Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

    By Daily Khabrainمارچ 19, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پلے آف میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔کپتان سرفراز احمد کی سربراہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل پاکستانی کرکٹرز پہلے رات گئے کراچی پہنچے، جس کے بعد وہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے صبح ساڑھے 9 بجے لاہور ائرپورٹ پر اترے۔ جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم براہ راست دبئی سے لاہور پہنچی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، انور علی، حسان خان، محمد نواز، عمر امین، میر حمزہ، راحت علی اور رمیز راجہ جونئیر شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منجمنٹ کے اراکین بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد (آج)پیر کو متوقع ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سے کہا کہ پی ایس ایل میں آئندہ صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے جو پاکستان آنے کے لیے تیار ہوں، شین واٹسن نے پاکستان آنے کی حامی بھری تھی مگر آخری وقت میں منع کردیا، پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے اس مسئلے کا حل ڈھونڈے۔ ندیم عمر نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے غیر ملکی کرکٹرز رائلی روسو، کرس گرین، تھسارا پریرا چارلز جونسنز اور محمود اللہ پاکستان آرہے ہیں۔ادھر پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، کامران اکمل ، احسن علی ، حارث سہیل اور وہاب ریاض بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پلے آف (کل) منگل کو کھیلاجائیگا۔ لاہور میں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پی ایس ایل 3 کے دو پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑی دبئی سے کراچی اور پھر لاہور پہنچ گئے۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلیے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے جب کہ امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے فضائی نگرانی، اسنیپ چیکنگ، سیف سٹی اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ و دیگر سیکیورٹی آلات سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔پاک آرمی اور رینجرز ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے لاہور پولیس کا مکمل ساتھ دے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے

      اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام

      شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے

      تازہ ترین

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.