اداکارہ کی شراب پارٹی کی ویڈیو لیک

لاہور(ویب ڈیسک)اسٹیج اداکارہ سدرہ نورکی درجنوں شر اب کی بوتلوں کے ہمراہ شراب پارٹی کی ویڈیو سامنے آگئی جبکہ شوبز حلقوں نے والدہ کے چالیسواں کے اگلے روز ہی منائی جانیوالی اس پارٹی کو شرمناک قرار دیا ہے۔سدرہ نور اس حوالے سے کسی قسم کو موقف دینے کو تیار نہیں بلکہ ویڈیو سامنے آنے پر وہ خاموش ہیں۔

معروف ہالی ووڈ اداکارہ خواجہ سرا نکلی

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)اپنی خوبصورتی کے باعث شائقین کا دل ہالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ کیسینڈرا کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا ، جس کے مطابق وہ لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیسینڈرا پیدائشی طور پر ایک لڑکا تھی، جب وہ 18سال کا ہوا تو اس نے خود کو خوبصورت لڑکی بنانے کا فیصلہ کیا اور سرجری کے ذریعے اپنے عوارض اور خال و خد تبدیل کروانے لگا۔ آج اسے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کبھی لڑکا تھی۔ اب تک وہ اپنے جسم کو تبدیل کروانے پر اڑھائی لاکھ ڈالر(تقریباًاڑھائی کروڑ روپے) خرچ کر چکی ہے اور ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش خاتون بن چکی ہے۔

امجد صابری کے اہلخانہ کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے معروف قوال امجد صابری کے اہلخانہ نے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے ملک چھوڑنے پر غور شروع کر دیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ مرحوم امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ پاکستان چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم خود کو اب یہاں محفوظ تصور نہیں کرتے ہمارا پورا خاندان برطانیہ منتقل ہونا چاہتا ہے، لندن میں ہمارا ایک بھائی موجود ہے’۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو برطانیہ منتقل ہونے میں مدد فراہم کی جائے۔انہوںنے کہاکہ ہم کل ہی یہاں سے جانے کو تیار ہیں اگر ہمیں ویزا دے دیا جائے۔

سنی لیون نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون جو فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور سنی لیون کے مداحوں کا بھی یہی خیال ہے کہ وہ ایک بولڈ اداکارہ ہیں لیکن سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی شرمیلی لڑکی ہیں۔ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں فطرتاً ایک شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں، زیادہ لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں ہے لیکن شاہ رخ خان نے مجھے نئے لوگوں سے ملنا سکھایا ہے اور بتایا کہ کس طرح لوگوں میں گھلاملا جاتاہے۔ اب تک حاصل ہونے والے تجربے اور فلم ’رئیس‘ کی پروموشن کے دوران میں نے سیکھا کہ لوگوں سے ملاقات کے دوران کس طرح بات چیت کرنی چاہیے

سعودیہ کی اہم شخصیت انتقال کرگئیں

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی شہزادے سعد بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی خاندان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ سعودی شہزادے سعد بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔ شہزادہ سعدبن فیصل بن عبدالعزیز کی نمازجنازہ مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں اداکی جائےگی پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعودکی وفات پر شاہی خاندان کے ارکان نے گہر ے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

کلبھوشن یادیو کے بعد مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے بارے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست گزار کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نصف صدی بعد یہ معاہدہ غیر آئینی ہے ۔ عدالت اس معاہدے پرکوئی حکم نہیں دے سکتی ۔ پیر کے روز بھارتی سپریم کورٹ میں دہلی کے وکیل ایم ایل شرما کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر بحث کی گئی جس میں شرما کا موقف تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ 19 ستمبر 1960 میں اس وقت کے پہلے بھارتی وزیر اعظم جوہر لا ل نہرو اور صدر پاکستان ایوب خان کے درمیان طے پایا تھا ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ یہ معاہدہ غیر موثر ہے کیونکہ اس پر نہرو اور ایوب خان کے دستخط ہیں جبکہ بھارتی صدر کی جانب سے اس پر دستخط نہیں ہیں جس سے اس معاہدے کی آئینی حیثیت مشکوک ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس کھیر پر مشتمل تین رکنی بنچ جس میں جسٹس ڈی وائے چندرا چود اور ایس کے کھول پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ وہ یہ واضح کریں کہ نصف صدی بعد یہ معاہدہ کیسے غیرقانونی ہو گیا ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایم ایل شرما نے یہ درخواست ذاتیا ت کی بنیا د پر دائر کی ۔ عدالت اس پر کوئی حکم نہیں دے سکتی ۔ بنچ نے یہا واضح کیا کہ وہ اس آئینی درخواست کو مسترد کرتی ہے کیونکہ اس درخواست کی بناءپر کسی کو خرابی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ۔اس دوران شرما کا کہنا تھا کہ اس آئینی درخواست کے مسترد کئے جانے سے حکومت پر کوئی پابندی یا دباﺅ نہیں بڑھے گا اگر وہ پاکستا ن کے سا تھ سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کرنا چاہتی ہے ۔ بحث کے دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہیں ہے کیونکہ اس معاہدے پر بھارتی صدر کے دستخط نہیں ہیں ۔یہ تین فریقوں پر مشتمل معاہدہ ہے جو غیر قانونی ہے اور یہ قابل عمل تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ پوری پٹیشن پر غور کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آپ کی خواہش سے متفق نہیں ۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ 1960 میں بھارت پاکستان اور ورلڈ بنک کے درمیان طے پایا تھا جبکہ ایپک کورٹ نے گزشتہ سال اس طرح کی آئینی درخواست کی جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا اور قرار دیا تھا کہ یہ آئینی درخواست شرما کی جانب سے ذاتی بنیاد پر دائر کی گئی ہے ۔ یہ اتنا اہم ایشو نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی سیاسی اہمیت تسلیم کی جاتی ہے ۔ درخواست گزار شرما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت 80 فیصد پانی پاکستان کو دیا جا رہا ہے جو بھارتی شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے تاہم سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر سیاسی معاملات کو سیاسی نہ بنائیں اس معاہدے پر فریقین کے دستخط موجود ہیں ۔ کسی خاص شخصیت کے معاہدے پر دستخط نہ ہونا معاہدے کی آئینی حیثیت کو مبہم یا غیر قانونی نہیں بنا سکتے۔

فکسنگ سکینڈل میں نیا موڑ آگیا

لاہور(ویب ڈیسک )پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں نیا موڑ آگیا جہاں معطل اوپنر شرجیل خان نے ایک ٹیم آفیشل کا نام لے لیا،ان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیم آفیشل نے مبینہ بکی یوسف سے ملنے کا کہا تھا،ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے کہا اہم آفیشل نے انہیں بکی سے ملاقات کے لئے گرین سگنل دیا تھا،ذرائع کے مطابق کیس سست روی کا شکار ہے اور کیس کی فائل بند ہونے کا امکان ہے۔

