اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسی) پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات میں حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آرٹیکل 62، 63کو ختم نہ کرنے کےلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں آرٹیکل 62، 63 کو ختم نہ کرنے کےلئے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک خورشید شاہ کو سونپ دیا گیا ہے۔خورشید شاہ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔اجلاس میں نئی امریکی پالیسی کی بھرپور مذمت کی گئی اور حکومت کی طرف سے بروقت اور واضح رد عمل نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے رد عمل پر پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ طے کیا جائے اور پاکستانی وزیرخارجہ باہمی مشاورت سے پالیسی بیان جاری کریں۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی صدر کے بیان کو نوٹس لیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ساتھ سامنے آئیں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ کے لئے پالیسی تشکیل دیں کیوں کہ یہ حکومت یا اپوزیشن کا معاملہ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لوگ بگڑے ہوئے بچے ہیں، یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، لگتا ہے ادارے بھی انہیں قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شاید نیب میں پیش نہ ہونا شریف خاندان کا استثنیٰ ہے ، شریف برادران حد سے زیادہ آگے گذر گئے تھے اور نوازشریف نے بھی کچھ زیادہ ہی باتیں کردی تھیں، آئین کہتا ہے اظہار رائے کی آزادی کو بھی حد میں رہنا چاہئے ، شریف خاندان قانون کے شکنجے میں آچکا ہے ، اور اگر یہ ایسا ہی کرتے رہے تو مزید پھنس جائیں گے، نیب راولپنڈی ٹیم لاہور آگئی لیکن یہ لوگ پھر بھی پیش نہیں ہوئے ، ان کے پیش نہ ہونے سے لگتا ہے ادارے بھی ان سے ڈرتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
- "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
- "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
- کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
- شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
- عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
- پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
- پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
- "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
- دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
- پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
- ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
- پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
- مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
- پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
- امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
- ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
- پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
- لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
- سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
