 75 ہزارسے زائد پیف سکالرزکوےہ وظائف فراہم کےے جا چکے ہےں اور پےف سکالرز، ڈاکٹرز، انجےنئرز اوردےگر شعبوں مےں ڈگرےاں حاصل کر کے عملی مےدان مےں کام کر رہے ہےں۔ 2008ءسے اب تک 11ارب روپے کے تعلیمی وظائف دئیے گئے ہیںاورےہ وظائف ان ذہین طلباءو طالبات کے قدموں مےں نچھاور کےے گئے ہےں جن کے والدین محنت کے باوجود اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔یہ ذہین طلباءو طالبات آج امراءکے بچوں کے ہم پلہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دانش سکول بنائے گئے ہیں، جن میں جدید تعلیمی سہولیات ، سمارٹ کلاس رومز، آئی ٹی لیبز، یونیفارم ، کتابوں اور کھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے۔دانش سکولوں میں ان غریب والدین کے ذہین بچے زیر تعلیم ہیں جن کےلئے محنت کے باوجود دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا ہے۔ ان سکولوں میں ایسے بچے بھی زیرتعلیم ہیں جن کے ماں باپ انتقال کر چکے ہیں اور جن کے گھروں میں اندھیرا ہوچکا تھا، آج ان کے بچوں کو دانش سکولز میں تعلیم دی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ اب تک سوا تین لاکھ سے زائد طلباءو طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دئیے جاچکے ہیںاور اس سال بھی سوا لاکھ سے زائد طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے جس کا آغاز رواں ماہ کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں ائیر یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام سے جنوبی پنجاب کے طلباءو طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے اورائےر ےونےورسٹی کے اس سب کیمپس کیلئے بھی ہماری خدمات حاضر ہیں۔ حکومت پنجاب ائیریونیورسٹی کے قیام میں بھی معاونت کرے گی،اس سے قبل پنجاب حکومت پاک فضائےہ کے خصوصی بچوں کے ادارے کےلئے بھی معاونت فراہم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایئر یونیورسٹی کا یہ سب کیمپس مکمل ہوجائے گاتو شائد ایک دن میٹرو بس سروس بھی یہاں لنک کرجائے جس سے طلباءو طالبات کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے ملتان مےں اےئر یونیورسٹی کے سب کےمپس کے منصوبے پر ایئرچیف مارشل سہےل امان اوران کی ٹےم کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ کیمپس کے قیام کا مقصد دور دراز کے علاقوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی 65 فیصد آبادی نوجوانو ںپر مشتمل ہے۔ نوجوانوں کو موقع دے کر ترقی کی منازل حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنائےں کےونکہ آج دنیا تعلیم پر مبنی معیشت پر انحصار کرتی ہے۔ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانو ںکو ہنرمند بنانا ہوگااورترقی کرنی ہے تو سائنس کے شعبوں میں کام کرنا ہوگا۔تعلیم کے فروغ کے بغیر قائدؒ کا ویژن شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ جب تک ہم نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ نہیں کریں گے، ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ تعلیم صرف ڈگریاں ایوارڈ کرنے کا نام ہی نہیں بلکہ ہم نے اپنے نوجوانوں میں ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ بھی پیدا کرنا ہے۔ انہیں 100فیصد اپنے پاﺅں پرکھڑا کرنا ہے۔تعلیم کے سماجی لحاظ سے بھی اچھے اثرات مرتب ہونے چاہئیں۔ ہم نے دہشت گردی کی بھاری قیمت چکائی ہے۔اب ہمیں اپنے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اب تک پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں 184یونیورسٹیاں قائم ہوچکی ہیں۔ تحقیق پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ریسرچ پبلی کیشنز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ضلع کی سطح پر اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے۔ ایچ ای سی کی طرف سے ہزاروں طلباءو طالبات کو اندرون اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے وظائف دیئے جارہے ہیں۔ ہماری یونیورسٹیوں کی عالمی سطح پر رینکنگ میں بہت بہتری آئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی ائیر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے کہا کہ ملتان میں 2011ءمیں ایئر یونیورسٹی کا کیمپس بنایا گیا جس نے بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے تعاون سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائز ہ لیا گیا-اجلاس میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا اور اجلاس میں برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے ساتھ اشتراک کار کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے تعاون سے فیصل آباد کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو بھی اپ گریڈ کیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو جدید خطوط پر ڈھالنا پنجاب حکومت کا انقلاب آفرین اقدام ہے اورڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو اپ گریڈ کرنے کا اقدام اہم سنگ میل ہے-ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکے جدید نظام میں باصلاحیت اورپروفیشنل افراد شامل کئے جا رہے ہیں اور ہیومن ریسورسز کی جدید خطوط پر تربیت کی جارہی ہے۔ نئے نظام سے ادویات کے نمونوں کے حصول اور تجزیے کا کرپٹ اور فرسودہ نظام دفن ہوگا اور لیبز کے لئے جدید تربیت سے آراستہ ہیومن ریسورسز سے لیبز کاکلچر بدلے گا-انہو ںنے کہاکہ نئے نظام سے ادویات کے نمونوں کے حصول اور تجزےے کے حوالے سے رشوت ، دھونس اور سفارش کا کلچر ہمیشہ کے لئے دم توڑ جائے گا۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو جدید خطوط پر ڈھال کر انہیں مکمل طو ر پر خود مختار بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ لیبز کے نظام کو جدید بنانے کے لئے برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے تجربات سے پوری طرح استفادہ کیا جا رہا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شعیب ملک کی شاندار سنچری اور محمد حفیظ کی بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور مےں نوےں جماعت کے طالبعلم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزےراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذمہ دار وں کو جلد گرفتار کر کے قانو ن کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے ۔

پاک فوج کی گاڑی حادثہ کا شکار

مظفر آباد(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں راجہ موڑ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق بد ھ کے روز کوٹلی میں راجہ موڑ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو آزاد کشمیر کے ہسپتا ل منتقل کردیاگیا۔حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار محمد عمران اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ….5دہشتگرد ہلاک

کراچی(ویب ڈیسک)رینجرز کے کرنل قیصر نے کہا ہے کہ کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ،مواچھ گوٹھ میں کارروائی کر کے 5دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔بدھ کو رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرنل قیصر نے کہا کہ اطلاع ملی تھی کہ القاعدہ برصغیر کے لوگ شہر میںداخل ہوگئے ہیں، جس پرمواچھ گوٹھ میں کارروائی کی گئی ۔کارروائی کے دوران 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد طاہر زمان عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔دوسرا دہشت گرد محمد نواز2012میں القاعدہ میں شامل ہوا، جوآئی ای ڈیز بنانے کا ماہر تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز نے دہشت گرد جاوید سواتی کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی۔جاوید سواتی رینجرز پر حملے میں زخمی ہوا تھا،حملے میں رینجرز کے 2 اہل کار شہید ہوئے تھے۔کرنل قیصر کے مطابق تیسرا دہشت گرد بلال سانحہ صفورا کےمرکزی ملزم طاہر کاقریبی ساتھی ہے۔اس نے طاہر کے کہنے پر قتل کی8 وارداتیں کیں۔دہشت گردوں سے8کلو بارود ،ایک خود کش جیکٹ اور4بال بم برآمد ہوئے۔

دماغی بیماریوں کو کم کرنے کا ایک بہترین نسخہ

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرسبز اور درختوں والے مقامات پر چہل قدمی سے دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے ۔یارک یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہرین کی جانب سے کی گئے مشترکہ سروے کے مطابق عمررسیدہ افراد اگر زیادہ وقت سرسبز و شاداب مقامات پر گزاریں توان کی دماغی صلاحیت اور مزاج پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین نے اس منصوبے کے تحت درجنوں افراد کو سروے میں شامل کیا۔ تجربے میں بزرگ اور عمررسیدہ خواتین و حضرات کو شہری ماحول اور سبز ماحول سے گزرنے کو کہا گیا اور اس دوران الیکٹرو اینسیفیلوگراف (ای ای جی ) سے ان کی دماغی کیفیات نوٹ کی گئیں۔ اس میں 65 سال سے زائد عمر کے 95 لوگوں کے سروں پر ای ای جی آلہ لگا کر انہیں مصروف شہری ماحول اور سبزہ بھرے راستوں سے گزرنے کو کہا گیا۔اس دوران ان افراد کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور شرکا سے کہا گیا کہ وہ اس سفرمیں اپنے تاثرات بھی بیان کرتے رہیں، سروے سے پہلے اور بعد میں ان سے سوالات بھی کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہا تمام شرکا نے پرسکون اور سبز راستوں کو پسند کیا جبکہ پرہجوم شہری جگہوں سے انہیں الجھن کا سامنا کرنا پڑا۔تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شہر پھیلتے جارہے ہیں اور بزرگ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ شہری علاقوں کو کسی نہ کسی طرح سرسبز و شاداب رکھا جائے تاکہ لوگ وہاں سے ذہنی سکون حاصل کرسکیں کیو نکہ یہ کم خرچ میں دماغی بیماریوں کو کم کرنے کا ایک بہترین نسخہ ہے۔

پی آئی اے کی فلائٹ میں 5پاکستانی نژاد برطانوی مسافروں کی ایئرہوسٹس سے۔۔۔!

لندن(ویب ڈیسک)برمنگھم جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں پاکستانی نژاد برطانوی نے ایئرہوسٹس سے بدتمیزی کی ۔پانچوں مسافروں نے نہ صرف ایئرہوسٹس بلکہ طیارے میں سوار دیگر مسافروں سے انتہائی غیر مناسب رویے اختیار کیا، واقعہ کی رپورٹ سامنے آنے پر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے سیون نائن ون کے پانچ مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد نے ایئرہوسٹس اور دیگر مسافروں سے انتہائی غلط حرکت اور بدتمیزی کی، پاکستانی نژاد برطانوی مسافروں نے گھنٹوں طوفان بدتمیزی مچائے رکھا۔بعد ازاں ایئرہوسٹس کا بیان بھی قلم بند کرلیا گیا، تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے واقعہ پر چپ ساد لی گئی ہے، اس واقعہ پر ردعمل لینے کیلئے جب پی آئی اے سے رابطہ کیا گیا تو انتظامیہ نے کسی بھی ردعمل اور بیان دینے سے معذرت کرلی۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی ایئرلائن یونائیڈڈ میں گنجائش سے زائد مسافروں کو لوڈ کرنے اور پھر انہیں طیارے سے زبردستی اتارنے کی ویڈیو یورپ ، امریکا اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں وائرل ہوئی۔ویڈیو پر پاکستانیوں کی جانب سے متعدد تبصروں میں یونائیڈیڈ ایئرلائن کا پی آئی اے سے مقابلہ کیا گیا، تاہم امریکی ایئرلائن کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اب پی آئی اے کہ اس واقعہ پر چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں۔

7 سال سے پہلے دوسرے حج پر پابندی لگادی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی بحال کر دی ہے، کہتے ہیں حج کا پرانا کوٹہ بھی بحال ہو گیا ہے، سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں سترہ اپریل سے وصول کی جائیں گی۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ درخواستوں کی وصولی 26 اپریل کو مکمل ہو گی اور درخواستیں شیڈول بینکوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے سرکاری کوٹے کو زیادہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، 60 فیصد عازمین سرکاری اور 40 فیصد پرائیویٹ طور پر حج پر جائیں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں 17 اپریل سے لیکر26 اپریل تک وصول کی جائیں گی اور 28 اپریل کو قرعہ اندازی ہو گی۔ حبیب بنک، یونائٹڈ بنک، الائیڈ بنک، زرعی ترقیاتی بنک اور بنک الفلاح میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی شخص کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا، سرکاری سکیم میں پانچ سال کی پابندی کو بڑھا کر سات سال کر دیا گیا ہے۔ کوئی شخص سات سال سے پہلے دوسرا حج نہیں کر سکے گا۔

گوادر ائیر پورٹ روڈ پر زور دار دھماکہ

بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام پورٹ سٹی گوادر میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ڈان کو بتایا کہ شدت پسندوں نے دیسی ساختہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کررکھا تھا جبکہ موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ہوئی تھے جس کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں سڑک کے قریب واقع دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔دھماکے کے بعد گوادر شہر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

لاہور،عثمان خٹک 3 ماہ کے لیے آئی جی پنجاب مقرر

لاہور (ویب ڈیسک)پنجا ب میں مشتاق سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ عثمان خٹک کو آئی جی تعینات کیا گیا ہے،عثمان خٹک تین ماہ کیلئے آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق کہ فی الحال عثمان خٹک کی تعیناتی تین ماہ کیلئے کی گئی ہے ۔ اس سے قبل عثمان خٹک ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

غریب اور کم آمدن والے افراد کیلئے حکومت کی طرف سے زبردست سکیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن سے کی گئی تحقیقات سے انٹرنیشنل فورمز کو آگاہ کیا جارہا تھا،انہیں بتایا گیاکہ کلبھوشن سے کیا کیا ثبوت ملے ہیں ،قومی مفاد پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ۔بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کلبھوشن کا معاملہ زیر غور نہیں آیا،جب بات قومی مفاد کی ہو تو کسی بھی ملک کی طرف سے کسی قسم کی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم میں ایل این جی اور آر ایل این جی شامل کی گئی ہے۔ڈھائی سال سے صنعتوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ صفر ہے، اسلام آبا د، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی دیکھ بھال اورانتظام نجی اداروں کو دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کے اخراجات نہیں بڑھائیں گے، پی آئی اے کو بھی حج کرایوں میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ غریب اور کم آمدن والے افراد کو ہاوسنگ اسکیموں میں ترجیح دی جائے گی۔ ڈیلی ویجز ملازمین کےلیے سہولیات کی پالیسی بنائی گئی ہے۔اسی موقع پروفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت اور دنیا سمجھ لے کہ کلبھوشن کا فیصلہ ملک میں مروجہ قوانین کے تحت کیا گیا، کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا نہ کسی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی غیر ملکی جاسوس پاکستان میں آکر ایسا کرے گا تو اس کی سزا یہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ہزاروں کنٹریکٹ سرکاری ملازمین مستقل ہوجائیں گے، ماضی میں یومیہ اجرت اور کنٹریکٹ ملازمین کی اہلیت نہیں جانچی گئی، گریڈ 16اور اس سے اوپر کےلوگ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت ہی آئیں گے۔ ہاوسنگ اسکیموں کےلیے کئی ملکوں کے ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