لاہور،سیالکوٹ( اپنے سٹاف رپورٹر سے، بیورو رپورٹ) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ کسانوں کامفاد بے حد مقدم ہے۔کسانوں کے ساتھ زےادتی کسی صورت برداشت نہےں کروں گا۔متعلقہ افسران سن لےں کوئی بہانہ بازی نہےں چلے گی ،مجھے صرف نتائج چاہئےں۔خرےداری مہم کا ذاتی طورپر جائزہ لے رہا ہوں،کسی کو بھی کاشتکاروں کے مفادات کے ساتھ کھےلنے نہےں دوں گا۔وزےراعلیٰ نے ہےڈ سلےمانکی گندم خرےداری مرکز مےں کاشتکاروںکی شکاےات اورفرائض مےں غفلت پراوکاڑہ کے اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈی اےس پی ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، تحصےلدار اورخرےداری مرکز کے عملے کو معطل کرنے کاحکم دےتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی پرغفلت برتنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہےں ۔وزےراعلیٰ نے اس امر کا حکم آج ےہاں وےڈےو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دےا۔وےڈےو کانفرنس مےںگندم خرےداری مہم2017ءاور وزےراعلیٰ کے پسرورکے علاقے پورب کلےئر و دےپالپور کے علاقے ہےڈ سلےمانکی کے خرےداری مراکزکے دورے کے دوران سامنے آنےوالے مسائل کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ کو پورب کلےئر خرےداری مرکز اور ہےڈ سلےمانکی خرےداری مرکزمےں کاشتکاروں کی شکاےات کے بارے مےںانکوائری رپورٹس پےش کی گئیں۔وزےراعلیٰ نے وےڈےو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں سے 40لاکھ ٹن گندم خرےدنے کا ہدف مقرر کےا ہے جس کے حصول کےلئے کوئی کسر اٹھانہےں رکھی جائے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی یہ واضح سوچ ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر بچہ اور بچی زیور تعلیم سے آراستہ نہیں ہوجاتی اس وقت تک پاکستان ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا،یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 2008 ءمیں 2 ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ قائم کیااور آج اس کاحجم 17ارب روپے سے بڑھ چکاہے اور یہ تعلیمی فنڈ جنوبی ایشیاءکا سب سے بڑا فنڈ بن چکاہے اور اس تعلیمی فنڈ سے 2لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں مستفید ہوچکے ہیں-اگر یہ فنڈ 2008 کی بجائے 14اگست1947 ءکو قائم کر دیا جاتا تو پشاور سے لے کر مہران کی وادیوں تک آج کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہتا اورملک صحیح معنوں میں قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بن چکا ہوتا-پنجاب حکومت کے اس تعلیمی فنڈ سے 11ار ب روپے کے وظائف دئےے جا چکے ہیں جن کے ذرےعے ہزاروں کم وسیلہ مگر ذہین طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹرز، انجینئرز ، ٹیچرز ، بینکرز ، ماہرین اور سائنسدان بن کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں-اس تعلیمی فنڈ کی بدولت وسائل کی کمی کے شکار قوم کے ہونہار بچوں پر اعلی تعلیم کے دروازے کھلے ہیں-اگر یہ تعلیمی فنڈ قائم نہ کیا جاتا تو وسائل کی کمی کے باعث یہ بچے اعلی اداروں میں حصول تعلیم تو دور کی بات شاید ان کے دروازوں کی شکل بھی نہ دیکھ سکتے-اس تعلیمی فنڈ سے پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام اکائیوں کے ہونہار طلبا وطالبات مستفید ہورہے ہیں-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی ،سیالکوٹ میں طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،وائس چانسلرز ، پرنسپلز ، اساتذہ ،ماہرین تعلیم اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی-وزیراعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی یہ محفل صرف اور صرف میرٹ کو اجاگر کرنے،محنت کی عظمت کو سلام پیش کرنے اورقوم کے ان عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کی شاندار کاوش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سجائی گئی ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے یہ مقام حاصل کیاہے -میں ان بچوں کے والدین اور اساتذہ کو بھی دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ۔ملزوم نہیں ، غریب کا بچہ زیادہ ذہین ہوسکتا ہے-میں نے غریب کے بچے کو اعلی تعلیم دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس منزل کے حصول کے لئے ا پنی تمام تر توانائیاں وقف کردوںگا-غربت کو تعلیم کے راستے کی دیوار نہیں بننے دیاجائے گا-آج پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی بدولت غریب کاہونہار بچہ سر اٹھا کر کھڑاہے او راعتماد کے ساتھ بات کرتا ہے-پنجاب حکومت نے ذہین بچوں کے وظائف کے ذریعے پاکستان میں نئے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے او رہم انقلاب کی باتیں نہیں کرتے بلکہ ہم انقلاب لا کردکھاتے ہیں او راس تعلیمی فنڈ کے ذرےعے نوجوان انقلاب برپا کررہے ہیں-وزیراعلی نے کہاکہ اگر ایک سال کے اندر تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ کااضافہ مزید کیا جائے تو میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ میں مزید 5ارب روپے دوںگا-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت اب تک تین مرحلوں میں 3لاکھ 15ہزار لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کرچکی ہے جبکہ چوتھے مرحلے میں 1لاکھ 15ہزارجدید ترین آئی سیون لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں اور یہ ایک لاکھ 15ہزار لیپ ٹاپ رمضان المبارک سے قبل طلبا وطالبات میں تقسیم کر دئےے جائیں گے اور اس ضمن میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ آئندہ مالی سال ڈیڑھ لاکھ جدید ترین لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کریں گے اور اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں گے تاکہ لاکھوں بچوں کے ہاتھ میں یہ جدید ہتھیار دیں اور وہ پاکستان کی معاشی جنگ لڑیں اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے اپنا موثر کردارادا کریں- انہوںنے کہاکہ جب میں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیاتو مجھ پر تنقید ہوئی کہ میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر اپنا ہمنوا بنا رہاہوں-میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ کیا میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دےنے کی بجائے ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف دوں؟او رمیں نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر مخالفین کا اس وقت بھی منہ بند کیا تھا اور اب بھی ان کا منہ بند ہونا چاہےے- جدید دور کا تقاضا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آگاہ کرکے بااختیار بنایا جائے اور اسی مقصد کے پیش نظر نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئےے جا رہے ہیں- آج اسی لیپ ٹاپ کے ذرےعے دنیا میں کروڑوں لوگ رزق حلال کما رہے ہیں اور جدید علوم سے آگاہ ہونا پاکستان کے نوجوانوں کا بھی حق ہے او رپنجاب حکومت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کرکے ان کا حق انہیں دے رہی ہے-انہوںنے کہاکہ لیپ ٹاپ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ میرٹ ایک ایسا سکہ رائج الوقت بن جائے جسے آنے والی کوئی حکومت تبدیل نہ کرسکے-آگے بڑھنے او رترقی کا واحد راستہ میرٹ ہی ہے او رپنجاب میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیاہے-وزّیراعلی نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہم پاکستان کے لئے نہیں کرسکے ،یہ قوم آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ ملک کو غربت سے نکال کر معاشی طو رپر مضبوط کریں گے -دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم سربلنداوراسے عظیم سے عظیم تر ملک بنائیں گے اور آپ کشکول گدائی کو توڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جن قوموں کی ہمت او رعزم جواں ہوتو اللہ تعالی ان قوموں کا ہاتھ تھام لیتا ہے-وقت ضائع کرنےوالی قومیں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں-ملک میں ہر ایک نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے او راپنی اپنی بولیاں بولی جا رہی ہیں جب تک ہم نے اتحادو اتفاق کو اپنا زیورنہ بنایا ہم کبھی ترقی نہیں کرسکیں گے- قرآن پاک کی تعلیمات او رقائد ؒ کے افکار پر عمل کرنے سے ہی پاکستان عظیم قوت بنے گا-وزیراعلی نے کہاکہ سیالکوٹ پاکستان کا عظیم شہر ہے، یہ علامہ اقبالؒ ، فیض احمد فیض اور خواجہ محمد صفدر کا شہر ہے، اس شہر نے بڑے عظیم لوگ پیدا کئے ہیں- وزیراعلی نے سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے سپیڈوبسوں کے اجراءکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ چندماہ میں سیالکوٹ کے شہری جدید ترین سپیڈو بسو ںپر سفر کریں گے – وزیراعلی نے شہر میں ایک انڈر پاس کی تعمیر کا بھی اعلان کیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔





































