تازہ تر ین

ٹیم میں انٹری کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں

فیصل آباد(سی پی پی)قومی کر کٹ ٹیم کے بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ میں پوری جان لڑا کر محنت کر رہا ہوں سلیکٹرز کی نظر میں کیوں نہیں آرہا یہ وہی جا نتے ہیں کو ئی بھی سلکٹرزملک کے لیے قومی ٹیم کی بہترین سلیکشن کر تا ہے وہ گز شتہ روز فیصل آباد میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میرا کام صرف محنت کر نا اور پرفار منس دکھا نا ہے ٹیم میں منتخب کر نا سلکٹرز کا کام ہے مجھے جو بھی کرکٹ ملی وہ انٹر نیشنل ہو یا ڈو میسٹک میں سلکٹرز کی توجہ حا صل کر نے کے لیے کھیلتا رہونگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ کر کٹ ٹونا منٹ میں فیڈرل اریاز اسلام آباد کی کرکٹ ٹیم کی خیبر پختون کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار فتح میں پوری ٹیم نے اپنا کردار اد کیا ۔ انہوںنے کہا کہ نیا ٹیلنٹ ڈھونڈ نے کے لیے اس قسم کے بڑے ٹورنا منٹ ہوتے رہنے چا ہیے تا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو نیاٹیلنٹ ملتا رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain