نئی دہلی( نیوز ایجنسیاں) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنے ماضی کے ساتھی وریندر سہواگ کو سالگرہ پر ایسی مبارکباد دی جس نے سہواگ کا سر گھما کر رکھ دیا۔سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹر پیغام میں وریندر سہواگ کو ان کی 39 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور نئے سال کے آغاز کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ سہواگ تم نے گراو¿ند میں ہمیشہ میری بات کا الٹ کیا اس لیے آج میں بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔ٹنڈولکر نے سہواگ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام الٹے الفاظ میں بھیجا اور ساتھ ایک مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کیا۔

