Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے
    • شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع
    • جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا
    • چین کا برقی راکٹ لانچ سسٹم خلائی سفر کے اخراجات کم کرنے کے قریب
    • مصنوعی ذہانت نے سپر کنڈکٹرز کی تلاش میں سائنسدانوں کو بڑی کامیابی دلا دی
    • نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع
    • پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریمنڈ کی رہائی شرمناک ، رقم حکومت نے دی, اہم انکشاف

    By Daily Khabrainاگست 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے پر پارلیمنٹ چاہے تو تحقیقات کےلئے رضا مند ہوں ، ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بحیثیت قوم ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے جس پر بحث سے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیںہوگا ، ریمنڈ ڈیوس پر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے بات کرنےکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،جب تک حاکمیت پارلیمنٹ کے پاس نہیں آئے گی، تب تک کوئی سد باب نہیں ہوگا۔سینیٹ اجلاس کے دوران ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں انکشافات سے متعلق حافظ حمد اللہ نے توجہ دلاو¿ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جاسوس نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کیے جن سے پارلیمنٹ ،عدلیہ ، وزیراعظم ہاو¿س اور ایوان صدرسمیت اداروں پرسوالات اٹھے۔توجہ دلاو¿ نوٹس میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی رہائی میں عدلیہ، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی اور ا±س وقت کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی شجاع پاشا کے کردار ادا کرنے کا انکشاف کیا لیکن اس پر تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔توجہ دلاو¿ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بحیثیت قوم ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے جس پر بحث سے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیںہوگا خواجہ آصف نے کہاکہ مختلف اداروں اور شخصیات نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کےلئے کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ امریکی جاسوس کی رہائی میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے یا بیرون ملک سمجھوتے پورے کرنے کےلئے کردار ادا کیا ہوگا تاہم دیکھنا ہوگا کہ یہ مفاد انفرادی تھا یا ادارے کا مفاد تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ کسی ادارے کا مفاد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے منسلک تھا تاہم ذاتی مفاد منسلک ہوسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کےلئے پیسے بھی حکومت پاکستان نے ازخود ادا کیے اور یہ پیسے کہاں سے دئیے گئے یہ اللہ بہتر جانتا ہے، اس کی تحقیقات کرلیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے رضامند ہوں ،جب تک حاکمیت پارلیمنٹ کے پاس نہیں آئے گی، تب تک کوئی سد باب نہیں ہوگا۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس پر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے بات کرنےکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پارلیمنٹ دیکھنے کی کوشش کرے کہ کیسے قومی وقار، عزت، غیرت کا سمجھوتہ کیا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس سے متعلق پبلک یا ان کیمرا تحقیقات کریں تو فائدہ ہوگا۔خواجہ آصف نے اس موقع پر شعر بھی پڑھا اور جواب دیا کہ اگر سمجھتے ہیں کہ یاد ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے مجھ سے حافظہ میرا، تو اِسے حافظے سے گم کردینا، تو اسے گم کردیں۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا کہ ملک میں کھیلوں کی تباہی کی ذمہ دار کھیلوں کی ایسوسی ایشنز ہیں، کھیل ترقی نہیں کررہے ہیں بلکہ کھیلوں کی تنظیمیں ترقی کررہی ہیں، اتنی تو ہمارے ملک میں قبضے پر لڑائی نہیں ہوتی جتنی کھیلوں کی ایسوسی ایشن کی صدارت پر ہوتی ہے۔ اولمپک ایسوسی ایشن میں دو ریٹائرڈ فوجی آپس میں لڑرہے ہیں۔ دیگر ایسوسی ایشنز میںکچھ سیاستدان اور کچھ بیوروکریٹ بھی آپس میں لڑرہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر سوموٹو ایکشن لیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد ملک میں سپورٹس فیڈریشن کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.