تازہ تر ین

لاہورٹورکےلئے کرکٹرزپردباﺅڈالناٹھیک نہیں،سنگاکارا

کولمبو (نیوزایجنسیاں) سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے کھلاڑیوں پر دباﺅڈالنے کے بجائے انہیں خود فیصلہ کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے تھا۔کمار سنگاکارا اس ٹیم کا حصہ تھے جس پر 2008ءمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم جاتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور اب ان کا خیال ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بورڈ انہیں خود فیصلہ کرنے کا موقع دیتا نا کہ ان پر دباﺅ ڈالا جاتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”یہ کھلاڑیوں کا انفرادی فیصلہ ہونا چاہئے۔ پی سی بی، سری لنکن کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان کھلے مذاکرات ہونے چاہئے تھے۔ سب اکٹھے بیٹھ کر ایک دوسرے کیساتھ شفاف معلومات کا تبادلہ کرتے اور سیکیورٹی سے متعلق تمام معلومات کھلاڑیوں کو دینے کیساتھ ساتھ ان کی فیملیز کو بھی دی جاتیں، تاکہ کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کر سکتے۔ “ان کا کہنا تھا کہ ”آئی سی سی کے نمائندوں اور دیگر فریقین کیساتھ گفتگو کے بعد کھلاڑیوں کے سامنے حقیقت آ جاتی اور انہیں پاکستان میں ملنے والی سیکیورٹی کے بارے میں بھی حقیقی معنوں میں پتہ چلتا جس کی بنیاد پر وہ پاکستان کا دورہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے۔ ان پر دباﺅنہیں ڈالنا چاہئے تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain