Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ دیا
    • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
    • امریکی حکام کا ایران پر عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر میزائل حملوں کا الزام
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاوارثوں کی سنی گئی

    By Daily Khabrainاگست 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (بزنس رپورٹر) نادرا نے خواجہ سرا ﺅں کی مشکلات اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کے پیش نظر خواجہ سراﺅں کو نامعلوم ولدیت کے ساتھ نادرا کے ڈیٹا میں شامل کرنے کیلئے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ایک ”گرو“ خواجہ سراﺅں کی درخواست کی تصدیق بطور سربراہ کرے گا۔اس متعلق ترجمان نادرا نے کہا کہ یہ نئی پالیسی خواجہ سراﺅں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر وضع کی گئی ہے چونکہ اس سے قبل بہت سارے خواجہ سرا معقول دستاویزی ثبوت نہ ہونے کی بناءپر شناختی کارڈ کی سہولت سے محروم تھے۔ترجمان نادرا نے بتایا کہ اس سے قبل صر ف ان خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ جاری کیا جاتا تھا جن کے والدین کے نام معلوم ہوتے تھے ایسے میں بہت سارے خواجہ سر ا لاوارث ہونے کی بناءپر قومی شناختی کار ڈیا شناختی کاغذات حاصل کرنے سے محروم ہوجاتے تھے ۔نادرا نے خواجہ سر ا ہوں کے متعلق یہ پالیسی اس حکم کی تعمیل کی روشنی میںوضع کی تھی جس کے تحت سپریم کورٹ نے 2009میں نادرا کو حکم دیا تھا کہ وہ خواجہ سراﺅں کو ان کی خواہش کے مطابق صنف کے ساتھ نادرا ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ کرنے سے متعلق پالیسی وضع کرے ۔نادرا اس سے پہلے اس کمیونٹی کیلئے ”مرد خواجہ سرا“، ”عورت خواجہ سرا“ کے ساتھ ساتھ تیسرا ” خنصہ مشکل“ جیسی صنف کا بھی آپشن متعارف کروا چکی ہے جس کے تحت خواجہ سرا اپنے لئے بغیر کسی سرٹیفیکٹ کے اپنی مرضی کی جنس کا تعین کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ نادرا کے اس اقدام سے ایسے خواجہ سرا حضرات جو پہلے ہی بطور خواجہ سرا رجسٹرڈ ہیں اپنے آپ کو نادرا کے ڈیٹا بیس میں بطور ”گرو“ رجسٹر کرا سکیں گے۔گرو رجسٹریشن کے طریقہ کار کیلئے ”گرو“ کو اپنے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ساتھ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی جانب سے مصدقہ تصدیق شدہ حلف نامہ فارم کا ہونا ضروری ہے۔ نادرا کے ڈیٹا بیس میں رجسٹر کیا گیا ”گرو“ ایسے خواجہ سراﺅں جن کی ولدیت نامعلوم ہے ان کی درخواست کی تصدیق بطور سربراہ کرے گا۔نادرا کی نامعلوم ولدیت کے ساتھ یتیموں کے لیئے مروجہ پالیسی کی طرح خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ پرولدیت کا کوئی بھی نام نادرا کے ڈیٹابیس سے سسٹم خودکار طریقے سے منتخب کرے گا اور وہ نام ولدیت کے خانے میں درج کیا جائے گا۔ ان دستاویزات کی نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں تصدیق کی جائے گی جس کے بعد یہ دستاویزات نادرا ڈیٹا بیس میں بطور ”گرو“ رجسٹریشن کیلئے نادرا ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ اس نئی پالیسی سے ان خواجہ سراﺅں کو بھی قومی دھارے میں لایا جائے گا جن کی ولدیت اس سے قبل نا معلوم تھی اوراسی وجہ سے انہیں نادرا میں رجسٹر ہونے کیلئے مشکلات کا سامنا تھا۔نادرا کا یہ اقدام بنیادی شہری حقوق کا آئینہ دار ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔

      حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

      پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

      تازہ ترین

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.