Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یحییٰ کو عدالت نے غاصب قرار دیا مگر 70ءکے الیکشن کالعدم نہیں ہوئے

    By Daily Khabrainفروری 22, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ziaaaaaaa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن کی ری شیڈولنگ کرنی پڑے گی۔ اور دوبارہ وقت دیا جائے کہ مسلم لیگ (ن) کے نئے پارٹی صدر کے دستخط سے کاغذات جمع کروائے جائیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میاں نوازشریف کے فیصلے موثر یا ماضی ہو چکے۔ لہٰذا سینٹ کے ارکان کے انتخاب کیلئے پارٹی صدر کی تصدیق ضروری ہو گی اس پر ہی متعلقہ صوبے کا ایم پی اے عمل کرے گا۔ میرے خیال کے مطابق سینٹ الیکشن کے کاغدات کی تاریخ بھی آگے بڑھانی ہو گی اور اس کے انتخاب کا وقت بھی آگے کرنا ہو گا۔ مریم نواز صاحبہ کا صادق اور امین ثابت ہونا ذرا مشکل ہو گا۔ اس لئے شاید وہ پارٹی صدارت نہ سنبھالیں۔ حقیقی جمہوریت ہم سب چاہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ڈکٹیٹر شپ میں آزاد صحافت ہر گز پھول پھل نہیں سکتی۔ صرف جمہوریت میں ہی صحافت پھل پھول سکتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں بہت مشکل ہو گیا ہے ہم کس طرح ثابت کریں گے کہ کون صحیح ہے مریم نواز کے اوپر بھی وہی الزامات ہیں۔ جو نوازشریف صاحب پر ہیں۔ ان کے معاملات بھی کورٹ کے سامنے ہیں۔ آج کے فیصلے کا اطلاق پہلی مرتبہ پارلیمنٹیرین، سنیٹرز اور ایم پی ایز سے آگے بڑھ کر پارٹی کے عہدے دیروں اور ارکان پر بھی ہونے جا رہا ہے چاہے یہ عہدے داران اسمبلی کے ممبر نہ بھی ہوں۔ ابھی تک جتنے کیسز سامنے آئے ہیں وہ محض الزامات ہیں۔ نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر پر ابھی تک الزامات ہی لگائے گئے ہیں اور مقدمات عدالت میں چل رہے ہیں۔ جب تک فیصلہ نہیں آ جاتا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کوئی شخص اگر مریم نواز کی صدارت کے خلاف اٹھتا بھی ہے تو اسے کورٹ کے پاس جانا پڑے گا۔ چونکہ ابھی عدالت سے کوئی فیصلہ بھی نہیں آیا تو کس طرح کوئی ایڈوانس ہی عدالت میں چلا جائے گا۔ مریم نواز کیخلاف ابھی تک کوئی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا۔ ملزم اس وقت مجرم بنتا ہے جب عدالت فیصلہ دے دیتی ہے۔ ابھی تک کسی کورٹ نے مریم نواز کو مجرم قرار نہیں دیا۔ ماہر قانون ایس ایم ظفر نے بتتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن ایک ضمنی شیڈول جاری کرے گا اور صرف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے نئی ٹکٹ کے ساتھ کاغدات طلب کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضمنی الیکشن کا پنڈورا بکس کھلنا ذرا مشکل لگتا ہے۔ یحییٰ خان کو سپریم کورٹ نے غاصب قرار دیا۔ جس نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنے ان کے سارے احکامات کو تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ 1970ءکے الیکشن درست قرار دیئے گئے جس شخص کو غاصب اور خائن قرار دیا گیا۔ اس کے باوجود 1970ءکے الیکشن کو کالعدم قرار نہیں دیا گیا۔ کنور دلشاد کی بات میں وزن ہے کہ اس فیصلے کا اثر شاہد خاقان عباسی پر بھی ہو سکتا ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کے پاس اکثریت تو موجود ہے۔ ابھی یہ معاملہ کورٹ آف لاءممیں جائے گا۔ کوئی شخص اس معاملے کو لے کر عدالت جائے گا کہ اب شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم نہیں رہ سکتے۔ میرا خیال ہے کہ عدالتیں بھی اور الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر زیادہ اتھل پتھل نہیں ہونے دیں گی۔ عدالتیں صرف نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتی ہیں اور کوئی چیز بھی ”اَن ڈو“ نہیں کرنا چاہتی۔ سپریم کورٹس ہائیکورٹس اور احتساب عدالتیں یعنی نیب کورٹ بہت تیزی سے اپنے سفر پر گامزن نہیں۔ کچھ اور لوگوں کو بھی کرپشن پر پکڑا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف صاحب کے خلاف بھی ریفرنس سامنے آئے ہیں۔ ابھی سارے الزامات بھی ہیں۔ کسی نے مجاز عدالت نے انہیں نااہل نہیں کیا۔ وجیہہ الدین ریٹائرڈ جسٹس ہیں۔ ظاہر ہے وہ قانون سے واقف ہیں لہٰذا ان کی بات کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عدالتوں میں روزانہ اس قسم کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن اس کے بارے مجاز عدالتیں ہی فیصلہ کریں گی۔ نوازشریف کے خلاف جب عدالت کا فیصلہ آیا تو وہ عوامی عدالت میں گئے اور تقریریں کیں کہ یہ کوئی جرم ہے جس پر انہیں نکالا جا رہا ہے۔ انہیں اقامہ پر نکالا گیا۔ اقامہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے بیشتر وزراءکے پاس اقامے موجود ہیں۔ اتنی ذمہ دار سیٹ پر یہاں کام کر رہے ہیں اور دوسرے ملکوں میں نوکری بھی کر رہے ہیں؟ کیا اس کے باوجود انہیں صادق اور امین کہا جا سکتا ہے۔ اس وقت سیاستدان جو بھی کرے گا وہ 2018ءکے الیکشن کی تیاری ہو گی۔ عمران خان اگر عدلیہ کے لئے سڑکوں پر نکلنے کا کہتے بھی ہیں تو وہ اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہوں گے۔ نوازشریف کہہ رہے تھے ”تحریک عدل“ چلائیں گے۔ وہ لمبے عرصے تک حاکم رہے اتنے عرصہ میں انہیں عدل کا خیال ہی نہیں آیا۔ 1973ءکے آئین کے دیباچہ میں قرارداد مقاصد شامل ہے تمام آئین کی کتابوں میں یہ درج ہے۔ یہ قرارداد کہتی ہے کہ اکثریت کے باوجود آپ ملک میں کوئی ایسا قانون نہیں بنا سکتے جو شریعت اور دین کے خلاف ہو۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ 28 جولائی کے بعد سے جتنے بھی فیصلے نوازشریف نے کئے وہ کالعدم ہو گئے۔ سب سے پہلے شاہد خاقان عباسی اس فیصلے کی زد میں آ سکتے ہیں۔ کیونکہ ان کی نامزدگی میاں نوازشریف نے کور کمیٹی اور پارٹی اجلاس کے سامنے دی تھی۔ اس کے بعد سینٹ الیکشن کی باری آتی ہے۔ میاں نوازشریف نے ہی پارٹی ارکان کو سینٹ ٹکٹ جاری کئے تھے۔ اب الیکشن کمیشن اس کے لئے ایک ضمنی شیڈول جاری کرے گا اور صرف مسلم لیگ (ن) کے ارکان سے ہی نئے کاغدات طلب کئے جائیں گے۔ جو قائم مقام صدر یا چیئرمین کی جانب سے دستخط شدہ ہوں گے۔ اس کی سکروٹنی ہو جائے گی۔ اگر وزیراعظم نہیں رہتا تو اس کی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      حج کے بعد وسیم اکرم نے 5 کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کردی۔

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.