Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ویب سائٹ کے ذریعے لڑکیوں کی بکنگ ،پاکستان میں گھناﺅنے کاروبار کا انکشاف

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    http
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نادر چوہدری سے)صوبائی دارلحکومت میں بیوٹی پارلرز کی آڑ میں قائم مساج سےنٹرز کھلے عام دعوت گناہ دینے میں مصروف ، انٹرنیٹ پر LOCANTO ویب سائٹ پر سرعام بکنگ کے لئے فون نمبرز اورنیم عریاں تصاویر رٹیس سمیت اپ لوڈ ،لاہور پولیس مبینہ منتھلیاں لے کر گناہ میں برابر کی حصہ دار بن گئی ، ایف آئی اے سائبر کرائم بھی علم ہونے کے باوجود کاروائی کر نے سے قاصر، نوجوان نسل بے راہ روی کی طرف گامزن ، ایڈز سمیت دیگر بیماریاں تیزی سے پھیلنے کے شدید خطرات پیدا ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں بیوٹی پارلرز اورمساج سینٹرز کی آڑ میں پیسے خرچ کر نیوالے ہر خاص و عام کو دعوت گناہ دینے والے بے شمار اڈے شب و روز حرام کاری میں مصروف عمل ہیں جبکہ مبینہ طور پر یہ تمام غیر شرعی اور غیر انسانی عمل لاہور کی آشیر آباد سے ناک تلے جاری ہے ۔ یہ جسم فروشی کا کاروبار کر نے والے مافیا کی صورت اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف کاروائی کرنے کا مطلب کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادرے کے افسر کا اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔وقت کی جدت کے ساتھ ساتھ عومی روابط میں نمایاں اہمت اختیار کر نے والی ٹیکنالوجی "انٹر نیٹ "پر جہاں لوگ باہمی دوریوں کو ختم کر کے بات چیت کرتے اور دوریاں مٹانے کے ساتھ ساتھ اسے مثبت طور پر استعمال کیا جاتا ہے وہیں پر سوشل میڈیا پر بھی جرائم پیشہ عناصر نے بری طرح پنجے گھاڑھ لئے ہیں جن میں لاہور سمیت ملک بھر کے اندر جسم فروشی کا کاروبار کر نے والا مافیا بھی سرفہرست ہے ۔ یہ جسم فروشی کو فروغ دینے والے عناصر سوشل میڈیا پر آن لائن LOCANTO نامی ویب سائٹ سمیت دیگر پر کھلے عام لڑکیوں کی فراہمی ان کے ریٹ ، عمریں ، رنگت ، خصوصیات اور ان کی مصروفیات وغیرہ صاف طور پر لکھ کر ہوس کے پجاریوں کے رابطوں کا انتظار کرتے ہیں جبکہ لڑکیوں کی قابل اعتراض حالت میں تصاویر بھی لگائی جاتی ہیں تاکہ ان ویب سائٹس پر وزٹ کر نے والا ابطہ کر نے پر مجبور ہو جائے ۔لاہور میں ڈیفنس ، گلبرگ ، اقبال ٹاﺅن ، جوہر ٹاﺅن ،فیصل ٹاﺅن،نصیر آباد، غالب مارکیٹ اورسبزازار سمیت دیگر پوش علاقوں میں بیوٹی پارلر اورمساج سینٹرز قائم ہیں۔ نوجوان امراءاپنی ہوس پوری کرنے کیلئے ان مساج سینٹروں اور ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں جہاں جسم فروش مافیا کی جانب سے جدید ترین خفیہ کیمروں کی مدد سے ان کی ویڈیوز بناکران کو بلیک میل بھی کیا جاتا ہے ۔دن بدن جسم فروشی کاکاروبار کر نے والے بیوٹی پارلرز ، مساج سینٹرز اور سوشل میڈیا پر بنائی جانیوالی ویب سائٹس اور ان پر دستیاب لڑکیوں کو کرائے کی فراہمی کے اشتہارات میں غیر معمولی اضافہ ہو ا ہے جس سے پورے ملک کی پوری دنیابھر میں بدنامی ہو رہی ہے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.