Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشتگردی پاکستانی قوم کا مقدر نہیں, وزیراعلیٰ کا مخالفین بارے اہم اعلان

    By Daily Khabrainاگست 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملکی مسائل بہت حد تک حل کئے گئے ہیں اور 2013 کے aمقابلے میں 2017 کا پاکستان پرامن اور محفوظ ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اتفاق رائے سے کئے جانےوالے فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیاں بے مثال ہیں اور ان لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز میں امن قائم ہو رہا ہے۔ دہشت گردی و انتہاپسندی پاکستانی قوم کا مقدر نہیں، انشا¿اللہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل صفایا کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ منتخب نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کا تعلق براہ راست معاشی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل میں ہے۔ 4 برس کے دوران حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے ۔معیشت کی مضبوطی کےلئے ہماری حکومت کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور آج پاکستان پہلے کے مقابلے میں معاشی طور پر مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا مقصد اور محور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عزم او رجذبے کے سا تھ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام نے پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اترے ہیں۔ عوام کے دئےے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کےلئے دن رات ایک کر رکھا ہے اور آخری سانس تک عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت تعمیر وترقی کے حوالے سے تاریخ ساز ہے۔ جدید انفراسٹرکچر تیز رفتار ترقی کیلئے ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیاہے۔ ” خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیں۔دیہی معیشت کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپٹڈ دیہی سڑکیں بننے سے دیہی آبادی کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں میسر آئی ہیں ۔ خادم پنجاب روڈز پروگرام کے زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور کاشتکاروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے میں سہولت ملی ہے اور انقلاب آفرین اس پروگرام سے دیہی آبادی کا بہت بڑا حصہ مستفید ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہترین اور جدید انفراسٹرکچر کے باعث پنجاب معاشی وتجارتی سرگرمیوں کا حب بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی ہدایت پر پشتو بولنے والے بھائی بہنوں کےلئے خصوصی ڈےنگی ہےلپ لائن کا آغازکردےا گےا ہے۔ ترجمان کے مطابق پشتو بولنے والے بھائی بہنوں کی ڈینگی کے بارے رہنمائی اور آگاہی کےلئے ہیلپ لائن 0800-99000 شروع کی گئی ہے اور ہےلپ لائن پر کال کرنے پر ڈاکٹر پشتو میں ڈینگی کے بارے میں احتیاطی تدابیر اور علامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کی خصوصی ہداےت پر پنجاب کی میڈیکل ٹیمےں پشاور مےں اپنے بہن بھائےوں کو ڈےنگی کے علاج معالجے کےساتھ احتےاطی اقدامات سے آگاہ کررہی ہےں اور خیرسگالی اور انسانی ہمدردی کے تحت آنے والی میڈیکل ٹیموں کی وجہ سے دونوں صوبوں کے عوام کے درمیان بھائی چارے میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے عزیز کر اس بائی پاس کے قریب فیکٹری میں لگنے والی آگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

      لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.