تازہ تر ین

پاکستان نیوی دشمن پر کاری ضرب لگانے کیلئے تیار

لاہور(صباح نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ نے کہاہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے، پاکستان نیوی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے ، ہر لحظہ ، ہر آن ، ہر گھڑی ، سطح آب اور زیر آب دشمن پر کاری ضرب لگانے کے لئے تیار ہیں ۔لاہور میں منعقدہ پاکستان نیوی وار کالج کے 46ویں اسٹاف کورس کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ذکااللہ نے دشمن پر واضح کردیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس کو کئی خطرات کا سامنا ہے، خطے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط نیوی کی ضرورت ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کے پیش نظر سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کورس مکمل کرنےوالوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کورس آپ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرےگا۔سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے مزید کہا کہ خطے میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط نیوی کی ضرورت ہے۔ تاہم پاک نیوی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain