لاہور (ویب ڈیسک) جب کوئی شخص شہرت حاصل کر لیتا ہے تو اس کی ہر چھوٹی بات بھی بڑی بن جاتی ہے اور سوشل میڈیا کے اس دور میں تو کچھ بھی چھپا نہیں رہتا۔ پاکستانی اداکار اور حمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان کی شادی کی خبر سامنے آئی تو خبروں کا طوفان آ گیا جس پر حمائمہ ملک نے لوگوں سے ’پرائیویسی‘ کی درخواست کی۔