تازہ تر ین

مریم نواز قائد کی بیٹی لیکن میری لیڈر نہیں

اسلام آباد (میگزین رپورٹر) مریم نواز دوست اور قائد کی بیٹی تو ہے لیکن میری لیڈر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماچودھری نثار علی خان نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ابھی بچی ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں میں نے کبھی بھی ان کو اپنا لیڈر نہیں مانا ابھی تو انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز ہی کیا ہے انہیں لیڈر بننے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کی ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بے نظیر بھٹو یک دم لیڈر نہیں بنیں انہوں نے دس سال تک نشیب و فراز اور انتہائی مصائب کے ساتھ سیاسی جدوجہد کے عمل کو جاری رکھا اس دوران انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں اور جلاوطنی بھی کاٹی تب کہیں جاکر قوم نے انہیںاپنا لیڈر مانا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اپنے آپ کو لیڈر ثابت کرنے کے لیے بہت وقت چاہیے۔ نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کردار نہیں محاذ آرائی سے اپنی پوزیشن کمزور کرینگے ۔ چودھری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں۔ محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے لوگ پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain