تازہ تر ین

بھارتی مذہبی پیشوا کی دو خواتین سے جنسی زیادتی ،عدالت نے بڑا جھٹکا دیدیا

چندی گڑھ : بھارت کی ایک عدالت نے ڈیرہ سُچا سودا کے روحانی پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ کو جنسی زیادتی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو پیر کے روز سنایا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرمیت رام رحیم سنگھ 2002 سے جاری مقدمے کی سماعت کیلئے پنکچولہ کی عدالت میں پیشی پر 200 کاروں کے قافلے میں آئے۔ عدالت نے انہیں کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے پیر کے روز فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا جس کے بعد ڈیرہ سچا سودا شریف کے روحانی پیشوا کو گرفتار کرکے امبالہ کی جیل منتقل کردیا گیا۔

گرمیت رام رحیم کی پیشی کے موقع پر پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں میں سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی اور دونوں ریاستوں میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ آرمی کو بھی سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ گرمیت رام رحیم کی پیشی سے پہلے ہی ان کے ڈیڑھ لاکھ پیروکار پنکچولہ اور ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کوارٹر سرسہ میں اکٹھے ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain