Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ دیا
    • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
    • امریکی حکام کا ایران پر عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر میزائل حملوں کا الزام
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دو پیمانے اور ناانصافی نہیں چلے گی، نواز شریف کے سوشل میڈیا کنونشن میں کھڑی کھڑی باتیں

    By Daily Khabrainدسمبر 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی بحالی کا پرچم اٹھایا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ عدل کی بحالی کا پرچم اٹھائیں۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ انصاف کا ترازو سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیے، جہاں ایک وزیراعظم کو اس گناہ میں عمر بھر کے لئے نااہل نہ کردیا جائے کہ وزیراعظم نے اپنے بیٹے سے خیالی تنخواہ وصول کیوں نہیں کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ دو پیمانے اور ناانصافی نہیں چلے گی، میرا حساب کتاب اس وقت سے مانگا جارہا ہے جب گورنمنٹ کالج میں زیرتعلیم تھا اور ایک لاڈلے کو اقرار جرم کے باوجود چھوڑ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ 5 سال سے پیچھے کا کھاتہ نہیں کھولا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ‘کیا اس ملک میں ایسی عدالت وجود میں آئے گی جو پرویز مشرف کے جرائم کا احتساب کرسکے’۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے تمام ڈکٹیٹروں کو عدالتوں نے خوش آمدید کہا، انہیں کئی کئی برس کی حکمرانی کی اجازت دی، انہیں آئین سے کھیلنے کے فرمان جاری کیے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ باپ کے زمانے کے مقدمے بیٹے بھگت رہے ہیں اور دادے کے زمانے کے مقدمے پوتے بھگت رہے ہیں، عدلیہ کی بحالی کا پرچم اٹھایا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ عدل کی بحالی کا پرچم بھی اٹھائیں جب کہ مخالفین اسے عدلیہ مخالف تحریک کہہ کر اپنے آپ کو فریب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں عدل و انصاف کی حکمرانی ہوگی تو عدل کے ایوانوں سے ہر کوئی سرجھکا کر گزرے گا، جب تک اس ملک کے اندر عدل کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی کارکنان کو اس پر ڈٹے رہنا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ دنیا کا اصول ہے کہ انسان اس وقت تک معصوم جانا جاتا ہے جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے اور دنیا بھر میں سزا پانے والے کو اپیل کا حق ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ یہ میرے اثاثے ہیں لیکن جج کہتے ہیں کہ یہ آپ کے اثاثے نہیں ہیں، آپ صادق اور امین ہیں، شکر ہے آگے یہ نہیں کہہ دیا کہ عمران خان یہ آپ کے نہیں نواز شریف کے اثاثے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے کہا تھا عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کے فیصلے میں بھی نواز شریف ہی نااہل ہوگا، جنہیں نااہل ہونا چاہیے تھا وہ بچ گئے۔

    سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران ایک شعر بھی پڑھا:
    ہے نئی روش کی عدالتیں، ہے نئے ڈھنگ کے یہ فیصلے
    نہ نظیر ہے، نہ دلیل ہے، نہ وکیل ہے اور نہ اپیل ہے

    نواز شریف نے کہا کہ ایک خاندان پر بے بنیاد الزامات پر کئی کئی ریفرنس دائر ہوجاتے ہیں لیکن کسی کو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے باوجود کچھ نہیں کہا جاتا، وہ خود کہہ رہا ہے کہ نواز شریف کو سزا پاناما پر دینا چاہیے اقامہ پر کیوں دے دی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ میری نااہلی کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین اور قانون کی بے حرمتی اور عوام کے ووٹ کے تقدس کا ہے، میری اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے اور عوام وہ فیصلہ کریں گے جو انصاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا۔نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو بزدل کہنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، الیکشن ہارتا ہے تو دھاندلی کا رونا روتا ہے، راستے تلاش کرتا ہے کہ نواز شریف کو کس طرح نااہل کرادیا جائے، کبھی امپائر کی انگلی کو دیکھتا ہے اور کبھی اداروں کی طرف جاتا ہے، 2018 کے انتخابات میں کلین بولڈ ہوجاؤ گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور دن رات کام کر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے بے حساب کارخانے لگادیے، آج جتنے منصوبے ہم نے لگائے اتنے گزشتہ 20 سالوں میں نہیں بنے اور پاکستان کے پاس اضافی بجلی موجود ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف جو فیصلہ آیا اس کے بعد بدقسمتی سے ملک میں ترقی پھر بند ہوگئی، زرمبادلہ کے ذخائر نیچے آنا شروع ہوگئے، جی ڈی پی کا اب پتہ نہیں کیا ہوگا جو 6 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب فیصلہ آیا اس وقت اسٹاک ایکسچینج 54 ہزار پر تھا اور آج 38 ہزار تک پہنچ چکا ہے، ملک میں سڑکیں اور موٹرویز بن رہی تھیں، مسلم لیگ ن نے پشاور سے لاہور تک موٹروے بنائی، اب لاہور سے ملتان موٹروے بن رہی ہے جو آئندہ سال مکمل ہوجائے گی جب کہ اسلام آباد سے مانسہرہ موٹروے مکمل ہونے کو ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

      پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

      تازہ ترین

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.