اُسامہ بن لادن کی لاش بارے سنسنی خیز انکشافات

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کے متعلق امریکیوں نے پوری دنیا کو بتایا کہ انہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا اور پھر ان کی لاش سمندر میں پھینک دی گئی۔ اسامہ بن لادن کی لاش کو سلامت حالت میں سمندر میں پھینکا گیا یا نہیں، یہ تو کسی کو معلوم نہیں، البتہ اس سے پہلے لاش کے ساتھ کیا سلوک ہوتا رہا اس کا احوال امریکی نیوی کے ایک سابقہ کمانڈو نے بیان کر دیا ہے، جس کا دعوی ہے کہ اسامہ بن لادن اسی کی گولیوں سے ہلاک ہوا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ اونیل نے نئی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گولیوں کی بوچھاڑ سے اسامہ بن لادن کا سر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تھا، اور ان ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے شناخت کے لئے پھر سے جوڑا گیا تھا۔ رابرٹ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن صرف اسی کی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔سابقہ نیوی کمانڈو نے اپنی کتاب دی آپریٹر: فائرنگ دی شاٹس دیٹ کلڈ بن لادن میں نیوی سیل ٹیم 6 کے اس آپریشن کی تمام تفصیلات بیان کی ہیں جس میں مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا۔ اگرچہ اس بات کے متعلق بہت سے شکوک و شبہات باقی ہیں کہ 2مئی 2011ءکی رات اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ میں کیا ہوا، تاہم رابرٹ اونیل کا اصرار ہے کہ اس کی بتائی ہوئی کہانی ہی اصل سچ ہے۔اونیل کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سے چھ دیگر کمانڈوز کے ساتھ اسامہ کے کمپاﺅنڈ کے دوسرے فلور پر پہنچا تو ان کا بیٹا خالدAK۔47رائفل کے ساتھ سامنے آیا۔ وہ کہتا ہے کہ خالد چھپا ہوا تھا لیکن اسے نکالنے کے لئے عربی میں اسے پکارا گیا جس پر وہ باہر آیا اور فوری طور پر گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ اونیل کا مزید کہنا ہے کہ بن لادن بیڈ کے پاس کھڑا تھا اور اس کے ہاتھ اس کے سامنے کھڑی خاتون کے کندھوں پر تھے۔ بعد میں اس خاتون کی شناخت امل کے نام سے ہوئی جو اس کی چار بیگمات میں سے کم عمر ترین تھیں۔ اونیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر نشانہ لیا اور خاتون کے دائیں کندھے کی جانب گولیاں برسائیں جو سیدھی اسامہ بن لادن کے سر میں لگیں اور وہ وہیں پر ڈھیر ہوگیا۔واضح رہے کہ اونیل اس سے پہلے بھی اسامہ بن لادن آپریشن کے متعلق کچھ انکشافات سامنے لا چکا ہے، باوجود اس کے کہ امریکی قوانین کے مطابق وہ ان باتوں کو خفیہ رکھنے کا پابند تھا۔ اس کے انکشافات کے بعد امریکا میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے اپنے ہی کچھ ساتھیوں نے اس دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اونیل کی چلائی گئی گولیوں سے ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 2 مئی 2011 کو امریکہ نے دعوی کیا تھا اس کی افواج نے اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں ماردیا تھا اور جب دنیا نے امریکی انتظامیہ سے اس کی نعش دکھانے کا مطالبہ کیا تو یہ بتایا گیا کہ اس کی نعش کو سمندر میں بہادیا گیالیکن یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کون سی جگہ پر یہ کام سرانجام دیا گیا جس کے بعد یہ امریکی ایکشن مزید مشکوک ہوگیا تھا۔6سال گزر جانے کے بعد یہ انکشاف کہ اسامہ کے سر کے ٹکڑوں کو جوڑاگیا تھا، معاملے کو مشکوک تر بنارہا ہے۔
اسامہ بن لادن

ویڈیو گیم کے عادی بچوں کیلئے خطرناک خبر

لندن(خصوصی رپورٹ)وہ بچے جو روزانہ کئی گھنٹے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں ان میں بہت سی عام بیماریوں کے علاوہ ہڈیوں کے کمزور ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ریسرچ جرنل بی ایم جے کیس رپورٹ میں ایسے ہی ایک برطانوی بچے کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ویڈیو گیم کی لت سے بچوں میں ایک طرف موٹاپا بڑھ جاتا ہے تو دوسری جانب ان کی ہڈیاں بہت کمزور ہو کر ٹوٹ سکتی ہیں۔ میڈیکل سائنس میں یہ بات طے شدہ ہے کہ بچپن اور لڑکپن میں پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ جسمانی کھیل کود اور ورزش بھی یکساں طور پر ضروری ہیں تاکہ دماغ کے اور جسم کی نشوونما یکساں طور پر ہوتی رہے۔اسی تناظر میں ماہرین بار بار خبردار کرتے رہتے ہیں کہ بچوں کو بہت زیادہ ویڈیو گیم کھیلنے نہ دیا جائے کیونکہ اس طرح وہ گھنٹوں ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں جس سے ان میں موٹاپا بڑھ جاتا ہے اور وہ کم عمری ہی سے کئی بیماریوں کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر خوشی کا سماں

سیالکوٹ۔11اپریل (ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی کی چوتھی سالگرہ آج12 اپریل بروز بدھ کو بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔ مذکورہ جوڑا 4سال قبل12 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا ۔ مذکورہ جوڑے کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ان کے عزیز و اقارب ، دوست احباب اور پرستار آج مختلف مقامات پر شادی کی چوتھی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے اور مذکورہ جوڑے کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی جائے گی۔