Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چوری چھپانے کیلئے بیٹی کو ملوث کرنا نواز شریف کا قصور

    By Daily Khabrainاگست 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz shareef khabrain
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے پھر رہے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا میرا کیا قصور ہے ،ان کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ انھوں نے اپنی چوری کو بچانے کے لئے اپنی بیٹی مریم نواز کو بھی ملوث کردیاجوکہ میری بیٹی جیسی ہے اس کے ساتھ انھوں نے ظلم کیا ہے،اب ان کے سارے قصور نیب ریفرنس میں ظاہر ہوجائیں گے، انھیں چور تو 1990سے کہا جارہا ہے۔ تمام مسلم لیگی کارکن اور عہدیدار اپنے اپنے علاقوں میں ان مسلم لیگیوں کو واپس لیکر آئیںجو گھر بیٹھ گئے ہیں یا دوسری جماعتوں میں چلے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نھوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی جانب سے مقامی لان میںمنعقدہ ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدرمیر نصیر خان مینگل ،سابق سنیٹر سیمی صدیقی، سندھ کے صدر اسد جونیجو، جنرل سیکریٹری طارق حسن، سید پرویز علی شاہ اور دیگرنے خطاب کیا ہے، اس موقع پر اسد جونیجو کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پارٹی وہ لوگ جو پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں میں شامل ہوچکے تھے۔ ان کی ایک تعداد پارٹی میں واپس آگئی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ مسعود کھوڑو، پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اور خان بہادر سہتو جو پی پی پی میں چلے گئے تھے انھوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے، سید پرویز علی شاہ کو مسلم لیگ ق سندھ کا چیف آرگنائزر نامزد کردیا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف جب مسجد نبوی گئے تھے تو ان کے خلاف وہاں بھی چور چور کے نعرے لگے تھے۔ نواز شریف نے میری نظر میں سب سے بڑا قصور یہ کیا ہے کہ انھوں نے خود کو بچانے کے لئے اپنی بیٹی مریم نواز کے دستاویزات پر دستخط کروائے۔ انھوں نے کہا کہ۔مجھے آج کارکنوں کا اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر بہت خوشی ہور ہی ہے یہ اتنا بڑا اجتماع مسلم لیگ ق کا کراچی میں تقریبا پانچ سال کے بعد ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مسلم لگی جو گھر بیٹھ گئے ہیں یا دوسری سیاسی جماعتوں میں چلے گئے ہیں انھیں ہم پارٹی میں واپس لیکر آئیں گے اور انھیں عزت دیں گے۔مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک آج مشکل دوراہے سے گزر رہا ہے، آئندہ دو ماہ میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے حوالے سے لوگوں کے سامنے وہ وہ باتیں سامنے آئیں گی کہ لوگ اپنے کان پکڑیں گے ان کا سب کچا چٹھا مزید کھل کر سامنے آجائے گا۔ شریف برادران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اور بہت جلد لوگ مسلم لیگ ن کو بھول جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ لوگ بجلی ، پانی ، بیروزگاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے احتجاج کرتے ہیں اور ریلی نکالتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوروں نے لانگ مارچ کیا۔،سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب ، ایف آئی اے، اور دیگر ادارے فیل ہوگئے ہیں جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.