Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری لنکن اسٹارز کا لاہور کے افق پر جگمگانے سے انکار

    By Daily Khabrainاکتوبر 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    paksrilanka
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سری لنکن چیف سلیکٹر گریم لبروئے نے چند روز پہلے واضح کیا تھا کہ پاکستان سے ٹوئنٹی 20سیریز کیلیے صرف ان پلیئرز کو ہی منتخب کیا جائے گا جو لاہور میں شیڈول تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کو بھی راضی ہوں گے، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ زیادہ تر اہم کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے عدم دستیابی ظاہر کردی، جس پر سلیکٹرز کو اس اہم سیریز کیلیے زیادہ تر غیرمعروف کرکٹرز پر انحصار کرنا پڑا.کپتان اپل تھارنگا بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر راضی نہیں تھے جس کی وجہ سے سیریز کیلیے قیادت کی ذمہ داری تھشارا پریرا کو سونپی گئی، سری لنکا نے ستمبر میں جو آخری ٹوئنٹی 20 میچ بھارت سے کھیلا تھا اس کے اسکواڈ میں مجموعی طور پر 9 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔تھارنگا کے ہمراہ اکیلا دھنن جایا، نروشن ڈیکویلا، لسیتھ مالنگا، سورنگا لکمل، انجیلو میتھیوز، ملندا سری وردانا،لاہیرو تھریمانے اور وانندو ہاسارنگا کو بھی منتخب نہیں کیا گیا، چمیرا کاپو گدیرا نے بھی عدم دستیابی ظاہر کی۔ میتھیوز پنڈلی کی انجری کے باعث پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔اسکواڈ میں اوپننگ بیٹسمین دنوشکا گوناتھلاکا کی واپسی ہوئی، ان پر ڈسپلنری خلاف ورزی کی وجہ سے 6 محدود اوورز کے میچز کی پابندی عائد ہوئی تھی، اس وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز نہیں کھیل پائے تھے تاہم سزاکو بعد میں 3 میچز تک محدود کردیا گیا تھا۔اسکواڈ میں 22 سالہ سادیرا سمارا وکرما بھی موجود ہیں، جنھوں نے پاکستان کے خلاف جاری سیریز میں ہی ٹیسٹ اور ون ڈے کیپ حاصل کی ہے، اسی طرح ایک اور نئے کھلاڑی منود بھنوکا کو بھی منتخب کیا گیا جنھوں نے ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کا مزہ نہیں چکھا۔ سری لنکا نے آف اسپنر مہیلا اداوتے کو بھی طلب کیا جنھوں نے 8 برس سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔آل راو¿نڈر ڈاسن شناکا پاکستان سے سیریز کیلیے ویسٹ انڈیزسے آئیں گے وہاں وہ اے ٹیم کے ساتھ موجود تھے، انھوں نے جاری چار روزہ میچ میں 102 اور 60 رنز اسکور کرکے فارم کی جھلک دکھائی ہے۔ ہیڈ کوچ نک پوتھاس اور فزیو بالا سنگھم بھی ٹوئنٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔اسکواڈ میں کپتان تھشارا پریرا، دلشان موناویرا، دنوشکا گوناتھلاکا، سادیرا سماراوکرما، ایشان پریانجان، مہیلا ادا وتے، ڈاسن شناکا، منود بھنوکا (وکٹ کیپر)، ساچیتھ پاتھیرانا، وکوم سنجایا، لاہیرو گامگے، سیکوگے پرسنا، وشوا فرنانڈو، اسورو ادانا، جیفری وینڈرسے اور چھاتورنگا ڈی سلوا شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکاکے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے، یہ 8سال بعد پاکستانی سرزمین پر آئی لینڈرز کا پہلا انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے،اب سری لنکا پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی صف اول کی ٹیم ہو گی، اس سے قبل زمبابوین سائیڈ2015 میں لاہور میں محددو اوورز کے میچز کھیل چکی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا

      ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت بڑا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا

      افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.