پانامہ کیس کا ایسا فیصلہ دینگے جو صدیوں یاد رکھا جائےگا

اسلام آباد (آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ لاہور سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ ایک شخص کا معاملہ نہیںبلکہ قانون کا معاملہ ہے ایسا فیصلہ دیں گے جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا، منگل کو کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس مقبول باقر، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل 5رکنی لارجربنچ کی، دوران سماعت درخواست گزار آئی اے رحمان کے وکیل خواجہ احمد حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ اورنج لائن کامعاملہ انجینئرنگ یا سول انجینئرنگ کانہیں ہے، اصل مسئلہ تاریخی ورثے کا تحفظ ہے، اس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ اس بات پرعدالت اور شکایت کنندگان ایک صفحے پر ہیں ،عدالت بھی تاریخی ورثے کاتحفظ چاہتی ہے، ماہرین پر تعصب کا الزام لگانے کی بجائے ان کی رپورٹ میں سقم کی نشاندہی کریں، دیکھنا یہ ہے کہ شکایت کنندگان کے تاریخی ورثہ کے حوالے سے تحفظات درست ہیں کہ نہیں، تحفظات درست نہ ہوئے تو اٹھا کر پھینک دیں گے، جبکہ وکیل خواجہ احمد حسین کا کہنا تھا کہ ٹریک کے ستونوں کی تعمیر اور ٹرین کے چلنے سے پیدا ہونے والی تھرتھراہٹ کامجموعی جائزہ نہیں لیاگیا جسٹس شیخ عظمت سعید نے نیسپاک کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹے میں کتنی ٹرینین ٹریک سے گزریں گی، ایک گھنٹے میں گزرنے والی ٹرینوں کی مجموعی تھرتھراہٹ کتنی ہوگی، نیسپاک کے وکیل اس نقطے پر جواب الجواب میں وضاحت کریں، دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل خان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے حضرت علی رضی اللہ سے پوچھا میرے سر کے بال کتنے ہیں، حضرت علی نے جواب دیا اگر بالوں کی تعداد بتا دوں تو آپ تصدیق کیسے کریں گے، اورنج ٹرین منصوبے سے متعلق رپورٹس کے غلط ہونے کا تعین کون کرے گا،منصوبے سے متعلق رپورٹس کو ماہر ہی دیکھ سکتا ہے جبکہ خواجہ احمد حسین کا کہناتھا کہ ڈاکٹر اوپل نے منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا کہا تھا، اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ آپ بتادیں مزید کیا اقدامات ہونے چاہیں، اس پر نیسپاک کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ نیسپاک حکومت کی جانب مزید اقدامات اٹھانے پر رپورٹ عدالت کو دے چکے ہیںجس پر جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ عدالت میں آدھی بات نہ کریں، آپ وہ والی بات کر رہے ہیں نماز کی طرف مت جاو¿جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ اورنج لائن کے پورے منصوبے کوختم کر دیا جائے، کیاصرف تاریخی ورثے کومحفوظ بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں اس پر خواجہ احمد حسین نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ کے منصوبے میں رکاوٹ نہیں ڈالناچاہتے، تاریخی عمارتوں کے سامنے میٹروٹریک کو زیر زمین گزارا جائے، اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ زیرزمین میٹروٹرین کی تھرتھراہٹ زیادہ خطرناک ہوگی جبکہ جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ کیازیرزمین تعمیرات اس وقت ہوسکتی ہیں؟ تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی متاثرہونے کا پیمانہ کیا ہے جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ میٹروٹرین کورولرکوسٹر نہ بنائیں، زمین سے 45فٹ اوپر چلنے والی ٹرین کو45فٹ زیر زمین لیے جانہ ممکن نہیں، 90فٹ کاغوطہ تورولرکوسٹر بھی نہیں لگا سکتا، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ تاریخی ورثہ جتناآپ کاہے اتنا ہمارا بھی ہے، مناسب وقت پرآپ کی آنکھیں کیوں نہ کھلیں، اس طرح کے منصوبے عوام کے پیسے سے بنتے ہیں،کیا عوام کے پیسے کوضائع کردیں، اس پر خواجہ احمد حسین نے کہا کہ تاریخی ورثے کولے کرمیں جذبات کی رومیں بہہ جاتاہوں اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آپ کے جذبات غلط ہیں، آپ نے غلط مثال دی ہے ہمیں معلوم ہے کہ تاریخی ورثے کونقصان ہواتوبوجھ ہم پربھی ہوگا، درخواست گزار نے دوران سماعت پانامہ لیکس کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کے مقدمے میں کہا تھا کہ ایسا فیصلہ دیں گے جو 20سال تک یاد رکھا جائے گا، اورنج ٹرین کیس کو بھی پانامہ کی طرح سنا جائے، پانامہ کامقدمہ وزیراعظم اور ان کے بچوں سے متعلق تھا، اس پر جسٹس اعجاز فضل نے ریمارکس دیئے کہ پانامہ کامقدمہ ایک شخص کا معاملہ نہیں بلکہ قانون کا معاملہ ہے ایسا فیصلہ دیں گے جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث کیس کی مزید سماعت آج (بدھ) تک کیلئے ملتوی کردی۔

نواز شریف کی نااہلی دیوار پر لکھی جاچکی, قوم شکر اداکرے

اسلام آباد(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر پاکستانی قوم شکر ادا کرے گی‘ وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ وہ منگل کو سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ بابر اعوان نے عمران خان کو پانامہ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے پر پاکستانی قوم شکر ادا کرے گی وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی اصل تشریح پانامہ کیس میں ہو گی۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے بچوں نے کمائی والد کے وزیر اعظم بننے کے بعد کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ‘ دونوں رہنماﺅں نے پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر کے دورے کرنے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پانامہ لیکس کیس کے آنے والے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پانامہ کیس کے بعد ملک بھر کے دورے کرنے پر اتفاق کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر ملک بھر کے دورے کروں گا۔ فیصلے کے بعد حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی ہے کہ نگران حکومت کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس میں 50 فیصد حکومتی اور 50 فیصد اپوزیشن ارکان شامل ہوں۔ سکیرٹری الیکشن کمیشن کے لئے 65 سال عمر کی حد مقرر کی جائے اور اس کی تعیناتی کمیشن خود کرے، ممبران کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کی جائے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں الیکشن سے 60 روز قبل آویزاں کی جائیں، انتخابی مہم میں جلسوں، جلوسوں ریلیوں اور لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہونی چاہئے۔ پی ٹی ا?ئی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ارکان اسمبلی کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی ختم کی جائے۔

ریفرینڈم سے جو نتیجہ نکلے گا وہ ملت کا فیصلہ ہو گا

زمیر(ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 16 اپریل کے ریفرینڈم کے بعد ملک میں جمہوریت زیادہ مضبوط ہو گی۔ضلع ازمیر کے گیون دوعد±و اسکوائر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ انسانوں کو اپنی سوچ پر قائل کرنےکے لئے کوشش کی جا رہی ہے لیکن ریفرینڈم سے جو نتیجہ نکلے گا وہ ملت کا فیصلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریفرینڈم میں ہاں کہنے والے بھی اور ناں کہنے والے بھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نےبھی اپنے خطاب میں کہا کہ جدید جمہوریت، قانون کی بالادستی اور خودمختار عدلیہ کے لئے آئین کی تبدیلی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے 80 ملین شہری ہمارے لئے یکساں اہمیت کے حامل ہیں اور ہم باہم بھائی چارے کے ساتھ رہنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔یلدرم نے کہا کہ ریفرینڈم میں مثبت ووٹ استعمال کرنے والا جس قدر قابل احترام ہے اسی قدر منفی ووٹ استعمال کرنے والا بھی قابل احترام ہے۔ وہ بھی اس ملت کی اولاد ہیں۔ ہم نے اس ملت میں ہان کہنے والوں اور ناں کہنے والوں میں کوئی تفریق نہیں کی اور دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ کوئی بھی ہاں کہنے والوں اور ناں کہنے والوں میں تفریق نہ کرے۔

سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان بارے اہم اعلان

پشاور(ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمراں حکومت چلا رہے ہیں اور سندھ کے لٹیرے واپس آرہے ہیں ، اندر کے لٹیرے انہیں خوش آمدید کہیں گے جبکہ کے پی کے حکومت صرف دعوے کر رہی ہے۔پشاور کے علاقے شاہی باغ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ لاہور میں 23 جماعتی اتحاد بنا رہے ہیں بہت جلد وطن واپس آکر اسی اتحاد کو مضبوط کروں گا ، آج کل پاکستان میں پاناما کیس کے علاوہ کچھ نہیں ، امید ہے پاناما کیس کا جلد فیصلہ آئے گا جو تاریخی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جگہ لینے کے لیے چھوٹی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔پرویز مشرف نے کہا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خوشخالی کے لیے بہت کچھ کیا۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لاہور میں تئیس سیاسی جماعتوں کا الائنس بن رہا ہے، وہ بہت جلد ملک واپس آکر اس اتحاد کو مضبوط کریں گے۔

لاہور ا یکسپو سنٹر میںنمائش کا آغاز

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ایکسپو سنٹر میں دو روزہ رنگارنگ لان میلہ سج گیا جس میں مختلف ڈیزائنر لان سمیت علاقائی ملبوسات جیولری جوتے اور بیگز بھی سجائے گئے جہاں فیشن کی دلدادہ خواتین نے دل کھول کر شاپنگ کی۔تفصیلات کے مطابق خوبصورت ڈیزائینر لان، ریڈی میڈ ملبوسات ،رنگا رنگ جیولری، میچنگ جوتے اور برانڈڈبیگزلاہورایکسپو سنٹر میں لگی موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش میں خواتین نے خوب شاپنگ کی۔ رنگا رنگ نمائش میں خواتین کو متوجہ کرنے کیلئے رعایتی نرخوں پرملبوسات کی فروخت کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلر کا انتظام بھی کیا گیا ،،جہاں شاپنگ کرکے تھکی ہاری خواتین کو سجنے سنورنے کا بھی موقع ملا۔ شاپنگ کے بعد بھوک مٹانے نمائش میں خریداروں کے لیے چٹ پٹے دہی بھلے اور گول گپوں کا انتظام بھی موجود تھا۔

حیدر عباس رضوی کا پاکستان آنے بارے اہم اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) حیدرعباس رضوی نے ایم کیوایم پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیردیا ہے۔ حیدرعباس رضوی نے پاکستان آنےکی خبروں کی تردید کردی ہے۔نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں،واپس آکرکیا کروں گا۔ ذرائع کے مطابق حیدرعباس رضوی متعدد وارداتوں میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب ہیں اس لئے وہ پاکستان آکراپنے آپ کو خطرےمیں نہیں ڈالنا چاہتے۔

روس میں شوہر نے بیوی کو سزا دینے کا انوکھا طریقہ نکال لیا

ماسکو(ویب ڈیسک)روس میں بیوی کو اپنا “سرنیم”تبدیل کرنا مہنگاپڑگیا،شوہر نے گاڑی کو سیمنت سے بھر دیا۔روس میں شوہر نے بیوی کو سزا دینے کا انوکھا طریقہ اپنایا،خاتون کی گاڑی کو سیمنٹ سے بھردیا۔روس میں بیوی کو اپنا “سرنیم”تبدیل کرنا مہنگاپڑگیا،شوہرغصے میں پاگل ہوگیا اوراہلیہ کو سزا دینے کا فیصلہ کرلیا،شوہر نے کرین کے ذریعے گاڑی کو سیمنٹ سے بھردیا۔روسی شہری کی بیوی نے اپنی کمپنی کی پروموشن کے لیے”سرنیم”تبدیل کیا تھا۔

بھارت کی طالبہ نے اپنی ہی حکومت پر مقدمہ دائر کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) ملک میں ماحولیاتی آلودگی کیخلاف کوئی اقدامات نہ اٹھانے پر بھارت کی ایک 9 سالہ طالبہ نے اپنی ہی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ایک 9 سالہ لڑکی نے ماحولیاتی ا?لودگی کیخلاف کوئی اقدامات نہ اٹھانے پر مودی سرکار پر مقدمہ کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک خصوصی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ ریدھیما پانڈے نامی اس 9 سالہ لڑکی کی جانب سے دائر درخواست میں بھارتی حکومت کیخلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ماحولیاتی ا?لودگی اور اس کے مضر اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریدھیما پانڈے نے عدالت کو پچاس سے زائد صفحات پر مشتمل درخواست لکھی ہے جس میں میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ ایک ایسے بھارتی باشندے کے طور پر انصاف کی خواہش مند ہے، جسے باقی تمام بھارتی شہریوں کی طرح ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے شدید قسم کے خطرات لاحق ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا کے 10 آلودہ ترین بڑے شہروں میں سے 4 بھارت میں ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 234 رنز کا ہدف دیدیا

گیانا(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے سلسلے کا آخری میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 233 رنز بنائے اور 8 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے ۔
پرووِڈنس سٹیڈیم میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کھیلا جا رہا ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کے نام ہو گی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں الزری جوزف کی جگہ سپنر ویراسمی پرمول کو شامل کیا گیا ہے۔
گیانا میں بارش اور خراب موسم کے باعث کھیل کچھ تاخیر سے شروع ہوا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئس اور چاڈوک والٹن میدان میں اترے اور انتہائی سست رفتاری سے کھیل پیش کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کا سکور ابھی 31 رنز پر پہنچا تھا کہ لوئس کیچ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جنید خان کی گیند پر محمد حفیظ نے ان کا کیچ لیا۔ لوئس نے صرف 16 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 40 رنز کے سکور پر گری جب حسن علی کی خوبصورت گیند نے والٹن کو بولڈ کر دیا۔ والٹن 19 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد کیرن پاو¿ل اور شائی ہوپ نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا تاہم دونوں کے قدم ابھی جمنے بھی نہ پائے تھے کہ عماد وسیم نے پاو¿ل کو چلتا کیا۔ عماد وسیم کی خوبصورت گیند پر کپتان سرفراز احمد نے انھیں سٹمپ آو¿ٹ کیا۔ کیرن پاو¿ل صرف 23 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ اس کے بعد جیسن محمد اور ہوپ کی جوڑی نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور کو آگے بڑھایا۔ ویسٹ انڈیز کے چوتھے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن محمد تھے جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔ جنید خان کی گیند پر سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے ان کا کیچ لیا۔ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی جوناتھن کارٹر جلد آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کارٹر نے صرف 11 رنز بنائے اور انھیں شاداب خان نے بولڈ کیا۔ پانچویں وکٹ کے نقصان پر ویسٹ انڈیز کا سکور 192 تھا۔ ویسٹ انڈیز کو چھٹا نقصان 211 کے سکور پر اٹھانا پڑا جب شاندار بیٹنگ کر رہے شائی ہوپ کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ہوپ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرے ہوئے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اہم وکٹ بھی شاداب خان کے حصے میں آئی۔
دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم ہے۔ تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے 4 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی جبکہ دوسرا میچ میں پاکستان 74 رنز سے جیتا تھا۔ اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم یہ اہم میچ جیت جاتی ہے تو وہ نہ صرف یہ سیریز جیت جائے گی بلکہ 26 سال بعد پاکستان کیخلاف فتح سمیٹے گی۔ کرکٹ شائقین کو یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آخری مرتبہ 1991ئ میں پاکستانی ٹیم کو سیریز میں شکست دی تھی۔

پاکستان کسی اسلامی ملک کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا، وزیردفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے، پاکستانی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے لوگ چاہے سرحد پار سے آئیں یا پاکستان کے اندر ہوں، واضح پیغام ہے کہ ان کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی۔خواجہ آصف نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کل بھوشن کو تمام قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی،اس پر ساڑھے تین ماہ سے مقدمہ چل رہا تھا، تمام تقاضے پورے کیے گئے، مجرم چاہے تو 60 دن کے اندر اپیل کرسکتا ہے،کلبھوشن کے معاملے پرتمام چیزیں قوائد اورقوانین کے مطابق کی گئیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی افسر کل بھوشن پاکستان سے گرفتار ہوا، اس کے پاکستان میں لوگوں کے ساتھ رابطے بھی تھے،ریاست کے ہر کونے میں پاکستان کا کنٹرول ہے، دو لاکھ جوان مغربی سرحد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، 80ہزار جوان ایل او سی پر تعینات ہیں۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا،سابق فوجی افسر 2سال بعد کہیں جانا چاہے تو این او سی کے لیے اپلائی کر سکتا ہے،انہیں جب این اوسی دیا جائے گا تو ہاﺅس کو بتادیں گے۔انہوں نے کہا کہ مئی میں سعودی عرب میں اجلاس میں اسلامی اتحاد کے خدوخال واضح ہوں گے،ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں،اس کے تحفظات دور کررہے ہیں اور کریں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک فرقے، فقہ یا مذہب کا نہیں، پاکستانیوں کا ملک ہے،ہم کسی مسلک یا فرقے کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،سعودی عرب کی سیکیورٹی ہمارے دل کے قریب ہے، جب سعودی اتحاد کے خدوخال واضح ہوں گے توپارلیمنٹ میں ا?کر بیان کروں گا،کسی بھی ریاست یا اسلامی ملک کے خلاف کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، اسلامی ممالک کا اتحاد خالصتاً دہشت گردی کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جو سلالہ کا ذکر کیا گیا، ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بن رہے جو کسی مسلم ممالک کے خلاف ہو، یمن کے معاملے والی قرارداد کے آج بھی پابند ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس اتحاد کے ایسے کوئی عزائم نہیں، ہماری فوج قطعی طور پرسعودی عرب کی حفاظت کے لیے تعینات ہے،34/35 سال میں کسی تنازع میں شامل نہیں ہوئے،پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے، پاکستان آج بھی سفیراوربھائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی گجرات میں منصوبہ بندی کے تحت قتل عام کیا گیا،مقبوضہ کشمیرمیں منصوبہ بندی کے تحت بھارتی فورسزقتل عام کررہی ہیں،کل بھی کشمیرمیں چاربچوں کو شہید کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی او آر ابھی قطعی طور پرطے نہیں ہوئے، مئی میں 41 ممالک کے اتحاد کا اجلاس ہے، اجلاس میں امکان ہے ٹی او آرز پر بات چیت ہو۔