بیروت(آن لائن) لبنان کے صدرمائیکل آو¿ن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم سعد حریری کوسعودی عرب میں گرفتارکیاگیاتھا،جہاں سے انہوںنے رواں ماہ کے اوائل میں مستعفی ہونے کااعلان کیاہے ۔آو¿ن نے آفیشل لبنانی ایوان صدرکے اکاو¿نٹ پرایک ٹوئیٹ میں کہاکہ وزیراعظم سعدحریری کی بارہ روزکیلئے واپسی میں ناکامی کاکوئی جوازنہیں بنتا،لہذاہم سمجھتے ہیں کہ انہیں ویاناکنونشن کے برعکس حراست میں رکھاگیاتھا۔